geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جرمنی اپنی شرائط پر طالبان کے ساتھ تعلقات قائم کرے گا

September 23, 2021 4 1 min read
Heiko Maas
Share this:

Heiko Maas

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) طالبان حکومت اس وقت بین الاقوامی برادری سے اپنے آپ کو تسلیم کرانے کی کوشش کر رہی ہے۔ جرمنی نے اس کے لیے بعض اہم شرائط رکھی ہیں، جن کی تکمیل کے بعد ہی طالبان سے بہتر تعلقات استوار کیے جا سکتے ہیں۔

جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس کا کہنا ہے کہ اگر طالبان حکومت کو بین الاقومی برادری سے تعلقات قائم کرنے ہیں تو اس کے لیے انہیں پہلے بعض شرائط کو پورا کرنا ہو گا۔ انہوں نے اس کے لیے مطالبات کی ایک فہرست بھی تیار کی ہے جس پر طالبان کو عمل کرنا ضروری ہو گا۔

جرمن خبر رساں ادارے ڈی ڈبلیو سے بات چیت میں ہائیکو ماس نے کہا کہ طالبان کے ساتھ روابط کا انحصار ان اہم شرائط سے مربوط ہو گا۔

ان کا کہنا تھا، ”اہم بات یہ ہے کہ جو مطالبات ہم نے طالبان سے کیے ہیں، وہ انسانی حقوق، بالخصوص خواتین کے حقوق اور ایک جامع شمولیتی حکومت کے قیام کے بارے میں ہیں۔ یہ بھی کہ وہ خود کو واضح اور بغیر کسی لاگ لپٹ کے دہشت گرد گروہوں سے خود کو دور رکھتے ہیں یا نہیں اور آخر میں یہ کہ محض خوش نما الفاظ سے کام نہیں چلنے والا بلکہ اس پر حقیقی عمل بھی ضروری ہے۔”

طالبان حکومت نے اس ہفتے کے اوائل میں اقوام متحدہ (یو این)کے سکریٹری جنرل کو ایک خط لکھ کر یہ مطالبہ کیا تھا کہ یو این کے لیے ان کے نئے سفیر سہیل شاہین کو 76ویں جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرنے کی اجازت دی جائے۔ جنرل اسمبلی کا سالانہ اجلاس نیویارک میں اس ہفتے منگل کو شروع ہوا ہے۔

اس درخواست پر اقوام متحدہ کی ایک کمیٹی کو ابھی فیصلہ کرنا ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ شاید رواں اجلاس کے اختتام سے قبل اس پر فیصلہ نہ ہو پائے۔ اس دوران طالبان کی جانب سے اقوام متحدہ کے لیے مقرر کردہ نئے سفیر سہیل شاہین نے کہا ہے طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی ضرورت ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز سے بات چیت میں انہوں نے کہا، ”ہمارے پاس حکومت کو تسلیم کرنے کے لیے درکار تمام ضروری چیزیں موجود ہیں، لہذا ہم امید کرتے ہیں کہ ایک غیر جانبدار عالمی ادارے کی حیثیت سے، اقوام متحدہ، افغانستان کی موجودہ حکومت کو تسلیم کر لے گا۔”

لیکن جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس طالبان کی ان باتوں سے متاثر نہیں نظر آئے۔ ان کا کہنا تھا، ”مجھے نہیں لگتا کہ اقوام متحدہ میں اس طرح کی کارکردگی مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ میری رائے میں، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب اس معاملے میں پیش رفت لانے کے لیے کوئی مناسب فورم نہیں ہے۔”

جرمنی پہلے ہی اس بات پر زور دے چکا ہے کہ طالبان کے ساتھ کسی بھی سطح پر سیاسی بات چیت بہت ضروری ہے کیونکہ اب ملک میں ہر طرح کی انسانی امداد کی نگرانی انہی کے ذمہ ہو گی۔ اور یہ کام ان سے مذاکرات کے بغیر ممکن نہیں ہو پائے گا۔

طالبان کے ساتھ رابطوں کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا، ”میرے خیال سے یہی درست ہو گا کہ ہم طالبان سے بات کریں۔ اس کے لیے حالیہ ہفتوں میں کئی چینل سامنے بھی آئے ہیں۔”

جرمن وزیر خارجہ نے جی 20 کانفرنس میں بھی جب ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا تھا تو اس موقع پر بھی انہی اہم نکات پر روشنی ڈالی تھی۔ ہائیکو ماس کے مطابق افغانستان اس وقت دنیا کا، ”سب سے بڑا خوفناک چیلنج” ہے جس کا عالمی برادری کو سامنا ہے۔

طالبان نے جس عبوری حکومت اور کابینہ کا اعلان کیا ہے اس میں سبھی برادریوں کی شمولیت کا فقدان ہے اور اس طرح سے ایک کلیدی شرط پہلے سے ہی غائب ہے۔ جرمن وزیر خارجہ کے مطابق اس طرح کی روش سے طالبان کے ساتھ راوبط کر برقرار رکھنا مزید مشکل ہو جائے گا۔

Share this:
Moon
Previous Post چاند کی مختلف حالتیں انسانی نیند کو متاثر کرتی ہیں
Next Post بائیڈن اور میکرون کا رابطہ، فرانس کا اپنا سفیر واشنگٹن واپس بھیجنے کا فیصلہ
Joe Biden and Macron

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.