geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 9, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جرمن چانسلر شولس کی فرانس، نیٹو اور ای یو رہنماؤں سے ملاقات

December 11, 2021 3 1 min read
Olaf Schulz Meeting
Share this:

Olaf Schulz Meeting

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) جرمنی کے نئے چانسلر اولاف شولس نے اپنے پہلے بیرون ملک دورے پر پیرس میں فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں سے ملاقات کی۔ اس کے بعد برسلز میں وہ نیٹو اور یورپی یونین کے سربراہان سے برسلز میں ملاقات کر رہے ہیں۔

سوشل ڈیموکریٹ رہنما اولاف شولس جرمن چانسلر کی حیثیت سے اپنے پہلے سرکاری دورے کے لیے آج فرانس پہنچے۔ فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں واقع صدارتی محل میں ان کا فوجی اعزاز کے ساتھ استقبال کیا گیا۔ بعد ازاں جرمن چانسلر نے فرانسیسی صدر سے تفصیلی بات چیت کی۔ دونوں رہنماؤں نے روس – یوکرائن سرحد پر جاری تنازعہ، چین، یورپ کے مستقبل کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی تبدیلی اور کورونا وبا سے نمٹنے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

جرمنی کے نئے چانسلر شولس نے ملاقات کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ یوکرائنی سرحد کے گرد روسی افواج کی بڑھتی تعداد پر گہری تشویش ہے۔ انہوں نے امریکی صدر بائیڈن کی طرف سے روسی صدر کے ساتھ اس معاملے پر بات چیت کو سراہا۔ شولس کا مزید کہنا تھا، ”سرحدوں کی خلاف ورزی نہیں ہون چاہیے۔‘‘

مغربی ممالک کی جانب سے چین میں سرمائی اولمپکس کے سفارتی بائیکاٹ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں شولس نے کہا کہ وہ اس بارے میں فیصلے سے قبل مزید بات چیت کر رہے ہیں۔ واضح رہے پیرس نے بیجنگ ونٹر اولمپکس کا سفارتی بائیکاٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پریس کانفرس کے دوران فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں نے نئے جرمن چانسلر کو غیر رسمی انداز میں ‘ڈیئر اولاف‘ کہہ کر خوش آمدید کہا۔ ماکروں نے شولس سے کہا کہ وہ اسی قریبی رابطے کے منتظر ہیں، جیسے ان کا سابق چانسلر انگیلا میرکل کے ساتھ رہا تھا۔

فرانسیسی صدر نے چانسلر شولس کے ساتھ پہلی ملاقات کے بعد ‘خیالات میں ہم آہنگی‘ کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ کام کرنے کی خواہش اور یورپ پر ایک پختہ یقین رکھتے ہیں، جس کی آئندہ مہینوں اور سالوں میں بہت ضرورت ہوگی۔

جرمن چانسلر نے برلن میں روانگی سے قبل اس دورے کو یورپی بلاک کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے ایک مشترکہ حکمت عملی کے لیے اہم قرار دیا تھا۔

شولس سے پہلے سابق چانسلر انگیلا میرکل، گیرہارڈ شرؤڈر، ہیلمٹ کوہل اور ہیلمٹ شمٹ نے بھی وفاقی چانسلر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سب سے پہلے فرانس کا ہی دورہ کیا تھا۔ دوسری عالمی جنگ کے بعد فرانکو جرمن مفاہمت اور دوستی جرمنی کی خارجہ اور یورپی پالیسی کا بنیادی ستون بن چکی ہے۔

جرمنی کے نئے چانسلر اولاف شولس پیرس سے برسلز روانہ ہوگئے، جہاں ان کی یورپی کمیشن کی چیف ارزولا فان ڈیئر لائن اور یورپی کونسل کے صدر شارل مشیل سے ملاقات متوقع ہے۔ اس کا بعد شام میں شولس نیٹو کے سیکریٹری جنرل ژینس اشٹولٹن برگ سے نیٹو ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کریں گے۔

یورپی امور اور خارجہ پالیسی کے ماہرین سمجھتے ہیں سوشل ڈیموکریٹ جماعت سے تعلق رکھنے والے نئے جرمن چانسلر شولس کی خارجہ پالیسی کے اہداف سابق چانسلر انگیلا میرکل سے زیادہ مختلف نہیں ہوں گے۔ وہ بھی یورپی یونین کو عالمی سطح پر مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں، اور وہ خاص طور پر امریکا کے ساتھ قریبی تعاون کو برقرار رکھیں گے۔

Share this:
Phil Simmons
Previous Post پاکستان آنے میں کسی کھلاڑی کو ہچکچاہٹ نہیں تھی، ویسٹ انڈین ہیڈ کوچ
Next Post یورپ میں کووڈ ویکسین کے خلاف مظاہروں کی حقیقت کیا ہے
Protest

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.