geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

تحفے

February 7, 2020 0 1 min read
Gifts
Share this:

Gifts

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی

پچھلے دس دنوں سے وہ میرے پاس آ رہا تھا آج اُس کا پانچواں چکر تھا وہ جب بھی آتا اُس کے دو ملازم اُس کے ساتھ ہو تے ‘ ملازموں کے علاوہ وہ تحائف کی بارات لے کر آتا ‘ مٹھائیاں پھل عطر سپرے خوشبو یات کے مہنگے برانڈ ‘ وہ پیسے کو پانی کی طرح خرچ کر رہا تھا جو میرے لیے حیران کن بات تھی ‘ پہلی بار آپ کسی کے پاس جائیں تو کچھ لے جائیں یا اگر ہر بار بھی آپ خالی ہاتھ نہیںجانا چاہتے ٹوکن آف احترام پیار آپ کو ئی ایک چیز لے جائیں جبکہ وہ تو ڈھونڈ ڈھونڈ کر مارکیٹ سے بہترین اشیاء کو اکٹھا کرتاپھر لے کر میرے پاس آجاتا ایسا سلوک تو لوگ بیوروکریٹ وزراء یا کسی بااثر بندے کے پاس جاتے ہو ئے کرتے ہیں یا اگر کوئی آپ کا کام کرے آپ کی کوئی مشکل حل کرے آپ کو نوکری دلانے میں مدد کر ے تو پھر ایسا کرنا کسی حد تک بنتا ہے وہ بھی ایک بار لیکن یہ مُجھ فقیر پر نوازشات کی بارش نان سٹاپ کئے جا رہا تھا۔

ساتھ ہر بار یہ بھی کہتا کہ مجھے آپ سے کو ئی کام نہیں یہ تحائف تو میں محبت میں لاتا ہوں اگر میں انکار کر تا تو نبی کریم ۖ کی حدیث مبارکہ کا تذکرہ کر دیتا کہ جب بھی کسی سے ملنے جائو اُس کے لیے تحفہ لے کر جائو اور تحفے کو انکار نہیں کر نا چاہیے اِس سے باہمی اخوت و محبت کا پودا پروان چڑھتا ہے یہ شخص ملتان کا زمیندار اور فیکٹری مالک تھا مالی طور پر بہت آسودہ تھا عمر تقریبا پچاس سال کے لگ بھگ لیکن دولت کی فراوانی اور اِس کا اپنی صحت کا خیال رکھنا یہ چالیس کا جوان شخص لگتا تھا اچھے صاف ستھرے مہنگے کپڑے پہنتا ساتھ میں مہنگی گھڑی سونے کی انگوٹھیاں پائوں میں ریشمی تاروں والے جوتے مہنگی گاڑیاں جب بھی آتا گاڑی بدل کر آتا ہر بار آکر یہی کہتا جناب تعلقات بنانا اچھے لوگوں کی صحبت میں بیٹھنا اولیاء اللہ کی خدمت کر نا ( مُجھ گناہ گار کو ولی کہتا تھا ) ولیوں کے جوتے سیدھے کر نا میری زندگی کا مقصد ہے پروفیسر صاحب کسی نے آپ کے بارے میں بتایا تو آپ کے درشن کر نے آگیا اور پہلی ہی ملاقات میں میرے دل کو خاص قسم کا سکون ملا ہے میں نے آپ کی مریدی میں آنا ہے۔

میں نے آپ کی خدمت کر نی ہے اب وہ ہر بار مجھے مختلف قسم کی ترغیبات بھی دیتا پہلی ملاقات میںجب نئے نوٹوں کی گڈی لینے سے میں نے انکار کیا اور آئندہ کے لیے بھی سختی سے روک دیا توا ب پیسے دینے کی کو شش نہ کر تا لیکن طریقہ واردات بدل دیا کبھی مجھے کپڑے جوتے گھڑیاں پرفیومز کی آفر کرتا وہ ہر صورت میں میرے دل و دماغ میں اتر نا چاہ رہا تھا ساتھ ساتھ تو بہ کی بھی تکرار جاری تھی کہ پروفیسر صاحب مجھے آپ سے بلکل بھی کو ئی کام نہیں ہے صرف اور صرف آپ کی محبت میں آتا ہوں لیکن میں اُس کی باتوں سے مطمئن نہیں تھا میری چھٹی حس مُجھے چٹکیاں کاٹتی کہ اصل بات کُچھ ضرور ہے جس کے لیے تحائف کی بارات کے ساتھ آرہا ہے اب میں اِس انتظار میں تھا کہ یہ کب ڈرامہ بازی کا خول توڑ کر حقیقی شکل میں سامنے آتا کب اِس کا اصل روپ اور آنے کا مقصد سامنے آتا ہے۔

آخر کار اللہ تعالی وہ دن بھی لے آیا جب اِس کا اصل چہرہ سامنے آیا ایک دن میرے مو بائل پر کسی پریشان لڑکی کے بہت سارے پیغامات آنا شروع ہو گئے کہ خدا کے لیے میری مدد کریں میں بہت زیادہ مشکل ہوں میری زندگی موت کا سوال ہے دنیا میں خدا کے بعد صرف آپ ہی میری مدد کر سکتے ہیں خدا کے لیے مُجھ سے بات کریں اِس طرح کے بے شمار پیغامات ایک نمبر سے آرہے تھے میں جیسے ہی فری ہوا اُس لڑکی سے کہا کال می اُس کا فوری فون آگیا آہوں سسکیوں میںاُس نے مُجھ سے قسمیں لیں کہ میں اُس کا ذکر کسی سے نہ کروں میں نے وعدہ کیا تو وہ بولی میںآپ کے پاس ملتان سے آنے والے جاگیرادر کی ڈسی ہوں یہ شخص شرافت کے بھیس میں چھپا بھیڑیا ہے درندہ ہے جس نے سینکڑوں معصوم پاکباز لڑکیوں کی زندگی عزت برباد کی ہے خدا کے لیے اِس کی بات نہ ماننا پھر اُس نے اپنی الم ناک داستان سنا ئی کہ میں ایک یتیم لڑکی ہوں خدا نے اچھی شکل بلکہ خوبصورت حسن سے نوازا ہے پڑھ لکھ کر میں انشورنس کمپنی میں ملازم ہو گئی کسی نے مجھے اِس شخص کا بتایا تو میں اِس کے پاس چلی گئی اِس نے فورا بڑی انشورنس دے دی۔

نیک مسیحا کا روپ دھار کر لیا تمہیں جب بھی کسی بھی کام چیز کی ضرورت ہو میرے پاس آنا پھر اِس نے میرے گھر اور یتیم بہن بھائیوں ماں پر روپے پیسے تحائف کی برسات کر دی میرے سارے گھر والے اِس کے گرویدہ ہو گئے تو اِس نے مجھے کہا میں تم سے پیار کر تا ہوں میں نے کہا آپ شادی شدہ ہیں لیکن میں بھی اِس کی لچھے دار باتوں میں آگئی لیکن چند دن بعد ہی مجھے ایک لڑکی ملی اُس نے مجھے بہت ساری اور لڑکیوں کے فون نمبر دئیے جن کو یہ مختلف وقتوں میں تحائف کی بارش کر کے اپنی ہوس پو ری کر چکا تھا اب میری نظر سے بھی پیار کا بخار اترا تو میں نے اس آدمی کی کھوج لگانی شروع کر دی تو چند دن کے بعد ہی اِس کا اصل روپ اور کالے کرتوت سامنے آگئے سر یہ اسکا طریقہ واردات ہے۔

یہ کئی شادیاں کر کے چھوڑ چکا ہے بار بار شادیاں ناکام ہو نی کی وجہ بھی یہی ہے کہ یہ زنا اور عیاشی سے باز نہیں آرہا کسی عورت کو پانے کے لیے پہلے یہ پیار محبت کا ڈھونگ رچاتا ہے کوئی جال میں پھنس جائے تو ٹھیک ورنہ شادی کی آفر کر دیتا ہے پھر شادی کے بعد جب دل بھر جائے تو طلاق دے کر فارغ کر دیتا ہے یہ انسانی چالاک عیار انسان ہے اپنے ٹارگٹ کو حاصل کر نے کے لیے یہ مختلف طریقے انتہائی مہارت اور چالاکی سے استعمال کر تا ہے اِس کام میںیہ جنونی ہے یہ کسی بھی حد تک چلا جاتا ہے اِس کے کام کے لیے اِس نے ذاتی ملازم رکھے ہو ئے ہیں جو اِس کا بھر پور ساتھ دیتے ہیں راز داری کے ساتھ اپنے خاص حلقوں میں رنگیلا شاہ کے نام سے مشہور ہے جس کی زندگی کا مقصد ہی عیا شی اور لڑکی بازی کرنا ہے والدین کی جائیداد اور اپنی کمائی وہ اِسی لعنت میں لگائے جا رہا تھا میں نے جب انکار کیا تو اِس نے میرے بھائی اور ماں کو ساتھ ملا لیا اب وہ مجھے فورس کر رہے ہیں کہ میں اس سے شادی کرلوں میں انکار کر تی رہی یہ نئی سے نئی چال چلتا رہا آخر کا ر تنگ آکر میں گھر سے بھاگ کر ایک سہیلی کے گھر آگئی اب یہ میری تلاش میں پاگلوں کی طرح پھر رہا ہے۔

جہاں کسی بابے کا پتہ چلتا ہے یہ اُس پر جاکر تحفوں کی بارش کرتا ہے ناکام ہو کر اگلے بابے کے پاس پہنچ جاتا ہے یہ اُس پر جاکر تحفوں کی بارش کرتا ہے ناکام ہو کر اگلے بابے کے پاس پہنچ جاتا ہے اِس کا ایک ملازم مجبورا اِس کے ساتھ کام کر تا ہے وہ مجھے بیٹی سمجھ کر اِس کی حرکتیں بتا تا رہتا ہے اُسی نے مجھے بتا یا کہ آجکل یہ آپ کے در پر ڈیرے لگائے بیٹھا ہے پھر وہ بیچاری مظلوم لڑکی میرے رابطے میں رہی ایک دن اُس کا فون آیا کہ وہ صبح دبئی جار ہی ہے ایک انشورنس کمپنی میں اُسے جاب مل گئی ہے وہ لڑکی تو چلی گئی لیکن یہ بہروپیا مسلسل میرے پاس آتا رہا آخر چند دن بعد اُس نے میرے سامنے اصل بات سنائی کہ اُس کے دوست کی بیٹی گھر سے بھاگ گئی ہے آپ برائے مہربانی کو ئی وظیفہ طریقہ لگائیں کہ وہ مل جائے پروفیسر صاحب یہ میراکام نہیں خدمت خلق ہے خدا کے لیے غریب باپ پر رحم کر یں میں حیران نظروں سے اُس کی ڈرامہ بازی جعل سازی دیکھ رہا تھا۔

انسان کیسے کیسے خول اصل شکل پر چڑھائے معاشرے میں دنگا فساد عیاشی کر تا پھرتا ہے ایک د ن میرے صبر کا پیمانہ اچھل پڑا تو میں نے اِس کو بٹھا کر کہا مجھے تمہارے اصل روپ کا پتہ چل گیا ہے یہ تحائف اور ادب و احترام کی ڈرامہ بازی بند کرو اور زندگی میں کبھی میرے پاس نہ آنا تم اِس قابل نہیں ہو کہ تمہاری کسی بھی قسم کی مدد کی جائے تم انسان نہیں شیطان ہو جو اپنی ہوس پو ری کر نے کے لیے مختلف روپ دھارے پاک باز معصوم لڑکیوں کی زندگی برباد کر رہے ہو اگر دوبارہ کبھی میرے پاس تو آئے تو دھکے دے کر نکال دوں گا لیکن ڈھیٹ انسان یہ کہہ کر چلا گیا جناب آپ کو غلط فہمی ہو ئی ہے میں تو کسی کی مدد کرنا چاہ رہا تھا پھر وہ نہیں آیا چھ ماہ بعد مجھے اُس مظلوم لڑکی کا فون آیا کہ ماضی کی کسی متاثرہ لڑکی کے بھائی نے اُس کے چہرے پر تیزاب پھینک کر اُسے ہمیشہ کے لیے اندھا اور مکروہ کر دیا ہے شیطان کو سزا مل گئی تھی لیکن میںآج بھی حیران ہوں کہ انسان کس طرح انسان سے رنگیلا بن کر اپنی دولت چالاکی عیاری سے معصوم پاک باز لڑکیوں کی عزتوں سے کھیلتا ہے لیکن آخر خدا کی سزا حرکت میں آکر اُس کو کیفر کردار تک پہنچاتی ہے۔
Prof Muhammad Abdullah Khan Bhatti

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
ای میل: help@noorekhuda.org
فون: 03004352956
ویب سائٹ: www.noorekhuda.org
فیس بک آفیشل پیج: www.fb.com/noorekhuda.org

Share this:
Ehsanullah Ehsan
Previous Post کالعدم ٹی ٹی پی کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان کا سرکاری تحویل سے فرار کا دعویٰ
Next Post فی تولہ سونا 450 روپے سستا
Dollars

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.