geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جرمنی: نئی اتحادی حکومت کا جدت پر مبنی ایجنڈا

November 26, 2021 0 1 min read
Coalition Government
Share this:

Coalition Government

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) جرمنی کے نئے حکومتی اتحاد کی جانب سے جدت پر مبنی ایجننڈا پیش کیا گیا ہے۔ تاہم کچھ ناقدین کی رائے میں یہ ایجنڈا موسمیاتی تبدیلیوں کے چینلج سے نبردآماز ہونے کے لیے ناکافی ہے۔

جرمنی کی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی، گرین پارٹی اور فری ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے آزادی، انصاف اور دیر پا ترقی پر مبنی ایجنڈا پیش کیا گیا ہے۔ اس نئے حکومتی اتحاد میں گرین پارٹی کا سن 2030 تک جرمنی کی کوئلے کی انڈسٹری کو بند کر دینے کا مطالبہ مانا گیا ہے۔ اور ایف ڈی پی کو وزارت خزانہ جیسی اہم وزارت ملی ہے جس کی سربراہی اس پارٹی کے لیڈر کرسچن لنڈر کریں گے۔ گرین پارٹی کے شریک سربراہ رابرٹ ہابیک معیشت اور توانائی کی وزارت سنبھالیں گے۔

اسی وزارت میں ماحولیات کو بھی شامل کر دیا جائے گا۔ اتحادی حکومت کی تشکیل میں گرین جماعت کی چند دیگر شرائط کو تسلیم کرنا شامل تھا۔ نئی حکومت کوشش کرے گی کہ سن 2030 تک ملک کی توانائی کا اسی فیصد انحصار توانائی کے متبادل ذرائع سے حاصل کیا جائے اور جرمن سٹرکوں پر کم از کم پندرہ ملین الیکٹرک کاریں ہوں۔

ہابیک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس حکمت عملی کے ساتھ جرمنی عالمی درجہ حرارت کو صنعتی ترقی سے قبل کے درجہ حرارت سے ایک اعشاریہ پانچ ڈگری زائد کی سطح تک محدود کرنے میں اپنا کردار ادا کر پائے گا۔

لیکن ماحولیاتی گروپس کا کہنا ہے کہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو کم کرنے حکومتی ایجنڈا ناکافی ہے۔ اس معاہدے میں جرمنی کی موٹر ویز پر گاڑی کی حد رفتار نہیں لگائی گئی اور نہ ہی پٹرول اور ڈیزل گاڑیوں پر پابندی عائد کرنے کی کوئی تاریخ بتائی گئی ہے۔

قدامت پسند پالیسیوں سے دوری
جرمنی کے نئے حکومتی اتحاد کی کوشش ہے کہ چانسلر انگیلا میرکل کی سیاسی جماعت کرسچن ڈیموکریٹک یونین کی قدامت پسند پالیسیوں کو تبدیل کیا جائے۔ نئی حکومت نے وعدہ کیا ہے کہ لائسنس شدہ اسٹورز سے کینیبس یا ”بھنگ‘‘ خریدنا ممکن ہوگا۔ جرمنی کے لاکھوں تارکین وطن کے لیے ایک انتہائی اہم پیش رفت یہ ہو گی کہ وہ جرمنی میں تین سال قیام کے بعد اپنے ملک کی شہریت ختم کیے بغیر جرمن شہریت حاصل کر سکیں گے۔ جرمنی میں ووٹ ڈالنے کی کم از کم عمر کو اٹھارہ کے بجائے سولہ برس کر دیا جائے گا۔

ستمبر میں جرمن انتخابات میں کامیابی حاصل کرنےوالی جماعت ایس پی ڈی کے اولاف شولس ملک کے چانسلر ہوں گے۔ یہ سیاسی جماعت کابینہ کی چھ اہم وزارتوں کی ذمہ دار ہو گی جن میں وزارت داخلہ، دفاع اور صحت شامل ہیں۔

Share this:
Taliban
Previous Post افغان ہزارہ رہنماؤں کا طالبان حکومت کی حمایت کا اعلان
Next Post سبز آنکھوں والی افغان خاتون شربت گلہ کو اٹلی نے پناہ دے دی
Sharbat Gula

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.