geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جرمنی: دوسری عالمی جنگ کے دور کا پانچ کوئنٹل کا بم دریافت

December 7, 2020 0 1 min read
German Police
Share this:

German Police

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) جرمنی کے شہر فرینکفرٹ کے پاس دوسری عالمی جنگ کے دور کا ایک 500 کلو گرام وزنی بم دریافت ہوا جس کی وجہ سے آس کے پاس کے 13 ہزار افراد کو اپنے گھروں کو چھوڑ کر دور جانے کو کہا گيا تاکہ بم کو ناکارہ بنایا جا سکے۔

جرمنی کے صنعتی شہر فرینکفرٹ کے ضلع گلوس میں اتوار کے روز ہزاروں افراد کو ان کے گھروں سے نکل جانے کو کہا گيا تاکہ دوسری عالمی جنگ کے دور کا پانچ سوگلوگرام وزنی برطانوی ساختہ بم کو بحفاظت وہاں سے ہٹایا جا سکے۔ حکام کی ان ہدایات کے بعد صبح آٹھ بجے کے بعد شہر کے مرکزی علاقے کے قریب بسنے والے مقامی رہائشی اپنے گھروں سے نکل کر باہر جانے پر مجبور تھے۔

جرمنی میں دوسری عالمی جنگ کے دور کے بم مسلسل دریافت ہوتے رہے ہیں۔ اسی برس اکتوبر میں پولینڈ اور جرمنی کی سرحد پر بھی ایک بہت بڑا بم ملا تھا جسے ‘ارتھ کویک بم’ یعنی زلزلہ کی طرح زمین کو دہلا دینے والا بم کہا جاتا ہے۔

اتوار کے روز اس انخلا کے عمل سے جہاں بہت سے ملازم پیشہ رہائشی متاثر ہوئے وہیں سرکاری محکمہ ریل ‘ڈوئچے باہن’ میں کام کرنے والے ملازمین کے مکانات بھی اس کی زد میں آئے۔ کمپنی نے متنبہ کیا تھا کہ اس کی وجہ سے صبح گیارہ بجے سے شام چھ بجے تک طویل راستے سمیت مقامی ٹرین سروسز کی آمد و رفت میں خلل پڑ سکتا ہے۔

جن مقامی افراد کے پاس متبادل رہنے کا کوئی ٹھکانہ نہیں تھا انہیں اتوار کی شام تک مقامی نمائشی ہال میں منتقل ہونے کو کہا گيا تھا۔

حکام کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے چونکہ ’سوشل ڈسٹینسنگ‘ یا سماجی فاصلے جیسے اصول و ضوابط کار فرماں ہیں اس لیے بم کو ناکارہ بنانے کے عمل میں کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ گزشتہ جمعرات کو یہ بم ایک تعمیری سائیٹ میں پایا گیا تھا۔

مقامی آگ بجھانے والے عملے کا کہنا تھا کہ بم کا سائز اور ڈیزائن کچھ اس طرح کا ہے کہ اس سے ہونے والا دھماکا بڑی تباہی کا باعث ہوگا اور یہ زندگی کے لیے بہت خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ حکام نے اس کے آس پاس سات سو میٹر کے دائرے کو مکمل طور پر خالی کروا لیا ہے۔

دوسری عالمی جنگ کے دوران اتحادی افواج نے فرینکفرٹ کو اپنی بمباری سے مسلسل نشانہ بنایا تھا، جس کی وجہ سے پانچ ہزار سے بھی زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے اور یہ تاریخی شہر پوری طرح سے تباہ ہوگیا تھا۔ اس جنگ کے خاتمے کے تقریبا 75 برسوں بعد بھی زندہ بموں اور دیگر بارودی اسلحوں کا ملنا عام بات ہے۔

اسی برس جون میں فرینکفرٹ کے کنونشن سینٹر میں بھی ایک پانچ کوئنٹل کا بم ملا تھا۔ جولائی 2019 ء میں شہر میں یورپیئن سینٹرل بینک کے ہیڈکوارٹر کے پاس بھی ایک بہت بڑا بم دریافت ہوا تھا۔ اس کی وجہ سے 16500 مقامی افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کرنا پڑا تھا۔

ستمبر 2017 ء میں اسی شہر میں دو ٹن کا ایک بم دریافت ہوا تھا جس کو محفوظ طریقے سے ناکارہ بنانے کے لیے 65 ہزار افراد کو دیگر محفوظ مقام پر منتقل کرنا پڑا تھا۔

Share this:
Martin F-35 Lightning II
Previous Post ہتھیاروں کے عالمی مارکیٹ پر امریکا اور چین کا غلبہ
Next Post ہانگ کانگ تنازعہ: ’امریکا چینی حکام پر نئی پابندیاں عائد کرنے جا رہا ہے‘
USA-China-Handelskrieg

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.