geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
June 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

دو جرمن ریاستوں میں انتخابات، میرکل کی جماعت مشکل میں

March 15, 2021 0 1 min read
Angela Merkel
Share this:

Angela Merkel

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) جرمنی کی دو ریاستوں میں ہونے والے انتخابات میں چانسلر انگیلا میرکل کی قدامت پسند جماعت کو شکست کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ رواں سال کو انتخابات کا ایک ’غیر معمولی‘ سال قرار دیا جا رہا ہے۔

کرسچن ڈیموکریٹ لیڈر انگیلا میرکل 15 سال سے زیادہ عرصے سے جرمنی کی چانسلر چلی آ رہی ہیں۔ اس سال ستمبر میں وفاقی پارلیمانی انتخابات کے بعد غالباً وہ بطور چانسلر اپنے فرائض سے سبکدوش ہو جائیں گی۔ رواں برس کے اختتام تک جرمنی کا سیاسی منظر نامہ کیا رُخ اختیار کرے گا اس بارے میں کچھ بھی حتمی طور پر نہیں کہا جا سکتا تاہم ایک امر واضح ہے، وہ یہ کہ جرمنی کی قدامت پسند سیاسی قوتوں سی ڈی یو اور سی ایس یو کی ساکھ کمزور ہوئی ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ 2021 ء میں جرمنی میں چھ ریاستوں کے علاوہ وفاقی انتخابات بھی منعقد ہونا ہیں۔

جرمنی کی دو وفاقی ریاستوں باڈن ورٹمبرگ اور رائن لینڈ – پلاٹینیٹ میں آج ریاستی انتخابات کے لیے صبح سویرے سے پولنگ اسٹیشنز کھول دیے گئے۔ رائے دہی کا حق رکھنے والے 11 ملین ووٹروز میں سے نصف نے میل کے ذریعے ووٹ ڈالا ہے۔ اس کی ایک بڑی وجہ کورونا کی وبا ہے۔

اے ایف ڈی کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کی بیرونی سرحدوں کو بند کر دینا چاہیے تاکہ غیر قانونی مہاجرین اس بلاک میں داخل نہ ہو سکیں۔ اس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملکی سرحدوں کی نگرانی بھی سخت کر دی جائے۔ اس پارٹی کا اصرار ہے کہ ایسے سیاسی پناہ کے متلاشی افراد کو فوری طور پر ملک بدر کر دیا جائے، جن کی درخواستیں مسترد ہو چکی ہیں۔

2021ء کو انتخابات کا ایک ‘غیر معمولی‘ سال قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ اس سال چھ ریاستوں کے علاوہ وفاقی انتخابات بھی منعقد ہونا ہیں۔ آج مذکورہ دو ریاستوں میں منعقد ہونے والے انتخابات اس لیے بھی نہایت اہم تصور کیے جا رہے ہیں کہ ان کے نتائج پر غالباً اس بات کا تعین ہو سکے گا کہ 2021 ء کے آخر میں انگیلا میرکل کے چانسلر شپ سے سبکدوش ہونے کے بعد ان کا جانشین کون ہوگا۔

رائن لینڈ – پلاٹینیٹ میں آج ریاستی انتخابات کے لیے ووٹر ووٹ ڈالتے ہوئے۔

حالیہ جائزوں کے نتائج سے یہ ظاہر ہوا ہے کہ جرمن صوبے باڈن ورٹمبرگ میں کرسچن ڈیموکریٹک پارٹی وہاں حکمران گرین پارٹی سے کہیں پیچھے ہے اور سی ڈی یو متعدد وجوہات کی بنا پر اس صوبے میں اکثریتی ووٹ حاصل نہیں کر پائے گی۔ باڈن ورٹمبرگ میں گرین پارٹی سے تعلق رکھنے والے آزمودہ کار اور کہنہ مشق سیاستدان ونفریڈ کرچمن تیسری بار وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لیے الیکشن لڑ رہے ہیں اور ان کی کامیابی کے امکانات روشن ہیں۔ یہ 2011ء میں باڈن ورٹمبرگ کے وزیر اعلیٰ منتخب ہوئے تھے۔ انہیں کسی جرمن صوبے کے پہلے ماحول دوست گرین لیڈر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

اُدھر صوبے رائن لینڈ – پلاٹینیٹ میں ‘ایس پی ڈی‘ کے بائیں بازو کے سوشل ڈیموکریٹس مضبوط ہوتے دکھائی دے رہے ہیں اور اس صوبے کی وزیر اعلیٰ مالو ڈریئر کی دوبارہ کامیابی عین ممکن ہے۔ یہ پہلے ہی سے اس صوبے کی تین جماعتوں پر مشتمل اتحادی حکومت کی سربراہی کر رہی ہیں۔

حکمران جماعت کرسچن ڈیمو کریٹک یونین یا سی ڈی یو کے لیے یہ سال بڑے امتحان کا سال ثابت ہو سکتا ہے۔ چانسلر انگیلا میرکل کی پارٹی سی ڈی یو کو پہلے ہی کورونا بحران اور ماسک کے حوالے سے ایک اسکینڈل کے سبب کافی نقصان پہنچا ہے۔

جرمن چانسلر انگیلا میرکل کی جماعت کرسچن ڈیموکریٹک یونین (سی ڈی یو) اور صوبے باویریا میں اس کی ہم خیال پارٹی کرسچن سوشل یونین (سی ایس یو) کورونا ماسک افیئر کی وجہ سے مزید مسائل کا شکار اُس وقت ہوئی جب گزشتہ جمعرات کو سی ڈی یو کے ایک تیسرے قانون ساز کو بھی اس معاملے کے تناظر میں مستعفی ہونے کا اعلان کرنا پڑ گیا۔ ایک ہفتے میں یہ اس جماعت کے تیسرے رکن پارلیمان کا استعفیٰ تھا۔

Share this:
Mental Health Suicides
Previous Post یورپی یونین کے ممالک میں ذہنی علاج کا فقدان خود کشیوں کا سبب
Next Post روس میں کورونا کیسز کی روزانہ تعداد 10 ہزار سے زائد
Russia Corona Cases

Related Posts

وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر پراسرار نمبر ’86 47‘، ٹرمپ کو خطرہ یا سیاسی پیغام؟ تحقیقات شروع

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے قریب لان پر پراسرار “86 47” کی تحریر، سکیورٹی ایجنسیاں چوکس

June 13, 2026

نیشنل مال پر پراسرار ’86 47′ کی تحریر: وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر بنے اعداد صدر ٹرمپ کے لیے خطرہ یا محض علامت؟

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے سائے میں پراسرار “86 47”: گھاس پر بنے اعداد نے واشنگٹن میں ہلچل مچا دی

June 13, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.