geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کیا انالینا بیئربوک جرمنی کی اگلی انگیلا میرکل بن سکتی ہیں؟

September 23, 2021 0 1 min read
Annalena Baerbock
Share this:

 Annalena Baerbock

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) انالینا بیئربوک باصلاحیت، حوصلہ مند اور جفاکش ہیں۔ انہیں گرین پارٹی کی طرف سے چانسلر امیدوار کے طور پر نامزد کیا گیا ہے اور وہ خود کو تنقیدی حملوں سے بچانے کی پوری کوشش کر رہی ہیں۔

انالینا کو گزشتہ اپریل میں گرین پارٹی کی طرف سے چانسلر امیدوار کے طور پر نامزد کیا گیا تھا۔ انہوں نے اور ان کے شریک پارٹی لیڈر روبرٹ ہابک نے مشترکہ طور پر اپنی پارٹی کو جرمنی کی ایک بڑی سیاسی پارٹی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا تھا۔

تب انہوں نے ایک جلسے میں کہا تھا،”یقیناً ہمیں اُس وقت اندازہ نہیں تھا کہ آج ہم یہاں کھڑے ہوں گے۔ لیکن ہمیں یہ معلوم تھا کہ ہم ایک وسیع تر معاشرے کے لیے اپنی پارٹی کو بھی کشادہ بنانا چاہتے تھے۔ زیادہ سے زیادہ شہریوں کو مدعو کرنا، بالکل واضح مقاصد کے ساتھ اور اس طرح آج ہماری پارٹی کے ایک نئے باب کا آغاز ہو رہا ہے۔‘‘ انالینا بیئربوک کا مزید کہنا تھا،” یہاں ہم پیش کش کر رہے ہیں، تمام معاشرے کے لیے ایک کھلی دعوت، آئیے ہم اپنے متنوع، مضبوط اور امیر ملک کو ایک اچھا مستقبل دیں۔‘‘

انالینا بیئربوک 1980ء میں جرمنی کے صوبے لوئر سیکسنی کے ایک چھوٹے سے شہر پیٹنسن میں پیدا ہوئیں۔ وہ ایک قدرتی ایتھلیٹ تھیں۔ وہ جرمنی کی قومی ٹرامپولیننگ چیمپیئن شپ میں تھرڈ پلیس حاصل کر چُکی ہیں۔ ان کی عمر محض 16 برس تھی جب وہ ایک سال کے لیے امریکا گئی تھیں۔ انہوں نے ہنوور شہر سے لاء کی تعلیم حاصل کی اور پھر وہ لندن اسکول آف اکنامکس سے وابستہ ہوئیں اور وہاں سے انہوں نے انٹرنیشنل لاء کی اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔ یہی وجہ ہے کہ انالینا بیئربوک اکثر انٹرویو انگریزی میں اور بڑی روانی سے دیتی ہیں۔ یہ ایک ایسی خاصیت ہے، جو آج کے دور میں بھی کسی دوسرے جرمن سیاستدان میں نہیں پائی جاتی۔ جب سے یہ گرین پارٹی کی شریک لیڈر بنی ہیں، اس پارٹی کی پولنگ شرح میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ یورپی الیکشن کے ساتھ ساتھ جرمنی کے علاقائی انتخابات میں بھی گرین پارٹی کی کارکردگی کافی اچھی رہی ہے۔

انالینا بیئربوک پر بہت سے ذاتی حملے ہوئے ہیں، جن کے سبب وہ دفاعی پوزیشن اختیار کرنے پر مجبور ہوئیں۔ ان پر سب سے بڑی تنقید یہ کی جا رہی ہے کہ یہ سرکاری ذمہ داریاں نبھانے میں معمولی غلطیوں کی مرتکب ہوئی ہیں۔ مثال کے طور پر ٹیکس کی ادائیگی میں تاخیر، کرسمس بونس عوام کی توقعات سے کم یا چھوٹی رقم پر مبنی۔ کچھ تنقید بہت ذاتی اور سنگین قسم کی ہے، جیسے کہ ان کی نئی کتاب کے کچھ حصوں کا چوری شدہ ہونا اور سب سے بڑھ کر کہ ایک انٹرویو میں انہوں نے چند نسلی نامناسب اقتباسات کا استعمال کیا تھا۔ ہر بار وہ بہت جلدی سے اپنی غلطی کی معافی مانگ لیتی ہیں۔ لیکن اس سے ان کی مقبولیت کی شرح گری ہے۔ لیکن جب سے وہ پارٹی کے شریک چیئر مین کے عہدے پر فائض ہوئیں، وہ خود کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے ایک ایکسپرٹ یا ماہر کی حیثیت سے پیش کرتی ہیں۔

2021 ء کے اوائل میں ڈوئچے ویلے کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے انالینا بیئربوک نے امریکی صدر جو بائیڈن کے پیرس کلائمیٹ معاہدے میں امریکا کو واپس لانے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے اپنے تئیں چند ٹھوس ‘کلائمیٹ گولز‘ کا نقشہ تیار کیا۔ وہ کہتی ہیں،” ہم تمام یورپی باشندوں، بشمول جرمن حکومت کو موجودہ صورتحال سے فائدہ اُٹھانا چاہیے، جس میں امریکی انتظامیہ نے ایک ‘ کلائمیٹ نیوٹرل کوآپریشن‘ کے بارے میں تجویز پیش کی ہے۔ اب ہمیں متحرک ہونا چاہیے اور ایک یورپی ٹرانس اٹلانٹک گرین ڈیل کی راہ ہموار کرنی چاہیے۔‘‘

انالینا بیئربوک پرُخار خارجہ پالیسی کے بارے میں بھی بات کر چُکی ہیں اور انتہائی دائیں بازو کی عوامیت پسندی اور غیر ملکیوں کے خوف سے پیدا ہونے والے خطرات کے بارے میں بھی بیان دے چُکی ہیں۔

Share this:
Jaishankar
Previous Post جی 20 اجلاس میں بھارتی وزیر خارجہ نے طالبان کے حوالے سے کیا کہا؟
Next Post وزیراعظم کی حیثیت اسلام آباد کے میئر سے زیادہ نہیں: مریم نواز
Maryam Nawaz

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.