geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

عالمی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے سربراہوں کی امریکی کانگریس کے سامنے پیشی

July 29, 2020 0 1 min read
Amazon, Facebook, Apple and Google
Share this:

Amazon, Facebook, Apple and Google

واشنگٹن (اصل میڈیا ڈیسک) ایمیزون، فیس بک، ایپل اور گوگل کے چیف ایگزیکٹیو افسران امریکی کانگریس کے انتہائی بااختیار اینٹی ٹرسٹ (عدم اعتماد) پینل کے سامنے آج بدھ 29 جولائی کو پیش ہوں رہے ہیں جہاں وہ اپنی صفائی دیں گے-

دنیا کی چار سب سے بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے چیف ایگزیکیوٹیوز(سی ای اوز) اپنی صفائی دینے کے لیے بدھ 29 جولائی کو امریکی کانگریس کے اینٹی ٹرسٹ پینل کے سامنے حاضر ہوکر یہ بتائیں گے کہ انہیں ایک دوسرے اور دیگر حریفوں سے کتنی سخت مسابقت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

ایمیزون، فیس بک، ایپل اور گوگل کے چیف ایگزیکیوٹیو افسران امریکی کانگریس کے انتہائی بااختیار اینٹی ٹرسٹ (عدم اعتماد) پینل کے سامنے پیش ہوں گے اور اپنی صفائی میں یہ دلیل دینے کی کوشش کریں گے کہ انہیں ایک دوسرے سے اور دیگر حریفوں سے کتنا سخت مقابلہ اور مسابقت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ایمیزون کے جیف بیزوس، فیس بک کے مارک زکر برگ، گوگل کے سندر پچائی اور ایپل کے ٹم کک کی طرف سے منگل کے روز جاری کیے گئے بیانات سے اندازہ ہوتا ہے کہ چاروں چیف ایگزیکیوٹیو زیہ بتانے کی کوشش کریں گے کہ اپنے حریفوں، جو انہیں ازکار رفتہ کرسکتے ہیں، کی وجہ سے ان کے کندھوں پر کس قدر بوجھ ہے۔

چاروں سی ای اوز اینٹی ٹرسٹ پینل کے سامنے الگ الگ حاضر ہوں گے۔ دنیا کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے سربراہان یہ باور کرانے کی کوشش کریں گے کہ وہ صار فین کو، بالخصوص کورونا وبا کے دوران کس طرح فائدے پہنچارہے ہیں اور انہیں بالخصوص چین سے کس قدر مسابقت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ یہ پیش رفت ایسے وقت ہورہی ہے جب امریکی صدارتی انتخابات میں 100 دن سے بھی کم باقی رہ گئے ہیں۔

زکر برگ یہ بتائیں گے کہ دنیا کی سب سے بڑی انٹرنیٹ کمپنی امریکا کے موجودہ مسابقتی قوانین کے بغیر اتنی کامیاب نہیں ہوسکتی تھی تاہم انٹرنیٹ کے ضابطوں میں اب ترمیم کرنے کی ضرورت ہے۔

زکر برگ نے پہلے سے تیارشدہ اپنے بیان میں کہا ہے” فیس بک کو امریکی کمپنی ہونے پر فخر ہے۔ اگر مسابقت اور اختراعات کے حوالے سے امریکی قوانین ہماری حوصلہ افزائی نہیں کرتے تو یہ ممکن نا تھا۔“ وہ اس موقع کا استعمال ٹیکنالوجی کے شعبے میں چین سے درپیش خطرات کو اجاگر کرنے کے لیے بھی کریں گے، جو ان کے بقول امریکی ماڈل سے ’یکسر مختلف نظریات‘ پر مرکوز ہے۔ زکر برگ غالباً یہ کہیں گے ”میں اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ کھلے پن اور ایمانداری جیسی بنیادی قدروں کو برقرار رکھنا انتہائی اہم ہے کیوں کہ انہیں قدروں نے امریکا کی ڈیجیٹل اکنامی کو ایک ایسی طاقت بنا دی ہے جو دنیا بھر میں لوگوں کو بااختیار بنارہی ہے اور مواقع فراہم کررہی ہے۔“

امریکی کانگریس کے سامنے پہلی مرتبہ پیش ہونے والے آمیزون کے جیف بیزوس اپنی کمپنی کی کامیابی کو’امریکی کامیابی کی کہانی‘کے طور پر پیش کریں گے۔

امریکی کانگریس میں اس غیر معمولی نوعیت کے اینٹی ٹرسٹ سماعت سے قبل بیزوس نے اپنے بیان میں کہا کہ آمیزون کے پاس مجموعی ریٹیل مارکیٹ کا چھوٹا سا حصہ ہے اور اسے وال مارٹ، جو امیزون سے دو گنا بڑی ہے، جیسی بڑی ریٹیل کمپنیوں سے مسابقت کرنی پڑ رہی ہے۔ وہ یہ بھی بتائیں گے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے نہ صرف امیزون بلکہ تمام ای کامرس کمپنیوں کا بھی بزنس بڑھا ہے۔

بیزوس یہ باور کرانے کی کوشش کریں گے کہ امیزون کے تھرڈ پارٹی ضابطے کی وجہ سے چھوٹے دکاندارو ں کو کتنا فائدہ ہورہا ہے۔ امریکی قانون سازاس معاملے پر اپنے تحفظات کا اظہار کرچکے ہیں۔

گوگل کے سی ای او بھارت نژاد سندر پچائی نے اپنے بیان میں کہا کہ وقت کے ساتھ ہم آہنگ رہنے کے تئیں وہ فکر مند ہیں کیوں کہ لوگ معلومات کے لیے ٹوئیر، پنٹریسٹ یا دیگر ویب سائٹوں کی طرف رجوع کررہے ہیں۔

پچائی کا کہنا تھا”ہمیں پتہ ہے کہ گوگل کی مسلسل کامیابی کی کوئی ضمانت نہیں ہے۔ گوگل انتہائی مسابقتی اور ڈائنامک گلوبل مارکیٹ میں کام کرتا ہے، جس میں قیمتیں مفت ہیں یا گر رہی ہیں، دوسری طرف پروڈکٹس میں مسلسل بہتری ہورہی ہے۔”

ایپل کے ٹم کک اینٹی ٹرسٹ پینل کو یہ بتائیں گے کہ کمپنی ”جہاں بزنس کرتی ہے اس مارکیٹ میں اس کی کوئی غالب حصہ داری نہیں ہے۔ یہ بات صاف آئی فون پر ہی صادق نہیں آتی بلکہ پروڈکٹ کے دیگر زمروں کے لیے بھی یہ بات درست ہے۔”

امریکی اراکین کانگریس اس بات کا پتہ لگانے کی کوشش کررہے ہیں کہ بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں کس طرح چھوٹے حریفوں کو نقصان پہنچارہی ہیں اور ان کا تجارتی اور ڈیٹا جمع کرنے کا طریقہ کار کتنا درست ہے۔

پرائیویسی سے لے کر اقتصادی عدم مساوات اور سیاسی تعصب جیسے معاملات کی وجہ سے حالیہ دنوں میں اینٹی ٹرسٹ یا عدم اعتماد کی بحث تیز ہوگئی ہے۔

Share this:
Lockdown
Previous Post غیر ضروری خطرات مول نہ لیں، کورونا کی دوسری لہر لازمی ہے
Next Post آزاد کشمیر میں 29 جولائی سے 2 اگست تک مکمل لاک ڈاؤن ہو گا
Azad Kashmir, Lockdown

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.