geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جرمنی میں نسلی تعصب اور پولیس کے جبر کا انکشاف

November 13, 2020 0 1 min read
Protest
Share this:

 Protest

جرمن (اصل میڈیا ڈیسک) جرمن شہر بوخم کے ماہر جرمیات کی ریسرچ سے پتا چلا ہے کہ اس ملک میں بھی نسلی تعصب کے ساتھ ساتھ پولیس کے تشدد کا رجحان پایا جاتا ہے.

جرمن شہر بوخم سے تعلق رکھنے والے سماجی محققین کی ٹیم نے کئی برسوں تحقیق جاری رکھنے کے بعد مرتب کی جانے والی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ جرمنی میں بھی نسلی تعصب پر مبنی رویہ پایا جاتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پولیس اہلکاروں کے مظالم اور ظالمانہ سلوک سے قانون کی حکمرانی کے احترام میں کمی واقع ہوتی ہے اور لوگوں کا قانون کی حکمرانی پر اعتماد بھی متزلزل ہو جاتا ہے۔ رپورٹ کے مرتبین نے کئی متاثرہ افراد کے انٹرویوز بھی اس اہم رپورٹ میں شامل کیے ہیں۔

رپورٹ میں اس امر پر زور دیا گیا ہے کہ پولیس پر اعتماد بڑھانے کی اشد ضرورت ہے۔ اس مقصد کے لیے آزاد مبصرین کی مدد حاصل کرنے کی تجویز دی گئی کیونکہ پولیس کے رویے کا کنٹرول بیرونی طریقہٴ کار سے ہی ممکن ہے تا کہ پولیس کے جبر سے متاثر ہونے والے افراد کو مناسب امداد اور سہارے مہیا ہو سکیں۔ دوسری جانب پولیس کی ٹریڈ یونین سے وابستہ مشیل مارٹینز کا کہنا ہے کہ ایسے معاملات میں بیرونی اقدامات اور اعتماد بحالی کی کوششیں کارآمد ہونے کے امکانات کم ہیں۔ انہوں نے ڈی ڈبلیو کو بتایا ایک پولیس اہکار کے طور پر وہ قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں کیونکہ یہ ایک حکومت کی نگرانی میں چلنے والا ادارہ ہے۔ مارٹینز کا کہنا ہے کہ کام کے مقامات پر کنٹرول کے ضوابط بھی لاگو ہوتے ہیں۔ یہ بھی انہوں نے بتایا کہ کسی پولیس اہلکار کے خلاف شکایت درج کرانا ممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا ریاستی جبر یعنی پولیس کارروائی کے خلاف دفاع کا ہر شخص کو حق حاصل ہے۔

ریسرچر نے واضح کیا کہ جرمنی کی پولیس کو مجموعی طور پر نسلی تعصب کا شکار قرار نہیں دیا جا سکتا۔ یہ کہا جا سکتا ہے کہ پولیس اہکار کا رویہ دانستہ تعصبانہ ہو سکتا ہے۔ اس تعصب کا شکار ہونے والے عبد الرحمٰن کا کہنا ہے کہ پولیس میں تعصب رکھنے والے اہلکار بہت سارے ہیں اور وہ اس کا اظہار وقتاً فوقتاً کرتے رہتے ہیں۔ اس تناظر میں عبد الرحمٰن کا مزید کہنا ہے کہ یہ ممکن نہیں کہ ظاہری صورت کو تبدیل کر لیا جائے یعنی جلد کی رنگت اور بیرونی صورت، لیکن ہر صورت میں پولیس کے رویے سے بدگمانی کا پیدا ہونا ممکن ہے۔ پولیس ٹریڈ یونین سے منسلک اہلکار مشیل مارٹنز نے اعتراف کیا کہ نسلی تعصب جیسے حساس معاملے کے تناظر میں پولیس میں بہتری کی گنجائش یقینی طور پر موجود ہے۔

ریسرچ میں بتایا گیا کہ غیر ملکی خاص طور پر پولیس کے سخت اور تذلیل امیز جملوں کا سامنا کرتے ہیں اور وہ اس سے شدید بیزار ہیں۔ اس مناسبت سے ایک لبنانی باشندے عمرایوب کا کہنا ہے کہ انہیں پولیس نے ‘غلیظ غیر ملکی‘ تک قرار دیا۔ ان کی بہن کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار نے اسے یہ بھی کہا کہ وہ اپنے ملک میں نہیں لہذا اس پر یقین کرنا ممکن نہیں۔ لبنانی عمر ایوب کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس جیسے کئی غیر ملکیوں کے ساتھ پولیس جانوروں جیسا سلوک روا رکھ چکی ہے اور یہ انتہائی نامناسب ہے۔ انہوں نے ایک واقعہ بیان کیا کہ رمضان میں وہ اور ان کا سارا خاندان روزہ افطار کر رہے تھے کہ پولیس اہلکار نے گھنٹی بجا کر اسے باہر طلب کیا اور سخت لہجے میں کہا کہ وہ ارد گرد کے ماحول کے امن کو خراب کرنے کے مرتکب ہوئے ہیں اور پولیس اہلکار زبردستی مکان میں داخل ہونا چاہتا تھا اور اسے روکنے پر صورت حال بگڑتی چلی گئی۔ بظاہر پولیس اہلکار کی آمد کسی قریبی شخص کی شکایت پر عمل میں آئی تھی۔

Share this:
Altaf Hussain
Previous Post بانی متحدہ کا نام انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں شامل
Next Post آسٹریلوی کمانڈوز پر افغانستان میں جنگی جرائم کے الزامات
Australian Commandos

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.