geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جرمن جہادی کی بیوہ کو ساڑھے تین سال کی سزا سنا دی گئی

October 3, 2020 1 1 min read
German Court
Share this:

German Court

ہیمبرگ (اصل میڈیا ڈیسک) جرمنی میں ایک جہادی کی بیوہ کو رواں برس کے اوائل میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اس جہادی خاتون کی دو شادیوں میں سے ایک جرمن گلوکار کے ساتھ ہوئی تھی، جو گلوکاری چھوڑ کر جہادی بن گیا تھا۔

جرمن شہر ہیمبرگ کی ایک عدالت نے تیونسی نژاد جرمن خاتون اومائمہ اے کو دہشت گرد تنظیم کی رکنیت رکھنے پر تین سال چھ ماہ کی سزا سنائی ہے۔ اس خاتون کا پورا نام جرمن پرائیویسی قانون کے تحت افشا نہیں کیا گیا۔ یہ خاتون ایک جرمن گلوکار کی بیوہ ہے۔ اس کے خلاف عدالتی فیصلہ ایک موبائل فون میں سے نیا شہادتی ڈیٹا میسر آنے کے بعد سامنے آیا ہے۔

عدالت میں اس خاتون کے خلاف استغاثہ یہ ثابت کرنے میں کامیاب رہا کہ ملزمہ ایک والدہ کے طور پر اپنے بنیادی فرائض کی تکمیل میں پوری طرح ناکام رہی تھی۔ اس کے پاس غیر قانونی آتشین اسلحے کی موجودگی نے بھی استغاثہ کے موقف کو مضبوط کیا۔ اس کے علاوہ عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمہ غلامی کی ترویج میں بھی شریک تھی۔

اومائمہ اے نامی خاتون دہشت گرد تنظیم داعش یا ‘اسلامک اسٹیٹ‘ کی رکن ہوتے ہوئے عملی جہاد میں شریک ہونے کے لیے شام بھی گئی تھی۔ اسے اس قیام کے دوران دو مرتبہ شادی کرنا پڑی۔ ان میں سے ایک سابق جرمن گلوکار کے ساتھ تھی، جس نے بنیاد پرستی کی جانب راغب ہو کر موسیقی کی دنیا سے رابطہ و رشتہ ختم کر کے ایک جہادی بننے کو فوقیت دی۔

عدالت کو فراہم کی گئی تفصیلات کے مطابق اومائمہ اے نے ‘اسلامک اسٹیٹ‘ کے ساتھ وابستگی اختیار کرنے کے بعد شام کا سفر اپنے تین بچوں کے ساتھ اختیار کیا تھا۔ اس نے سن 2015 میں شام پہنچ کر جہادی اور دہشت گرد تنظیم کے ساتھ عملاً مختلف نوعیت کی سرگرمیوں میں اپنا واضح کردار ادا کیا۔ اس پر یہ الزام بھی عائد تھا کہ شام میں قیام کے دوران اس نے ایک تیرہ برس کی یزدی لڑکی کو بطور غلام استعمال کیا۔ اس کے دو شوہروں میں سے ایک کا نام ڈینس کوسپیرٹ تھا لیکن اِس کی عُرفیت دیسو دوگ تھی۔ ایسا بتایا جاتا ہے کہ یہ جرمن گلوکار سن 2018 میں کوبانی کی جنگ میں کردش جنگجووں کے ساتھ شدید لڑائی کے دوران مارا گیا تھا۔

یہ امر اہم ہے کہ اومائمہ اے کو جرمنی واپس پہنچنے کی ایک اطلاع پر پولیس نے تلاش شروع کر کے گرفتار کیا تھا۔ یہ گرفتاری اتفاقیہ خیال کی گئی کیونکہ اس خاتون کے جرمنی لوٹنے کی اطلاع اس کے گم شدہ موبائل فون سے ملی جو شام میں شکست کے بعد کہیں گر گیا تھا۔ یہ گم شدہ موبائل فون ایک جنگی رپورٹر کو ملا تھا۔

Share this:
Protest
Previous Post بھارت میں انسانی حقوق کی تنظیموں کے خلاف کریک ڈاؤن کے محرکات
Next Post افغان شہریوں کے لیے نئی پاکستانی ویزا پالیسی
Pak-Afghan Border

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.