geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

‘غزہ میں تباہی کسی سونامی سے کم نہیں’

May 22, 2021 0 1 min read
Gaza War
Share this:

 Gaza War

غزہ (اصل میڈیا ڈیسک) جنگ بندی کے اعلان کے بعد غزہ کے شہری گھروں سے باہر نکل رہے ہیں۔ ایک طرف جنگ بندی کی خوشی ہے لیکن دوسری طرف شہر کی تباہی ان کے لیے کسی صدمے سے کم نہیں۔

ایک چودہ منزلہ تباہ شدہ عمارت کے قریب کھڑے ابو علی کہتے ہیں، ”یہ سونامی کی طرح ہے، دنیا اپنے آپ کو کیسے تہذیب یافتہ کہہ سکتی ہے۔ یہ جنگی جرائم ہیں۔”

دو ملین کی آبادی پر مشتمل غزہ پٹی میں کئی کمرشل عمارتیں، رہائشی فلیٹس اور گھر بمباری میں ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں۔ اب جمعے کو حماس اور اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس کی جانب سے ایسی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جہاں حماس کے جنگجو تھے۔ اسرائیل کے مطابق ان عمارتوں پر بمباری سے قبل عام شہریوں کو خبردار کیا جاتا تھا۔

غزہ کی وزارت برائے ہاؤسنگ کے مطابق اس حالیہ کشیدگی میں سولہ ہزار آٹھ سو گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ ان میں یہ اٹھارہ سو ایسے ہیں جو رہائش کے قابل نہیں رہے جبکہ ایک ہزار گھر ایسے ہیں جو مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔ غزہ کے طبی عملے کے مطابق قریب ڈھائی سو افراد اسرائیلی بمباری سے ہلاک ہوئے ہیں۔ دوسری جانب اسرائیل کے مطابق حماس کے راکٹوں کے باعث اسرائیل میں تیرہ افراد ہلاک ہوئے۔

اپنے دو منزلہ گھر کھونے والی سمیرا عبداللہ نصیر کہتی ہیں،”ہم تباہی کی طرف لوٹ رہے ہیں، کوئی جگہ نہیں ہے جہاں بیٹھا جاسکے، نہ بجلی ہے، نہ پانی اور نہ ہی آرام کرنے کی کوئی جگہ۔”

غزہ کو اب تعمیر نو کے بڑے چیلنج کا سامنا ہے۔ ایک تاجر عماد جوادت کہتے ہیں،” اب تک بہت سے لوگوں کو سن 2014 کی تباہی کی رقم نہیں مل سکی۔اور یہ بھی ایک مسئلہ ہے کہ رقم دے گا کون ؟ حماس یا فلسطینی اتھارٹی؟

غزہ میں تعمیر نو اس لیے بھی ایک بڑا چیلنج ہےکیوں کہ اس کی سرحد پر کسی بھی طرح کی تجارت اسرائیلی نگرانی میں ہی ہو سکتی ہے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ سرحد پر تجارت کی پابندی اس لیے عائد ہے تاکہ غزہ میں اسلحے کو آنے سے روکا جا سکے۔ لیکن فلسطینی شہری اسے اسرائیلیوں کی طرف سے فلسطینیوں کو دی جانے والی سزا کہتے ہیں۔‍‍

اب تک فلسطینیوں کو تعمیر نو کے لیے مصر، جس کی جانب سے جنگ بندی کرانے میں اہم کرادر ادا کیا گیا، پانچ سو ملین ڈالر کی رقم دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ امریکا کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے ذریعے غزہ کی مدد کرے گا۔

غزہ میں حکام کا کہنا ہے کہ اس حالیہ جنگ سے معیشت کو کئی ملین ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

Share this:
Gold
Previous Post سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑا اضافہ
Next Post بھارت: ڈھائی سو روپے کا کووڈ ٹسٹ کٹ
Test Kit

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.