geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جرمنی اور امریکا، عراق میں اپنی فوج میں کمی کریں گے

September 10, 2020 6 1 min read
Soldiers
Share this:

Soldiers

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) امریکا نے عراق میں تعینات اپنے دو ہزار سے زائد فوجیوں کو نکالنے کی بات کہی ہے جبکہ جرمنی نے بھی مشرقی وسطی میں موجود اپنے فوجیوں کی تعداد میں کمی کا اعلا ن کیا ہے۔

امریکا نے بدھ نو ستمبر کو اعلان کیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عراق سے کبھی نہ ختم ہونے والی جنگ سے نجات دلانے کا جو وعدہ کیا تھا وہ پورا ہو چکا ہے اس لیے امریکا اسی ماہ عراق سے اپنے دو ہزار سے بھی زائد اضافی فوجیوں کو واپس بلا لے گا۔ صدر ٹرمپ نے عراق میں امریکی فوجیوں کی تعداد میں کمی کا یہ اعلان ایک ایسے وقت کیا ہے جب وہ دوسری عالمی جنگ میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کو شکست خوردہ کہنے کے سبب شدید تنقید کی زد میں ہیں۔

معتبر جریدے ‘اٹلانٹک’ میں حال ہی میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ امریکی صدر نے سن 2018 میں فرانس کے دورے کے دوران پہلی عالمی جنگ میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کے معروف قبرستان میں یہ کہہ کر جانے سے منع کر دیا تھا کہ یہ تو شکست خوردہ امریکی فوجیوں سے بھرا ہوا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اس رپورٹ کی مذمت کرتے ہوئے اس کی تردید کی تھی اور کہا کہ یہ ان کے لیے حیرن کن بات ہے۔ تاہم اس خبر کے بعد سے ہی امریکی فوجیوں کے تئیں ان کے رویے پر کافی نکتہ چینی ہورہی ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے میرین کمانڈر جنرل فرانک میکنزی نے عراق سے فوجیوں کی واپسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہاں امریکا کے 5200 فوجی ہیں جن میں سے اب صرف تین ہزار فوجیوں کو رکھا جائے گا باقی سب کو اسی ماہ واپس بلایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا، ”امریکی فیصلہ ہماری اس مسلسل وابستگی کا مظہر ہے جس کا کلیدی مقصد عراقی سکیورٹی فورسز کو اس لائق بنانا ہے کہ وہ خود داعش کی پیش قدمی کو روکنے اور بیرونی امداد کے بغیر عراق کی خود مختاری اور اس کی سالمیت کے تحفظ کی صلاحیت رکھتی ہوں۔”

انہوں نے کہا، ”یہ سفر تو مشکل رہا اور قربانیاں بھی عظیم ہیں، لیکن اس کے ساتھ ہی اہم پیش رفت بھی ہوئی ہے۔” امریکی فوج کے ایک سینئر افسر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا ہے کہ اسی طرز پر آنے والے کچھ دنوں کے اندر ہی افغانستان سے بھی اضافی امریکی فوجیوں کے انخلا ء کے اعلان کی توقع کی جا سکتی ہے۔

امریکا نے افغانستان پر سن 2001 میں حملہ کیا تھا اور تبھی سے وہاں پر اس کی فوجیں تعینات ہیں۔ عراق پر حملہ 2003 میں ہوا تھا اور پھر صدام حسین کی حکومت کے خاتمے کے بعد 2011 میں امریکا نے اپنی فوجیں واپس بلا لی تھیں۔ لیکن عراق اور شام کے ایک بڑے خطے پر شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے قبضے کے بعد انہیں شکست دینے کے لیے امریکا نے 2014 میں دوبارہ اپنی فوجیں عراق بھیجی تھیں۔

عراق میں تعینات فوجیوں میں کمی کا اعلان صرف امریکا نے نہیں بلکہ جرمنی نے بھی کیا ہے۔ بدھ کے روز جرمن حکومت نے کہا کہ مشرقی وسطی میں تعینات وہ اپنے فوجیوں کی تعداد میں کمی کرنے جا رہا ہے۔ جرمنی کا کہنا ہے کہ اب وہ عراق کی سر زمین پر اپنے صرف پانچ سو ہی فوجی رکھنا چاہتا ہے۔

جرمن وزیر دفاع اینیگریٹ کرامپ کا کہنا تھا، ”کورونا وائرس کی وبا کے دور میں بھی داعش کی دہشتگردانہ کارروائیاں جاری ہیں اور اس صورت حال میں دولت اسلامیہ کے شدت پسندوں پر فوجی دباؤ بنائے رکھنا بہت ضروری ہے۔” عراق میں داعش سے نمٹنے کے لیے عالمی برادری نے جو وعدے کیے تھے اسی کے تحت جرمنی نے بھی اپنے فوجی عراق بھیجے تھے۔

جرمنی نے اس کے لیے اپنے ٹورناڈو جاسوس جیٹ، ایئر اسپیس ریڈار اور نقل و حمل سے متعلق ٹیکنالوجی مہیا کر رکھی ہے اور اس وقت جرمن فوجیں عراقی فورسز کی تربیت کا کام بھی کر رہی ہیں۔ عراق میں بیشتر جرمن فوجی کردوں کے زیر اثر شمالی علاقے میں تعینات ہیں۔

Share this:
Chinese Students
Previous Post امریکا نے 1000 سے زائد چینی طلبہ کے ویزے منسوخ کر دیے
Next Post نیب اپنی ناک پر بیٹھی مکھی نہیں اڑا سکتا، سب کچھ اوپر سے ہو رہا ہے۔ رانا ثنااللہ
Rana Sanaullah

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.