geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جرمنی میں حزب اللہ سے تعلق رکھنے والی تین تنظیموں پر پابندی عائد

May 20, 2021 0 1 min read
Deutschland Razzia Berlin
Share this:

Deutschland Razzia Berlin

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) جرمن وزارت داخلہ کی طرف سے ایسی تین تنظیموں کو کالعدم قرار دینے کا اعلان کیا گیا ہے جنہیں لبنانی شیعہ تحریک حزب اللہ کے پروجیکٹس کے لیے رقوم اکٹھا کرنے جیسے عمل میں شامل سمجھا جاتا ہے۔

جرمنی کے وفاقی وزیر داخلہ ہورسٹ زیہوفر نے تازہ ترین اعلان میں کہا ہے کہ ان کا ملک ایسی تین تنظیموں پر پابندی لگا رہا ہے جن کے بارے میں معلوم ہے کہ انہوں نے جرمنی میں لبنانی شیعہ تحریک حزب اللہ کے پروجیکٹس کی مالی اعانت کے لیے رقوم اکٹھا کی ہیں۔

جرمنی کے شہر فرینکفرٹ ام مائنز میں 2015 ء سے فعال تنظیم People 4 People اُن تنظیموں میں شامل ہے جن پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ یہ تنظیم انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر امدادی کاموں کے لیے ‍2015 ء میں جرمن شہر فرینکفرٹ میں قائم کی گئی تھی۔ اس سے جرمن اور لبنانی خاندان وابستہ ہیں۔

اس تنظیم کے سرکردہ کارکنان کے مطابق ان کی اس پیش قدمی کا مقصد یورپ میں پناہ کے متلاشی افراد کی بقا کے لیے کام کرنا، ان کی صحت اور سماجی زندگی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے ان کی معاونت کرنا، خاص طور پر ایسے پناہ گزین افراد کی مدد کرنا جنہیں ہنگامی بنیادوں پر امداد درکار ہے۔

تاہم وفاقی جرمن وزارت داخلہ کے ایک ترجمان نے حکومتی کی طرف People 4 People اور Give Peace تنظیم پر پابندی عائد کرنے کے ضمن میں بتایا کہ ان کے خلاف 2015 ء میں ہی یہ فیصلہ سنا دیا گیا تھا۔

حزب اللہ کے خلاف تفتیش اور امونیم نائٹریٹ: جرمن حکام کو اطلاع ملی تھی

دریں اثناء جرمنی کے صوبے نارتھ رائن ویسٹ فیلیا، لوئر سیکسنی، شلسوگ ہولشٹائن، ہیسے اور رائن لینڈ پلیٹینیٹ کے علاوہ شہر بریمن اور ہیمبرگ میں ان تنظیموں کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے اور ان کے دفاتر کی تلاشی لی گئی۔

جرمنی کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ مذکورہ تنظیموں کا مقصد حزب اللہ کی اسرائیل کے خلاف جنگ کو فروغ دینا تھا جو بین الاقوامی تفہیم کے خیال کے بر خلاف ہے۔ وزارت کے خیال میں حزب اللہ کے جوان حامیوں میں اسرائیل کے خلاف جنگ کے جذبے کو اس وجہ سے تقویت ملتی ہے کہ انہیں اس کا یقین ہوتا ہے کہ ان کی اموات میں اضافے سے ان کے سوگواران کو مالی اعانت ملے گی اور ان میں اسرائیل کے خلاف جنگ کی امنگ بڑھتی ہے۔

شہر بریمن میں بھی پولیس نے المصطفیٰ مسجد پر چھاپہ مارا ہے۔

جرمنی کی داخلہ خفیہ ایجنسی کے اندازوں کے مطابق اس وقت جرمن سر زمین پر حزب اللہ کے ایک ہزار پچاس کے قریب اراکین اور حامی زندگی بسر کر رہے ہیں۔ جرمن سکیورٹی فورسز کے مطابق یہ عناصر جرمنی میں کسی سرکاری تنظیم کی حیثیت سے فعال نہیں ہیں بلکہ غیر سرکاری طور پر سرگرم ہیں اور فنڈز وغیرہ اکٹھا کرتے ہیں۔

گزشتہ برس مارچ کے مہینے میں جرمنی نے حزب اللہ کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی تھی۔

جرمن وزیر داخلہ ہورسٹ زیہوفر کے ایک ترجمان نے ٹوئٹر پر ان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا،” جو لوگ دہشت گردی کی حمایت کرتے ہیں وہ جرمن سر زمین پر محفوظ نہیں رہ سکتے۔‘‘

جرمن وزیر نے مزید کہا ہے،” اس سے قطع نظر کے اُس کے حامی کس شکل اور لبادے میں سامنے آئیں انہیں ہمارے ملک میں پسپائی کی جگہ ہر گز تلاش نہیں کرنی چاہٍیے۔‘‘

جرمن وزیر داخلہ ان دنوں کورونا وائرس کے ًسبب اپنے گھر پر قرنطینہ میں ہیں۔ ان کی وزارت کے بیان میں کہا گیا کہ جن تین تنظیموں پر پابندی لگائی گئی ہے، کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہوں نے جرمنی میں چندے کی رقوم جمع کر کے ‘حزب اللہ کے شہدا کے خاندانوں‘ کی کفالت کا اہتمام کیا ہے۔

Share this:
Joe Biden and Netanyahu
Previous Post جوبائیڈن کا نیتن یاہو کو چوتھا فون، غزہ میں کشیدگی میں نمایاں کمی پر زور
Next Post اسرائیل کا چینی سرکاری ٹیلی وژن پر ’سامیت مخالفت‘ کا الزام
Israel

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.