geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

عالمی ادارہ صحت کا چینی تجربہ گاہ سے کرونا وائرس کے باہر نکلنے کی تحقیقات کا مطالبہ

March 31, 2021 0 1 min read
Tedros Adhanom
Share this:

Tedros Adhanom

جنیوا (اصل میڈیا ڈیسک) ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اذانوم گریبیسس نے کہا ہے کہ چین میں ووہان وائرس لیبارٹری سے کرونا وائرس کے اخراج کے مفروضے پر ماہرین کے ذریعے گہری تحقیقات کی جائیں اور اس بات کا پتا چلایا جائے کہ آیا یہ وائرس چین کی تجربہ گاہ سے کیسے باہر آیا اور دیکھتے ہی دیکھتے اس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے چینی عہدیداروں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ چینی حکام نے کرونا وائرس کے بارے میں مکمل معلومات فراہم نہیں کیں اور ماہرین کو بھی وائرس کے اصل ڈیٹا اور معلومات تک رسائی پر پابندیاں عاید کی گئیں جس کے نتیجے میں اس وائرس کے چین سے باہر آنے کی تحقیقات نہیں کی جاسکیں۔

منگل کو باضابطہ طور پر شائع ہونے والی اس وائرس کی اصلیت سے متعلق رپورٹ کے بارے میں عالمی ادارہ صحت کے ممبر ممالک کو بریفنگ کے دوران ٹیڈروس نے تصدیق کی اگرچہ جن ماہرین نے جنوری اور فروری میں اس وائرس کی اصل کے بارے میں تحقیقات کیں۔ وہ اس نتیجے پر پہنچے کہ کسی تجربہ گاہ سے وائرس کے اخراج کا کم سے کم امکان ہے لیکن اس معاملے میں ایک وسیع تر تفتیش اور تحقیقات کی ضرورت ہے۔ میں نئے ماہرین چین بھیجنے کے لیے تیار ہوں۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چین سے کرونا وائرس کے دانستہ باہر منتقل کیے جانے کا مفروضہ پیش کیا گیا اور اس مفروضے کا بھرپور دفاع بھی کیا گیا مگر چینی حکومت نےان الزامات کی سختی سے تردید کی ہے کہ کرونا وائرس چین سے باہر منتقل کرنے میں بیجنگ کی کوئی سازش کار فرما ہے۔

ٹیڈروس نے وائرس کی اصلیت کے بارے میں جنوری 2021ء کو جاری ہونے والی ماہرین کی رپورٹ کی سرکاری اشاعت سے قبل کچھ بین الاقوامی ماہرین کی پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی ماہرین نے چین میں قیام کے دوران بنیادی اعداد و شمار تک رسائی حاصل کرنے میں دشواریوں کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مُجھے امید ہے کہ نئی مشترکہ تحقیقات وسیع پیمانے پر اور تیز تر اعداد و شمار کے اشتراک پر مبنی ہو گی۔

اپنی طرف سے ، بین الاقوامی ماہرین کے وفد کے سربراہ ، پیٹر بین امبارک نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ چین میں پرائیویسی کے احترام کی وجوہات کی بنا پر کچھ ڈیٹا شیئر نہیں کیا جا سکتا۔

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے اس بات پر زور دیا کہ یہ رپورٹ ایک بہت اہم آغاز ہے لیکن یہ کوئی حتمی نہیں ہے۔ ہمیں اس معاملے کی مزید چھان بین کرنا ہوگی۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے بعد امریکا اور اس کے 13 اتحادی ممالک نے منگل کو ایک بیان میں کوویڈ 19 کی اصل سے متعلق ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ کے بارے میں اپنی مشترکہ تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے چین پر زور دیا کہ وہ ماہرین کو تمام اعداد و شمار تک “مکمل رسائی” کی اجازت دے۔

Share this:
Jawad Zarif
Previous Post ایران پر پابندیوں کے نفاذ میں موجودہ امریکی انتظامیہ ٹرمپ کی راہ پر چل رہی ہے: جواد ظریف
Next Post فوائد بھی، نقصانات بھی: جرمنی کا وفاقی نظام کیسے کام کرتا ہے؟
Meeting

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.