geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
June 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جرمنی: بھارت اور برطانیہ پر عائد سفری پابندیوں میں نرمی

July 6, 2021 2 1 min read
Angela Merkel
Share this:

 Angela Merkel

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) جرمنی میں چار ممالک سے متعلق نئے سفری اصول و ضوابط کا انحصار اب ویکسینیشن کی حیثیت پر منحصر ہو گا۔ اس تبدیلی سے جرمنی کا سفر کرنے والوں کے لیے کافی آسانیاں پیدا ہو جائیں گی۔

جرمنی نے کورونا وائرس کی روک تھام کے پیش نظر جو سفری پابندیاں عائد کر رکھی تھیں اس میں بعض تبدیلیاں کی گئی ہیں اور اس کے تحت بھارت، برطانیہ، روس، پرتگال اور نیپال کے لیے بعض پابندیوں میں نرمی کی گئی ہے۔

معروف جرمن سائنسی ادارے رابرٹ کوخ انسٹیٹیوٹ نے اس حوالے سے پانچ جولائی پیر کے روز اپنی بعض نئی سفارشات شائع کی تھیں جس کی بنیاد پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ نئی ہدایات کی روشنی میں اب برطانیہ سے جرمنی آنے والے افراد کو قرنطینہ کی قدرے نرم شرائط پر عمل کرنا ہو گا۔ اس تبدیلی کا مطلب یہ ہوا کہ اب ان چار ممالک کا سفر کرنے میں بھی آسانی ہو گی۔

اس کے مطابق جن افراد نے دونوں ٹیکے لگوا لیے ہیں یا پھر جو افراد کووڈ 19 کے مرض میں مبتلا ہو کر مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں انہیں جرمنی واپس پہنچنے پر قرنطینہ میں نہیں رہنا پڑے گا۔

جن افراد نے ویکسین نہیں لگوایا ہے انہیں قرنطینہ میں رہنا ہو گا تاہم اب یہ مدت صرف دس روز کی ہو گی اور ایسے افراد کی اگر کورونا وائرس کی رپورٹ نگیٹیو آتی ہے تو انہیں دس کے بجائے صرف پانچ دن کے اندر ہی جانے کی اجازت ہو گی۔

اس سے قبل تک ان چاروں ممالک سے واپس آنے والے افراد کو، بلا کسی تفریق کے ان کی کورونا کی صورت حال کیا ہے، جرمنی پہنچ کر لازماً 14 روز کے قرنطینہ سے گزرنا پڑتا تھا۔ صرف جرمن شہریوں کو ہی ان ممالک سے واپس آنے کی اجازت تھی جبکہ ان ممالک کے شہریوں کا اب تک جرمنی میں داخلہ ممنوع تھا۔

گزشتہ جمعے کو جرمن چانسلر انگیلا میرکل اور برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے درمیان بات چیت ہوئی تھی جس کے بعد ان اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔ اس پر سات جولائی بدھ کے روز سے عمل شروع ہو گا۔ جرمن وزیر صحت جینز اسپہان نے گزشتہ ہفتے ہی اس حوالے سے بعض پالیسیوں میں تبدیلی کا اشارہ کیا تھا۔

برلن میں حکام نے اس بات پر خدشات کا اظہار کیا تھا کہ برطانوی شہریوں کی آمد سے بہت زیادہ متعدی قسم کا وائرس ڈیلٹا پھیل سکتا ہے۔ واضح رہے کہ ڈیلٹا ویریئنٹ سب سے پہلی بار بھارت میں دریافت ہوا تھا۔

لیکن اب یہ نیا وائرس یورپ میں بھی موجود ہے اور اسی لیے جرمنی نے کورونا وائرس کے انفیکشن کے لیے برطانیہ کا درجہ کم کرتے ہوئے اس کی ”زیادہ واقعات والے علاقے” کے طور پر درجہ بندی کر دی ہے۔ اس سے قبل تک جرمنی نے برطانیہ کی نئے قسم کے وائرس والے علاقے یعنی ”وائرس ویریئنٹ ایریا” کے طور پر درجہ بندی کر رکھی تھی۔

جرمنی نے اب بھی دنیا کے گیارہ ممالک کو ”وائرس ویریئنٹ ایریا” قرار دے رکھا ہے جس میں، بوتسوانا، برازیل، ایسٹونیا، ملاوی، موزمبیق، نامیبیا، زامبیا، زمبابوے، جنوبی افریقہ، اور یوروگوئے شامل ہیں۔

حالیہ ہفتوں میں جرمنی میں کورونا وائرس سے انفیکشن کی شرح میں کافی کمی دیکھی گئی ہے اور حالات پہلے سے کافی بہتر ہوئے ہیں تاہم نئے قسم کے وائرس کے کیسز میں اضافے سے تشویش بھی پائی جاتی ہے۔

Share this:
US Forces
Previous Post امریکا نے بگرام ہوائی اڈہ رات کی تاریکی میں خاموشی سے خالی کیا
Next Post نیویارک فلیٹ کیس؛ آصف زرداری نے نیب سے ایک ماہ کی مہلت مانگ لی
Asif Zardari

Related Posts

وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر پراسرار “86 47” کی تحریر، تحقیقات کا آغاز

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے قریب لان پر پراسرار “86 47” کی کندہ کاری، تحقیقات شروع

June 13, 2026
US-Iran Truce in Jeopardy as Hormuz Clashes Flare

مشکل میں جنگ بندی: امن مذاکرات کے درمیان آبنائے ہرمز میں امریکی اور ایرانی فورسز کا آمنا سامنا

June 13, 2026
Iran Peace Deal Looms as New Clashes Flare Near Hormuz

آبنائے ہرمز میں نئی جھڑپوں کے درمیان ایران اور امریکہ کے امن معاہدے کا امکان روشن

June 13, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.