geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جرمنی نے مشرق وسطیٰ کو ایک بلین سے زائد کے ہتھیار فروخت کیے

January 3, 2021 1 1 min read
Germany, Middle East, Weapons
Share this:

Germany, Middle East, Weapons

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) جرمنی نے سال 2020ء کے دوران مشرق وسطیٰ کے ایسے ممالک کو ایک بلین یورو سے زائد کے ہتھیار فروخت کیے، جو یمن اور لیبیا کے تنازعات میں شریک ہیں۔ یہ بات جرمن پارلیمان کو بتائی گئی ہے۔

جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کے مطابق جرمن وزارت اقتصادیات نے وفاقی پارلیمان کے ایک رکن امید نوری پور کے سوال کے جواب میں بتایا کہ جرمن حکومت نے سال 2020 کے دوران مشرق وسطیٰ کے ان ممالک کو ایک بلین سے زائد مالیت کے ہتھیار فروخت کرنے کی اجازت دی، جو یمن اور لیبیا کے تنازعات میں شریک ہیں۔

صرف مصر کو 752 ملین یورو کے ہتھیار اور دیگر فوجی ساز وسامان برآمد کرنے کی اجازت دی گئی۔ اس کے علاوہ قطر کو 305.1 ملین یورو، متحدہ عرب امارات کو 51.3 ملین یورو، کویت کو 23.4 ملین یورو جبکہ ترکی کو 22.9 ملین یورو مالیت کے ہتھیار اور دیگر فوجی ساز وسامان فراہم کیا گیا۔

اس کے علاوہ اسلحے کی فروخت کے جو لائسنس جاری کیے گئے ان میں اردن کو 1.7 ملین اور بحرین کو 1.5 ملین یورو کے ہتھیاروں کی فروخت بھی شامل ہے۔ جرمن وزارت اقتصادیات کے مطابق اس طرح کُل 1.16 بلین یورو مالیت کا اسلحہ ان ممالک کو فروخت کیا گیا۔

حوثی اور صنعاء حکومت کے مابین تنازعہ اگرچہ پرانا ہے تاہم سن دو ہزار چار میں حوثی سیاسی اور جنگجو رہنما حسین بدرالدین الحوثی کے حامیوں اور حکومتی فورسز کے مابین مسلح تنازعات کے باعث ملک کے شمالی علاقوں میں سینکڑوں افراد مارے گئے تھے۔ ان جھڑپوں کے نتیجے میں اس تنازعے میں شدت پیدا ہو گئی تھی۔ حوثی رہنما سیاسی اصلاحات کا مطالبہ کر رہے تھے۔

جرمن حکومت کی طرف سے 2020ء کے دوران مشرق وسطیٰ میں جن ممالک کو اسلحے کی فروخت کی گئی وہ یمن اور لیبیا میں کئی برسوں سے جاری خانہ جنگی اور تنازعے میں سے دونوں یا کسی ایک میں اپنا کردار رکھتے ہیں۔ یمن میں سعودی سربراہی میں قائم عسکری اتحاد، بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ یمنی حکومت کے ساتھ مل کر حوثی باغیوں کے خلاف فوجی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے، جنہیں ایران کی حمایت حاصل ہے۔ اس عسکری اتحاد میں متحدہ عرب امارات، مصر، کویت، اردن اور بحرین بھی شامل ہیں۔

لیبیا میں جاری خانہ جنگی میں قطر اور ترکی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ وزیر اعظم فیاض السراج کی حکومت کی حمایت کر رہے ہیں۔ دوسری طرف جنگی سردار خلیفہ حفتر کے حمایتی متحدہ عرب امارات اور مصر ہیں۔ اس وقت وہاں جنگ بندی ہے اور مستقل امن کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

Share this:
Senate Election
Previous Post سینٹ الیکشن اور پارٹی پوزیشن
Next Post ‘عمران خان نے شہباز شریف اور خواجہ آصف کو این آر او لینے کیلیے گرفتار کیا’
Maryam Aurangzeb

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.