geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں افغان جلا وطن آن لائن یونیورسٹی کا قیام

December 8, 2021 0 1 min read
Afghan Online University
Share this:

Afghan Online University

فرینکفرٹ (اصل میڈیا ڈیسک) جرمن شہر فرینکفرٹ ام مائن میں ایک ’افغان جلا وطن آن لائن یونیورسٹی‘ قائم کی جا رہی ہے۔ اس کا مقصد افغانستان میں اور وہاں سے فرار ہونے والے اعلیٰ تعلیم یافتہ افغان باشندوں کو مزید تعلیمی مواقع فراہم کرنا ہے۔

ورلڈ یونیورسٹی سروس (WUS) کی جرمن کمیٹی کی جانب سے اس سلسلے میں منگل کو شہر ویسباڈن میں ایک کانفرنس کے انعقاد کے موقع پر اس کا اعلان کیا گیا۔ اس کا مقصد افغانستان میں وہاں کے باشندوں اور وہاں سے فرار ہو کر بیرون ممالک سکونت اختیار کرنے والے افغان باشندوں کو اعلیٰ معیاری تعلیمی مواقع فراہم کرنا ہے۔ جنگ سے تباہ حال ملک افغانستان کئی دہائیوں سے اپنے عوام کے لیے اعلیٰ تعلیم کی فراہمی کو ممکن بنانے کے لیے مشکلات کا سامنا کر رہا ہے۔ اب ہندو کُش کی اس ریاست پر ایک بار پھر انتہا پسند طالبان کے غلبے اور اقتدار میں آنے کے بعد وہاں کے مقامی باشندوں کے لیے معیاری تعلیم کا حصول پھر بہت مشکل ہو گیا ہے۔

رواں سال سقوط کابل اور طالبان کے اقتدار پر قابض ہونے کے بعد جہاں دیگر سماجی اور ترقیاتی اداروں اور پروجیکٹس کے آگے بڑھنے کے امکانات معدوم ہوگئے وہیں تعلیم جیسے بنیادی شعبے کو شدید نقصان پہنچنے کے آثار نمایاں ہیں۔ تعلیمی ادارے ویران پڑے ہیں اور خاص طور سے لڑکیوں اور خواتین کا تعلیمی مستقبل ایک بڑا سوالیہ نشان بن چُکا ہے۔ افغانستان میں کبھی 150 یونیورسٹیاں ہوا کرتی تھیں۔ ان میں سے اکثر بند پڑی ہیں۔ قریب تین لاکھ ستر ہزار افغان طلبا کے پاس تعلیم حاصل کرنے کے امکانات کی سخت کمی پائی جاتی ہے۔ طلبا اور سائنسدانوں کو یونیورسٹیوں تک رسائی سے محروم کر دیا گیا۔ لس کے علاوہ ہیومینیٹیز ،سوشل سائنسز کے شعبے بند کر دیے گئے ہیں۔

ورلڈ یونیورسٹی سروس (WUS) کی جرمن کمیٹی کی طرف سے فرینکفرٹ ام مائن میں آئندہ جمعے اور ہفتے کو ایک بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد ہو رہا ہے۔ اس میں افغان تعلیمی اداروں کے اعلیٰ سطحی نمائندے، افغانستان کے جلا وطن سیاستدان، یورپی پارلیمنٹ سمیت جرمن اور دیگر یورپی ممالک کی یونیورسٹیوں کے نمائندے شرکت کریں گے۔ ورلڈ یونیورسٹی سرورس اور اس کے ساتھ کام کرنے والے طلبا، سائنسدانوں، اور افغانستان کے ساتھ ساتھ پڑوسی ممالک کے پناہ گزین کیمپوں میں مقیم افغان باشندوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔ اس جرمن پیش قدمی کا مقصد افغان طلبا، محققین اور اساتذہ کو خاص طور پر تیار کردہ ڈیجیٹل فارمیٹس کی مدد سے اپنا تعلیمی اور تحقیقی سفر جاری رکھنے کے قابل بنانا ہے۔

اس دو روزہ کانفرنس کے دوران آن لائن مطالعاتی پروگرام کے مواد اور اس کے تکنیکی ڈھانچے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس ‘جلا وطن آن لائن یونورسٹی‘ کے ایجنڈا میں بنیادی تنظیمی اور مالی ضروریات اور مطلوبہ امداد کے ساتھ ساتھ اس یونیورسٹی کے لیے ایک قانون کی تشکیل بھی شامل ہے۔

ورلڈ یونیورسٹی سرورس کے چیئرمین کمبز غوامی اس منصوبے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہتے ہیں،” افغانستان کے لیے مستقبل کے طویل مدتی امکانات کی منصوبہ بندی اہم ہے۔ اس میں افغان ماہرین تعیلم اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ یہ ایک جمہوری معاشرے کی تعمیر کا واحد راستہ ہے جو قائم رہے گا۔‘‘ غوامی نے اس امر پر بھی زور دیا کہ ہزاروں افغان طلبا اور ماہرین و سائنسدان اب بھی طالبان حکومت سے فرار ہونے کے مواقع کی تلاش میں ہیں۔

بین الاقوامی تعلیمی برادری کو ان کے ساتھ کھڑے ہونا چاہیے۔ ورلڈ یونیورسٹی سروس (WUS) کے اپنے بیانات کے مطابق یہ پیش قدمی 1920ء سے تعلیم کے حصول کے انسانی حقوق کی حفاظت اور اس کے فروغ کے لیے مہم جاری رکھے ہوئے ہے۔

Share this:
Preity Zinta
Previous Post پریتی زنٹا نے اپنے بچے کی پہلی تصویر شیئر کردی
Next Post جرمنی: نئی حکومت کے قیام کے معاہدے پر دستخط
Schulz

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.