geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جرمنی میں نیوزی لینڈ کی مساجد جیسے بڑے حملوں کا منصوبہ ناکام

February 18, 2020 0 1 min read
Mosques
Share this:

Mosques

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) جرمن حکومت کے ایک ترجمان کے مطابق گزشتہ ہفتے گرفتار کر لیے جانے والے انتہائی دائیں بازو کے شدت پسندوں کے ایک گروہ نے ملک میں مسلمانوں کی مساجد پر وسیع تر خونریزی کا سبب بننے والے دہشت گردانہ حملوں کا منصوبہ بنایا تھا۔

جرمن دارالحکومت برلن سے پیر سترہ فروری کو ملنے والی رپورٹوں میں وفاقی حکومت کے ایک ترجمان کے حوالے سے بتایا گیا کہ انتہائی دائیں بازو کے جس جرمن شدت پسند گروپ نے ملک میں وسیع پیمانے پر مساجد پر مسلح حملوں کا منصوبہ بنایا تھا، اور جسے قانون نافذ کرنے والے ملکی اداروں نے قبل از وقت ناکام بھی بنا دیا، اس کے لیے مثال گزشتہ برس نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مساجد پر کیے جانے والے دہشت گردانہ حملوں کو بنایا گیا تھا۔

ان انتہا پسند ملزمان کی تعداد 12 ہے اور انہیں پولیس نے گزشتہ جمعے کے روز جرمنی کے مختلف شہروں میں چھاپے مار کر گرفتار کیا تھا۔

جرمن حکومتی ترجمان نے بتایا کہ ان ملزمان سے اب تک کی جانے والے تفتیش کے جو حیران کن نتائج سامنے آئے ہیں، ان کے مطابق ان شدت پسندوں نے متعدد مقامات پر جرمنی میں مسلم مذہبی اقلیت کی عبادت گاہوں پر بڑے دہشت گردانہ حملوں کا ارادہ بنا رکھا تھا۔

اسی بارے میں جرمن میڈیا میں کل اتوار کو شائع ہونے والی رپورٹوں میں بھی ملکی تفتیش کاروں کا حوالہ دیتے ہوئے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ انتہائی دائیں بازو کے یہ جرمن شدت پسند اپنے طور پر یہ فیصلہ کر چکے تھے کہ انہیں مختلف شہروں میں نماز کے دوران تقریباﹰ بیک وقت کئی ایسے مربوط خونریز حملے کرنا تھے، جن کا مقصد جرمنی میں مسلمان برادری کو زیادہ سے زیادہ جانی نقصان پہنچانا تھا

۔ دریں اثناء برلن میں وفاقی جرمن وزارت داخلہ کے ترجمان بیورن گروئنے وَیلڈر نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا، ”اب تک ان شدت پسندوں سے چھان بین کی جو تفصیلات سامنے آئی ہیں، وہ انتہائی حیران کن ہیں۔ اس سے بھی زیادہ حیرانی کی بات یہ ہے کہ جرمنی میں ان شدت پسندوں کے ایسے چھوٹے چھوٹے گروہ موجود ہیں، جن کے ارکان حیران کن حد تک مختصر وقت میں انتہا پسندانہ نظریات کے حامل ہو چکے ہیں۔‘‘

اسی بارے میں وفاقی جرمن چانسلر انگیلا میرکل کے ترجمان اشٹیفن زائبرٹ نے آج پیر کے روز کہا، ”یہ ریاست کا کام ہے، اور ظاہر ہے کہ اس ریاست کی حکومت کا بھی، کہ وہ کسی بھی ملک میں ہر مذہب کے پیروکاروں کے لیے اپنے عقیدے پر آزادانہ عمل کر سکنے کو یقینی بنائے۔ اس بات کا اس امر سے کوئی تعلق ہو ہی نہیں سکتا کہ کوئی فرد کس مذہب کا ماننے والا ہے۔‘‘

اشٹیفن زائبرٹ نے کہا، ”جرمنی میں ملکی قوانین کے دائرہ کار کے اندر رہتے ہوئے اپنے مذہب پر عمل کرنے والے ہر فرد اور ہر برادری کا یہ حق ہے کہ وہ اپنے عقیدے پر آزادانہ اور کسی بھی قسم کے خطرے کے بغیر عمل پیرا ہو سکے۔‘‘

ملکی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق انتہائی دائیں بازو کے جرمن شدت پسندوں کے اس گروہ نے منصوبہ بنا رکھا تھا کہ وہ ملک میں تقریباﹰ ایک ہی وقت پر کئی مسلم مساجد پر نیم خود کار ہتھیاروں سے ایسے خونریز حملے کرے گا، جیسے گزشتہ برس موسم بہار میں نیوزی لینڈ میں کیے گئے تھے۔ تب کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر کیےگئے ان دہشت گردانہ حملوں میں مجموعی طور پر 51 افراد مارے گئے تھے۔

جرمن نیوز ایجنسی ڈی پی اے نے لکھا ہے کہ اس زیر حراست گروہ کا سرغنہ ایک ایسا شدت پسند ہے، جو اپنی سرگرمیوں کی وجہ سے پہلے ہی قانون نافذ کرنے والے جرمن اداروں کے حکام کی نظروں میں تھا اور جس کی آن لائن چیٹنگ پر بھی حکام نظر رکھے ہوئے تھے۔

گروہ کے اس سرغنے نے حملوں کے منصوبے کی تفصیلات اپنے ساتھیوں کو ایک ایسی ملاقات میں بتائی تھیں، جس کا اہتمام گزشتہ ہفتے ہی کیا گیا تھا۔ ملزمان کی اس باہمی ملاقات کے بعد ہی جرمن پولیس نے کئی مقامات پر چھاپے مار کر ان شدت پسندوں کو گرفتار کیا تھا۔

جرمن ہفت روزہ جرہدے ڈئر اشپیگل کے مطابق جرمن پولیس کے پاس اس وقت 53 ناموں پر مشتمل انتہائی دائیں بازو کے مشتبہ انتہا پسندوں کی ایک ایسی فہرست بھی موجود ہے، جو سب کے سب ‘خطرناک‘ سمجھے جاتے ہیں اور ممکنہ طور پر خونریز حملے بھی کر سکتے ہیں۔

Share this:
Hassan Rouhani
Previous Post ایران کو غیر معمولی پابندیوں کا سامنا ہے جن سے فرار ناممکن ہے: روحانی
Next Post نائجیریا میں مسلح حملے میں 10 افراد ہلاک
Nigeria Attacks

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.