geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جرمنی بشار الاسد کو جنگی جرائم کا مجرم کیسے ٹھہرا سکتا ہے؟

November 29, 2020 2 1 min read
Bashar al-Assad
Share this:

Bashar al-Assad

شام (اصل میڈیا ڈیسک) جرمن وفاقی استغاثہ شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے شواہد جمع کر رہا ہے۔ ڈی ڈبلیو کو اس تفتیش کی دستاویزات تک خصوصی رسائی حاصل ہوئی ہے۔ عینی شاہدین کے بیانات پر مبنی یہ دستاویزات آڈیو اور ویڈیو مواد پر مشتمل ہیں۔

اکیس اگست سن 2013 کو سارین گیس کے حامل راکٹ شامی دارالحکومت دمشق کے مشرقی علاقے غوطہ پر داغے گئے تھے۔ قدرے ٹھنڈے موسم میں اعصاب شکن سارین گیس حکومت مخالف باغیوں کے رہائشی عمارتوں کے تہ خانوں میں بھی سرائیت کر گئی تھی۔

ایک عینی شاہدہ ایمان ایف کا کہنا تھا کہ زہریلی گیس کے حملے کے بعد یہ محسوس ہوا کہ قیامت آ گئی ہے اور لوگوں کی ہلاکت ایسے ہوئی جیسے چیونٹیوں پر کیڑے مار اسپرے کر دیا گیا ہو۔ خاتون ایمان ایف ایک تربیت یافتہ نرس اور تین بچوں کی والدہ ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کئی افراد کی موت سڑکوں پر ہو گئی، موٹر کاریں روک دی گئی تھیں اور ان میں بیٹھے ہوئے افراد نکل کر بھاگنا چاہتے تھے کیونکہ دم گھٹ رہا تھا اور وہ بچنا چاہتے تھے۔ ایمان نے اپنے بھائی سے کہا کہ وہ بچوں کو لے کر کسی محفوظ مقام کی جانب بھاگ جائے اور وہ خود قریبی اسپتال کی جانب بھاگ پڑی کیونکہ وہ وہاں کام کرتی تھیں اور ان کی وہاں ضرورت تھی۔ اا کا شوہر محمد ایف بھی تھوڑی دیر بعد وہاں پہنچا تا کہ لوگوں کی دی جانے والی طبی امداد میں مدد کی جا سکے۔

شام کا مسلح تنازعہ ہو یا کوئی اور، ہر جگہ گولہ باری یا فضائی حملوں سے بچنے کے لیے کسی حد تک چھپنا ممکن ہے لیکن گیس حملے میں پناہ کا کوئی امکان نہیں۔ محمد ایف نے سارین گیس حملے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ بے شمار افراد جلدی جلدی ہسپتال پہنچنے کی کوشش میں تھے۔ غوطی کا ہسپتال بیسمینٹ میں تھا۔ محمد نے بھی ہسپتال پہنچ کر اپنی بیوی سے کہا کہ وہ باہر جا کر دیکھے کہ کیا ہو گیا ہے اور اسی وقت ایک راکٹ ہسپتال کے سامنے آ کر گرا۔ ایمان ایف جب باہر آئیں تو ان کا شوہر بھی زمین پر دوسرے لوگوں کی طرح گرا ہوا تھا اور ان کے مطابق وہ اس منظر کو بیان کرنے کی سکت نہیں رکھتیں۔ نرس ایمان کی مطابق بے بو گیس سارین نے تمام متاثرین کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا تھا اور لوگوں کا نظام تنفس آہستہ آہستہ مفلوج ہوتا جا رہا تھا۔ زیادہ تر لوگوں کی ہلاکت دم گھٹنے یا آکسیجن کی کمی سے ہوئی۔ مقامی لوگ اس حملے کی ذمہ داری شامی حکومت پر عائد کرتے ہیں۔

نرس ایمان ایف غوطہ پر کیے گئے سارین گیس حملے کی گرفت میں آج بھی ہیں۔ اس حملے میں ان کا انیس برس کا بڑا بیٹا ہلاک ہو گیا تھا۔ اس لڑکے کی شناخت آن لائن مرنے والوں کی تصاویر میں ان کے ایک رشتہ دار نے کی تھی۔

اس حملے میں ہلاک شدگان کی تعداد ایک ہزار کے قریب تھی اور ان میں چار سو بچے شامل تھے۔ اس تعداد کی تصدیق آزاد ذرائع کرتے ہیں۔ ایک شامی صحافی ثائیر ایچ کے مطابق ان کے سامنے بے شمار بچوں نے اعصاب شکن گیس کی وجہ سے دم توڑا اور وہ کچھ نہیں کر سکے کیونکہ طبی امداد دینے سے نابلد تھے۔ ثائیر کے مطابق مرنے والوں کی نعشیں یہ بیان کر رہی تھیں کہ ان کی موت انتہائی تکلیف میں ہوئی۔

بین الاقوامی قانون کے مطابق شہری آبادی پر کیمیکل ہتھیاروں کا استعمال ایک جنگی جرم ہے۔ اس جرم کے ارتکاب کے بعد یورپ پہنچنے والے شامی مہاجرین ملکی صدر بشار الاسد کی حکومت کے خلاف انصاف کے متلاشی ہیں اور وہ اس ضمن میں اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ وہ اس مقصد کے لیے یورپی عدالتوں تک رسائی کے متمنی ہیں۔ صحافی ثائیر ایچ ‘وائلیشن ڈاکومینٹیشن سینٹر‘ سے وابستہ ہیں اور شام میں مسلح تنازعے کے دوران ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ریکارڈ مرتب کر رہے ہیں۔ اس مرکز کی بنیاد ان کے ساتھی رازان زیتونیہ نے رکھی ہے۔

انٹرنیشنل کریمینل کورٹ میں شامی حکومت پر جنگ جرائم کا مقدمہ شروع نہیں کیا جا سکا اور ان کی درخواست اس لیے مسترد کر دی گئی کیونکہ سلامتی کونسل میں اس مناسبت سے پیش کردہ قرارداد کو روس اور چین نے ویٹو کر دیا تھا۔

ادھر جرمنی میں تین غیر سرکاری تنظیموں نے فیڈرل پراسیکیوٹر کو اس مناسبت سے درخواست دے رکھی ہے۔ جرمن شہر کارلزروئے میں واقع وار کرائمز یونٹ نے تصدیق کی ہے کہ انہیں یہ درخواست موصول ہو چکی ہے۔ اس ادارے کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ تفتیشی عمل جاری ہے۔ شہادتوں کو جمع کرنے کا سلسلہ بھی شروع ہے۔

شامی حکومت کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی تردید کرتی ہے۔

Share this:
Burma Muslims
Previous Post اہل وطن اور کتنی قربانیاں چاہییں۔٤
Next Post تیگرائی کے علاقائی دارالحکومت پر قبضہ کر لیا ہے، ایتھوپیا
Ethiopian Army

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.