geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جرمنی کی نئی سہ فریقی مخلوط حکومت

December 7, 2021 0 1 min read
Green Party Germany
Share this:

Green Party Germany

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) جرمنی کی وفاقی حکومت کی تشکیل کی آخری رکاوٹ بھی دور ہو گئی اور گرین پارٹی کے اراکین نے نئی سہ فریقی مخلوط حکومت کی تشکیل کے معاہدے کی منظوی دے دی۔

جرمنی کی گرین پارٹی نے پیر کو نئی حکومت کی تشکیل کے لیے تین پارٹی پر مشتمل مخلوط حکومت کے معاہدے کی منظوری دے دی۔ اب برلن میں سبکدوش ہونے والی چانسلر انگیلا میرکل کے بعد کی حکومت سازی کے حتمی مرحلہ کو پائے تکمیل تک پہنچاتے ہوئے تین جماعتی اتحاد کے معاہدے کی منظوری تینوں سیاسی جماعتوں نے دے دی ہے۔

گرین پارٹی کے ساتھ آئندہ وفاقی حکومت میں فری ڈیمو کریٹک پارٹی اور سوشل ڈیمو کریٹک پارٹی شامل ہیں۔ یاد رہے کہ اس سہ پارٹی اتحاد پر مشتمل مخلوط حکومت کے قیام کے معاہدے کے حق میں سوشل ڈیمو کریٹس اور فری ڈیموکریٹس کی سیاسی جماعتیں پہلے ہی ووٹ دی چُکی تھیں۔

جرمنی میں 16 سال تک مرکز سے دائیں بازو کی طرف جھکاؤ والی قیادت کی حکومت کے بعد ریڈ، گرین اور ژیلو یعنی ٹریفک لائٹ اتحادی حکومت کی طرف سے ایک ترقی پسند پروگرام کا وعدہ کیا گیا ہے۔ جرمنی کے ماحولیات پسندوں کی گرین پارٹی نے پیر کو اعلان کیا کہ اس کے اراکین نے سینٹر لیفٹ سوشل ڈیموکریٹس ایس پی ڈی اور نیئو لبرل فری ڈیموکریٹس کی پارٹی ایف ڈی پی کے ساتھ ایک مخلوط وفاقی حکومت کی تشکیل پر اتفاق کر لیا ہے۔

گرین پارٹی کی طرف سے مخلوط حکومت کے اتحادی معاہدے کی منظوری کے بعد بُدھ کو انگیلا میرکل کے جانشین یعنی نامزد اگلے جرمن چانسلر اور سوشل ڈیمو کریٹ لیڈر اولاف شُولس کو بُدھ کے روز سرکاری طور پر بطور چانسلر منتخب کرنے کا اعلان کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی وفاقی جمہوریہ جرمنی میں بائیں بازو کی قیادت والی مرکزی حکومت کے ساتھ ایک نئے سیاسی دور کا آغاز ہو گا۔ جرمنی کی گرین پارٹی اور لبرل فری ڈیمو کریٹس کی جماعت ایف ڈی پی کے ساتھ مل کر نئی حکومت سازی کے مذاکرات کو غیر متوقع طور پر کم وقت کے اندر کامیابی سے ہمکنار کروانے کا سہرا اس وقت ایس پی ڈی کے قائد اور نامزد چانسلر اولاف شُولس ہی کے نام جاتا ہے۔

امید کی جا رہی ہے کہ جرمنی کی آئندہ حکومت یورپ کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے ملک کو مزید ماحول دوست اور منصفانہ بنانے میں کامیاب ہو گی۔ نئی اتحادی حکومت کی خواہش بھی یہی ہے کہ جرمنی کو مزید ماحول دوست بنایا جائے۔ اولاف شُولس نے ہفتہ وار اخبار ” ڈی سائیٹ‘‘ کو ایک بیان دیتے ہوئے کہا،” میں چاہتا ہوں کہ بیس کی دہائی نئی شروعات کا دور ثابت ہو۔‘‘ شُولس نے اب تک کی سب سے بڑی اور جدید صنعت کاری کو آگےشا بڑھانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا،” اس سے بنی نوع انسان کی وجہ سے رونما ہونے والی موسمیاتی تبدیلیوں کو روکنے میں مدد ملے گی۔‘‘

پیر کو نئی کابینہ کا اعلان جرمنی کی تاریخ میں ایک نیا باب سمجھا جا رہا ہے۔ سوشل ڈیموکریٹ اولاف شُوشالس نے صنفی مساوات کے بیانیے کو عملی جامہ پہناتے ہوئے ملک کی پہلی صنفی توازن والی کابینہ کی نقاب کُشائی کی جس میں سکیورٹی جیسے اہم محکموں میں بھی خواتین شامل ہیں۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا،” یہ اُس معاشرے سے مماثلت رکھتا ہےجس میں ہم رہتے ہیں۔ نصف طاقت خواتین کے پاس ہوگی۔‘‘ شولس خود کو ‘فیمینسٹ‘ یا حقوق نسواں کا علمبردار کہتے ہیں۔

Share this:
Narendra Modi and Vladimir Putin
Previous Post روسی صدر کی بھارت یاترا
Next Post بھارت میں ہندو انتہاپسندوں کا عیسائی انتظامیہ کے اسکول پر حملہ
India Schools Attack

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.