geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جرمن چانسلر میرکل امریکا کے اپنے آخری سرکاری دورے پر

July 15, 2021 0 1 min read
Angela Merkel and Joe Biden
Share this:

Angela Merkel and Joe Biden

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) جرمنی اور امریکا کے درمیان تعلقات بہتر ہو رہے ہیں تاہم جرمن چانسلر انگیلا میرکل اور امریکی صدر جو بائیڈن کے درمیان ملاقات میں بعض مشکل موضوعات بھی زیر بحث آنے کے امکانات ہیں۔

جرمن چانسلر انگیلا میرکل 14 جولائی بدھ کے روز امریکا کے دورے پر واشنگٹن پہنچی جو ممکنہ طور پر بطور چانسلر ان کا آخری دورہ ہو سکتا ہے کیونکہ وہ آئندہ ستمبر میں ہونے والے وفاقی انتخابات کے بعد اقتدار سے دستبردار ہو جائیں گی۔ محترمہ میرکل گزشتہ تقریبا ً16 برسوں سے جرمن چانسلر کے عہدے پر فائز ہیں۔

گرچہ انگیلا میرکل کا دور ختم ہونے کو ہے تاہم جرمنی اور امریکا کے درمیان نئے رشتوں کی شروعات کے لحاظ اس دورے کی بڑی اہمیت ہے کیونکہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں برلن اور وشنگٹن کے درمیان تعلقات کشیدہ رہے تھے۔

بائیڈن انتظامیہ نے گوکہ ٹرمپ کی ”امریکا پہلے” کی پالیسی اور یکطرفہ کارروائیوں کی روش سے الگ راہ اختیار کرنے کی بات کہی ہے تاہم اس کے باوجود میرکل اور بائیڈن کے درمیان ہونے والی بات چیت میں بعض ایسے دو طرفہ مسائل پر زیر گفتگو آنے کے امکانات ہیں جن پر دونوں کے درمیان شدید اختلافات پائے جاتے ہیں۔

جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے اپنے 16 سالہ دور اقتدار میں بیس سے بھی زیادہ مرتبہ امریکا کا دورہ کرچکی ہیں تاہم گزشتہ تین برس کے دوران وائٹ ہاؤس میں ان کا جمعرات کو پہلی بار استقبال ہوگا۔ بائیڈن انتظامیہ کے آنے کے بعد سے وہ وائٹ ہاؤس کا دورہ کرنے والی پہلی یورپی رہنما بھی ہیں۔

چین سے نمٹنے کے حوالے سے دونوں ملکوں کے نقطہ نظر میں اختلافات پائے جاتے ہیں اور توقع ہے کہ میرکل اور بائیڈن کے درمیان اس معاملے پر کھل کر بات ہو گی۔ امریکا نے بعض جرمن ساز و سامان پر اضافی ٹیکس نافذ کر رکھا ہے جبکہ کورونا وائرس کے سبب یورپ سے آنے والے مسافروں پر امریکا میں داخلے پر اب بھی بعض پابندیاں عائد ہیں۔ دونوں رہنماؤں میں ان تمام امور پر گفت و شنید ہو گی۔

ایک اہم موضوع روس سے یورپ آنے والی نارتھ اسٹریم ٹو گیس پائپ لائن ہے۔ امریکا اور جرمنی کے درمیان اس منصوبے کے حوالے

سے کافی اختلافات رہے ہیں۔ یہ پائپ لائن یورپ کو روسی گیس کی ترسیل کے لیے تیار کی جا رہی ہے اور اس کی تعمیر پر تقریباً گیارہ ارب ڈالر لاگت آئے گی۔ امکان ہے کہ دونوں رہنما اس پر بھی تفصیلی بات کریں گے۔

بائیڈن نے کورونا وائرس کی ویکسین کو پیٹنٹ نہ کرانے کی تجویز پیش کہ تاکہ سبھی کو ویکسین تک رسائی مہیا ہو سکے جبکہ جرمنی کا موقف اس کے برعکس ہے اور وہ ویکسین کے پیٹنٹ کا قائل ہے۔ اطلاعات کے مطابق غالب امکان اس بات کا ہے کہ اس موضوع پر بھی بات چیت ہو گی۔

امریکی حکومت کے ذرائع کے مطابق دونوں رہنما موسم کی تبدیلی اور ماحولیات سے متعلق لاحق خطرات پر بھی بات چیت کریں گے اور ”مشترکہ جمہوری اقدار کی بنیاد پر معاشی خوشحالی اور بین الاقوامی سلامتی کو فروغ دینے پر زور دیں گے۔”

جرمن چانسلر انگیلا میرکل کے ترجمان اسٹیفین زیبرٹ کے مطابق 15 جولائی جمعرات کے روز جرمن چانسلر امریکا کی نائب صدر کمالہ ہیرس سے ناشتے پر ملاقات کریں گی اور دونوں ملکوں کے رشتوں پر بات چیت ہو گی۔

اس کے بعد وہ کاروباری شخصیات سے ملاقات کریں گے اور جان ہاپکنز یونیورسٹی میں ان کا ایک پروگرام ہے جہاں انہیں پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری سے نوازا جائے گا اور چانسلر یہاں خطاب بھی کریں گی۔

دوپہر بعد صدر جو بائیڈن ان کا وائٹ ہاؤس میں استقبال کریں گے اور پھر دونوں ملکوں کے وفود میں بات چیت ہو گی۔ شام کو جرمن رہنما صدر بائیڈن کی رہائش گاہ پر ہونے والے عشائیے میں شریک ہوں گی۔

Share this:
Karachi Water Crisis
Previous Post کراچی؛ کئی علاقوں میں پانی کا بدترین بحران جاری
Next Post افغانستان میں امن ہو گا تو مقاصد آگے بڑھیں گے: وزیر خارجہ
Shah Mehmood Qureshi

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.