geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جرمن قانون سازوں نے اولاف شُولس کو نیا چانسلر منتخب کر لیا

December 9, 2021 0 1 min read
Olaf Scholz
Share this:

Olaf Scholz

برلن (اصل میڈیا ڈیسک) جرمن پارلیمان نے بُدھ کے روز سوشل ڈیمو کریٹک پارٹی کے رہنما اولاف شوُلس کو نئے چانسلر کے طور پر منتخب کر لیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کرسچن ڈیمو کریٹ لیڈر انگیلا میرکل کا 16 سالہ دور اقتدار اختتام کو پہنچا۔

آٹھ دسمبر 2021 ء کو جرمن سیاست کا ایک نیا باب کھل رہا ہے۔آج سے یورپ کی سب سے مضبوط معیشت جرمنی میں بائیں بازو کی طرف جھکاؤ والی قیادت نے ملک کی باگ ڈور سنبھال لی ہے۔

برلن میں وفاقی پارلیمان میں نامزد چانسلر کے انتخاب کے لیے ہونے والی ووٹنگ میں ایوان زیریں میں ڈالے گئے 707 ووٹوں میں سے 395 سوشل ڈیمو کریٹ لیڈر اولاف شوُلس کے حق میں تھے۔ شوُلس نے اپنی کامیابی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ جرمنی کو ‘سرسبز و شاداب اور منصفانہ‘ بنانے کا انگیلا میرکل کا شروع کردہ وسیع سلسلہ جاری رکھیں گے۔

پارلیمان میں اسپیکر بیئربل باس کے سامنے چانسلر کے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد اولاف شوُلس کو موٹر گاڑیوں کے ایک جلوس کے ساتھ برلن کے ‘قصر بیلیویو‘ پہنچایا گیا۔ وہاں وفاق جرمن صدر فرانک والٹر شٹائن مائر نے سرکاری طور پر اولاف شوُلس کو دوسری عالمی جنگ کے بعد کے جرمنی کے نویں چانسلر ہونے کا اعلان کیا۔

شوُلس میرکل کے دور میں جرمنی کے وزیر خزانہ رہ چُکے ہیں۔ رواں سال کے شروع میں الیکشن کے ان نتائج کا تصور بھی نہیں کیا جا رہا تھا۔ تب ان کی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی خود بُری طرح سے تقسیم کا شکار نظر آ رہی تھی۔

جرمنی کی پہلی ٹریفک لائٹ‘ حکومت
63 سالہ اولاف شوُلس کو بڑی حد تک انگیلا میرکل کی تقلید کرنے والا سیاستدان کہا جاتا ہے۔ انہوں نے میرکل کے سیاسی انداز کو اپناتے ہوئے اُسے کامیابی اور فتح یابی کی حکمت عمل میں تبدیل کیا۔ انہوں نے تحفظ ماحول کے لیے سرگرم گرین پارٹی اور لبرل ڈیموکریٹس کو اپنے ساتھ ملایا اور ایک سہ فریقی مخلوط حکومت سازی کے لیے راہ ہموار کی۔

اس طرح 2021 ء میں جرمنی میں پہلی بار ایک ‘ٹریفک سگنل‘ حکومتی اتحاد کا وجود سامنے آیا ہے۔ ایس پی ڈی یعنی سوشل ڈیمو کریٹک پارٹی کا رنگ سرخ، ماحول پسند گرین پارٹی کا سبز اور فری ڈیمو کریٹک پارٹی ایف ڈی پی کی پہچان پیلے رنگ سے کی جاتی ہے، اسی وجہ سے اس مخلوط حکومت کو ٹریفک سگنل‘‘ حکومت قرار دیا گیا۔

چانسلر ولی برانٹ کی سیاسی میراث
گزشتہ ماہ نئے حکومتی اتحاد کی طرف سے جس معاہدے پر اتفاق ہوا تھا اُسے Dare for More Progress کا نام دیا گیا ہے۔ یہ دراصل جرمنی کے چوتھے چانسلر ولی برانٹ کی سیاسی میراث کی حیثیت رکھتا ہے۔ 1969 ء سے 1974 ء تک وفاقی جمہوریہ جرمنی کے چانسلر رہنے والے سوشل ڈیمو کریٹ لیڈر ولی برانڈ نے ایک تاریخی وعدہ کرتے ہوئے Dare for More Democracy کی سیاست کے عزم کا اظہار کیا تھا۔ جرمنی کے نئے چانسلر نے گزشتہ ویک اینڈ پر اپنی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس نئے حکومتی اتحاد کے معاہدے کی 99 فیصد حمایت کرتے ہوئے اس کی سربراہی کا فیصلہ کیا ہے۔

نئی مخلوط حکومت کے اہم ترین مقاصد میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو کم کر نا، زوال پذیر ڈیجیٹل انفرا اسٹرکچر کو ٹھیک کرنا، شہریت کے قوانین کو جدید بنانا، کم از کم اجرت میں اضافہ کرنا اور جرمنی کو دنیا کے ان مٹھی بھر ممالک میں سے ایک بنانا ہے، جہاں گانجے یا ویڈ کو قانونی حیثیت دی گئی ہے۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے اولاف شوُلس کو جرمنی کے نئے چانسلر بننے پر مبارکباد دی ہے۔ ساتھ ہی ماکروں نے کہا،” ہم مل کر اگلا باب رقم کریں گے۔‘‘ اُدھر یورپی یونین کی سربراہ اُرزولا فون ڈیئر لائن نے کہا کہ وہ ”ایک مضبوط‘‘ یورپ کے لیے مل کر کام کرنے کی منتظر ہیں۔ روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے جرمنی میں نئی حکومت اور نئے چانسلر کے منتخب ہونے پر برلن کو کریملن کی طرف سے ” تعمیری تعلقات‘‘ کے فروغ کی پیشکش کی ہے۔

Share this:
Faisalabad Incident
Previous Post فیصل آباد کا شرمناک واقعہ: ایسے واقعات کا سدباب کیوں نہیں ہوتا ؟
Next Post ترکی: صدر ایردوان کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ بحالی تعلقات کے اشارے
Recep Tayyip Erdogan

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.