geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جرمنی کے دوبارہ اتحاد کی اکتیسویں سالگرہ، میرکل کا جمہوریت کے تحفظ پر زور

October 4, 2021 1 1 min read
Angela Merkel
Share this:

Angela Merkel

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) جرمنی میں یوم اتحاد کے جشن کی تقریبات کا آغاز مسیحی، یہودی اور اسلامی مذہبی رسومات کے ساتھ کیا گیا۔ اس موقع پر جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے جمہوریت کے تحفظ اور تسلسل پر زور دیا ہے۔

وفاقی جمہوریہ جرمنی کے دوبارہ اتحاد کی اکتیسویں سالگرہ کے موقع پر ملک بھر میں تقریبات منعقد کی جاری ہیں۔ اس سلسلے کی مرکزی تقریب جرمنی کی مشرقی ریاست سیکسنی انہالٹ کے شہر ہالے میں منعقد کی گئی۔

جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے اپنے خطاب میں جرمن اتحاد کی تین دہائیاں مکمل ہونے کے باوجود اب بھی جمہوری نظام کے تحفظ اور تسلسل کے لیے ہر روز جدوجہد جاری رکھنے پر زور دیا۔ ان کے بقول، ”جمہوریت ایسے ہی نہیں قائم رہے گی، بلکہ ہمیں اس کے لیے ہر روز ایک دوسرے کے ساتھ مل کر بار بار کام کرنا ہوگا۔‘‘

سابقہ مشرقی جرمنی سے تعلق رکھنے والی چانسلر میرکل نے مزید کہا کہ جمہوریت کی کامیابیوں کو بعض اوقات بہت آسان لیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایسے دور میں رہتے ہیں جہاں واضح طور پر آزادی صحافت جیسے اہم اقدار پر حملے کیے جارہے ہیں۔ عوامی سطح پر نفرت، جھوٹ، اور غلط معلومات کو بغیر کسی روک تھام کے ہوا دی جارہی ہے۔ میرکل کے بقول، ”یہ صرف کسی فرد یا گروپ پر نہیں بلکہ خود جمہوریت پر حملہ ہے۔‘‘

16 برس تک جرمن چانسلر کے عہدے پر فائض رہنے کے بعد یہ ان کا یوم اتحاد کی تقریب سے آخری خطاب تھا۔ تمام شرکا نے میرکل کو خطاب کے بعد پرزور تالیوں کے ساتھ کھڑے ہوکر خراج تحسین پیش کیا۔

ہالے شہر کا سینٹ پال چرچ مشرقی جرمنی میں پرامن انقلاب کے سلسلے میں تین اکتوبر 1989 کو اہم ملاقات کا مقام تھا۔ اس کے ٹھیک ایک سال بعد سابقہ مشرقی اور مغربی جرمنی کا اتحاد تین اکتوبر 1990ء کو عمل میں آیا۔ اسی وجہ سے سیکسنی انہالٹ کے شہر ہالے میں جرمن اتحاد کی مرکزی تقریبات منعقد کی گئی ہیں۔

یہ برلن کے مشہور ترین عوامی مقامات میں سے ایک ہے۔ برانڈن برگ گیٹ سن 1791 میں تعمیر کیا گیا تھا۔ یہ گیٹ سابقہ مشرقی اور مغربی برلن کی سرحد کی نشاندہی بھی کرتا تھا۔ سن 1989ء کے موسم خزاں سے یہ گیٹ ایک رکاوٹ کے بجائے ایک نئے آغاز کی علامت بن چکا ہے۔

ہالے کے تاریخی سینٹ پال چرچ میں ابراہیمی مذاہب کی رسومات کے ساتھ مشترکہ دعائیہ تقریب ادا کی گئی۔ کورونا ضوابط، حفظانِ صحت اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی پابندی کے سبب، دعائیہ تقریب میں صرف 180 مہمان جبکہ اس کے بعد ہونے والی مرکزی تقریب میں 360 مہمانوں کو مدعو کیا گیا۔

علاوہ ازیں جرمنی کے وفاقی صدر فرانک والٹر اشٹائن مائر، وفاقی پارلیمان کے صدر وولف گانگ شوئبلے اور سینٹ کے موجودہ چیئرمین سمیت صوبائی رہنما رائنر ہازلہوف بھی موجود تھے۔

جرمنی میں 26 ستمبر کو ہونے والے عام انتخابات میں چانسلر میرکل کی سیاسی جماعت کرسچن ڈیموکریٹک یونین کو بدترین کارکردگی کا سامنا کرنا پڑا۔ اب ممکنہ طور پر سوشل ڈیموکریٹس کے سربراہ اولاف شولس چانسلر کا عہدہ سنبھالیں گے۔

اولاف شولس نے یوم اتحاد کے موقع پر ایک ٹوئیٹ میں لکھا کہ وہ مشرقی اور مغربی جرمنی میں زندگی کی سہولیات کو مزید یکساں بنانا چاہتے ہیں: ”آج ہم ایک ملک ہیں لیکن ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ ہمیں برابر تنخواہیں، پینشن، مواقعوں کی ضرورت ہے۔ ہم یہ صرف اس صورت میں کرسکتے ہیں، جب ہم مشترکہ بنیادوں پر توجہ دیں۔‘‘

جرمنی کے یوم اتحاد کے موقع پر روسی صدر ویلادیمیر پوٹن نے جرمن چانسلر انگیلا میرکل اور جرمن صدر فرانک والٹر اشٹائن مائر کے نام ایک خط میں سیاسی تناؤ کے باوجود جرمنی کے ساتھ باہمی تعاون میں بہتری پر زور دیا ہے۔ روسی صدر کے مطابق روس اور جرمن عوام کے مفادات کی بہترین نمائندگی دوطرفہ تعلقات کے تعمیری فروغ کے ساتھ ہی ممکن ہوسکے گی۔ پوٹن حکومت کے سخت ناقد الیکسی ناوالنی کو زہر دینے کے واقعے کے بعد سے ماسکو اور برلن حکومت کے تعلقات میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ روس نے جرمنی میں حالیہ عام انتخابات کے بعد آئندہ وفاقی حکومت کے ساتھ اچھے تعلقات کی امید کا بھی اظہار کیا ہے۔

Share this:
National T20 Cup
Previous Post نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ: سینٹرل پنجاب نے سدرن پنجاب کو باآسانی7 وکٹوں سے ہرادیا
Next Post کابل کی ایک مسجد کے باہر دھماکا، متعدد ہلاکتوں کی اطلاع
Kabul Blast

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.