geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

یہ کیسا طرز حکمرانی ہے

October 3, 2020 0 1 min read
Justice
Share this:

Justice

تحریر : پروفیسر مظہر

حدیثِ رسولۖہے ”جو شخص نرمی کی صفت سے محروم کر دیا گیا وہ سارے خیر سے محروم کر دیا گیا”۔ وہ مگر انانیت کے سرکش بتوں کو حلیمی کے ہتھوڑے سے پاش پاش کرنے کو تیار نہ درباری قصیدہ گو اُسے درسِ بیداری دینے کے لیے بیقرار۔ اپنے بیگانے سبھی متفق کہ نرمی اُسے چھو کر بھی نہیں گزری۔ دعویٰ ریاستِ مدینہ کی تشکیل کا مگر ایمان وایقان کی بنیادیں اتنی کمزور کہ ہمہ وقت نرغۂ وہم وگماں میں۔

قولِ حضرت علی ہے ”زبان ایک ایسا درندہ ہے کہ اگر اُسے کھُلا چھوڑ دو تو عین ممکن ہے تجھے ہی پھاڑ کھائے”۔ مگر اُس کی زبان نے سیاست کو اتنا آلودہ کر دیا کہ اب جابجا غیرپارلیمانی الفاظ کی بھرمار۔ سہانے سپنوں کی ایسی معکوس تعبیر کبھی دہکھی نہ سُنی مگرجھوٹ کی آڑھت سجانے والے کی پیشانی کبھی عرقِ ندامت سے تر نہیں ہوئی، درس البتہ پھر بھی یہی کہ ”گھبرانا نہیں”۔ عریاں حقیقت یہی کہ اُس کا مطلوب ومقصود مسندِ اقتدار تھا جس کے حصول کے لیے سب جائز حتیٰ کہ ”یوٹرن” بھی جس پر اُسے فخر۔ یوٹرن کا مطلب کسی شخص یا ادارے کا اپنی پالیسی یا پروگرام کے بالکل اُلٹ کام کرناہے۔ حافظ حمداللہ کے نزدیک یوٹرن کا مطلب ”تھوک کر چاٹنا”ہے جبکہ یوٹرن پر فخر کرنے والے کے نزدیک ”لوگوں کو یوٹرن کا مطلب ہی نہیں آتا”۔ کیا اُنہوں نے کبھی سوچا کہ دینِ مبیں میں ایفائے عہد پرکتنا زور دیا گیاہے؟۔ ارشادِ ربی ہے ”عہد کو پورا کروکیونکہ قیامت کے دن عہد کے بارے میں انسان جواب دہ ہو گا (بنی اسرائیل آیت 17)”۔ سورة المومنون آیت 23 میں اُن لوگوں کی تعریف کی گئی جو ایفائے عہد کرتے ہیں، ارشاد ہوا ”اور جو لوگ اپنی امانتوں اور اپنے وعدوں کی پاسداری کرنے والے ہیں”۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا یوٹرن پر فخر کرنے والا کبھی وعدہ وفا کر سکتاہے؟۔

جس کرسی کے حصول کی تگ ودَو میں وہ سول نافرمانی تک اُتر آیا، وہ اُسے مل تو گئی لیکن قوم کا یہ سردار قوم کا خادم کبھی نہ بن سکا (حدیثِ رسولۖ ہے کہ قوم کا سردار اُس کا خادم ہوتا ہے)۔ اِدھر اُس کی ضد، انا اور نرگسیت اُسے ایک پَل چین نہیں لینے دیتی اور اُدھر قوم کا سیاسی شعور پختگی کی جانب محوِسفر۔ وہ دَور لَد گیا جب غلام اِبنِ غلام زندانِ تمنا کا کوہِ گراں اُٹھائے مقدر کو کوستے رہتے تھے۔ اب لبوں سے خاموشی کے قفل ٹوٹ چکے، زنگ آلود زبانیں صیقل ہو چکیں اور سوال کی طاقت اُبھر کر سامنے آچکی۔ اب خلم کے ماتے لب کھول کر حشر اُٹھاتے ہوئے سوال کرتے ہیں کہ سو دنوں میں ملک کی تقدیر کیوں نہیں بدلی؟۔ ایک کروڑ نوکریوں اور پچاس لاکھ گھروں کا جھانسا کیوں؟۔ مجبورومقہور کا رزق مہنگائی کے عفریت کے جبڑوں میں کیوں؟۔ کشکولِ گدائی پر انحصار کیوں؟۔ احتساب صرف اپوزیشن کا کیوں؟۔ زورآوروں کے دَر پر سجدہ ریزی کیوں؟۔ کابینہ اور بیوروکریسی میں ہمہ وقت اُتھل پُتھل کیوں؟۔ کشمیر کی بیٹی برہنہ سر کیوں؟۔ مجوزہ ریاستِ مدینہ میں موٹروے جیسے سانحات کیوں؟۔ کیوں، آخر کیوں؟۔

سانحہ موٹروے اپنے جلو میں ہنگامے لے آیا۔ زبانیں کھل گئیں، سوال کی شمشیر برہنہ ہوئی اور بھانت بھانت کی بولیاں بولی جانے لگیں۔ جماعت اسلامی شعبۂ خواتین نے سانحے کے ذمہ داروں کو نشانِ عبرت بناتے ہوئے سرِعام پھانسی کا مطالبہ کر دیا اور حقوقِ نسواں کی مغرب زدہ این جی اوز نے احتجاج تو کیا مگر سزائے موت کی مخالفت کر دی۔ لبرلز اور سیکولرز نے بھی ”حسبِ توفیق” اپنا حصہ ڈالتے ہوئے سوالات کھڑے کر دیئے۔ حقیقت مگر یہی کہ یہ دینِ مبیں سے دوری کا شاخسانہ ہے ۔ تاریخ گواہ ہے کہ مغرب میں 1909ء میں پہلی بار عورت نے اپنے حقوق کی آواز اُٹھائی اور 1945ء میں اقوامِ متحدہ میں حقوقِ نسواں کی قرارداد منظور ہوئی جبکہ اسلام وہ آفاقی دین ہے جس نے چودہ سو سال پہلے عورت کو اعلیٰ مقام عطا کرتے ہوئے تمام معاملات میں مرد اور عورت کو یکساں درجات عطا کیے۔ اگر آج یہ معاشرہ مردوں کا ہے تو اِس کی واحد وجہ دین سے دوری ہے۔

ہم سمجھتے ہیں کہ آج بھی اگر اسلامی تعزیرات پر مکمل عمل درآمد کیا جائے تو موٹروے جیسے سانحات کا سدِباب کیا جا سکتاہے۔ سورة ولنور آیت 2 میں درج ہے ”زانیہ عورت اور زانی مرد، دونوں میں سے ہر ایک کو 100 کوڑے مارو اور اللہ کے دین کے معاملے میں اُن پر ترس کھانے کا جذبہ تم کو دامن گیر نہ ہواگر تم اللہ تعالیٰ اور روزِ آخرت پر ایمان رکھتے ہو اور اُن کو سزا دیتے وقت اہلِ ایمان کا ایک گروہ موجود رہے”۔ جب فرقانِ حمید میںصراحت سے زانی کی سزا مقرر کر دی گئی اور ہمیں ”اسلامی جمہوریہ پاکستان” کا باسی ہونے پر فخر بھی ہے تو پھر اسلامی تعزیرات پر عمل درآمد کرنے میں ہچکچاہٹ کیوںاور سزاؤں پر سرِعام عمل درآمد کیوں نہیں؟۔ سوال یہ ہے کہ ہم نے تعزیرات کے معاملے میں مغرب کی تقلید کرنی ہے یا اسلام کی؟۔ اور کیا قرآنِ حمید فرقانِ حمید اللہ کی وہ کتاب نہیں جو ہر مسلمان کی رَہنمائی کے لیے قیامت تک کافی ہے؟۔ سورة بقر میں ارشاد ہوا ”یہ اللہ کی کتاب ہے، اِس میں کوئی شک نہیں ہدایت ہے اُن پرہیزگار لوگوں کے لیے جو غیب پر ایمان لاتے ہیں، نماز قائم کرتے ہیں، جو رزق ہم نے اُن کو دیا اُس میں سے خرچ کرتے ہیں (سورة بقرہ 2,3)”۔ اِسی سورة مبارکہ کی آیت,6 5 میں ارشاد ہوا میں ارشاد ہوا ”ایسے لوگ اپنے رَب کی طرف سے راہِ راست پر ہیں اور وہی فلاح پانے والے ہیں۔

جن لوگوں نے (اِن باتوں کو تسلیم کرنے سے) انکار کر دیا، اُن کے لیے یکساں ہے، خواہ تم اُنہیں خبردار کرو یا نہ کرو، بہرحال وہ ماننے والے نہیں ہیں”۔ لیکن کیا کیجئئے کہ کچھ عقیل وفہیم اہلِ علم کو سوال اُٹھانے کی عادت ہے۔ ایسے ہی ایک صاحبِ علم نے سوال اُٹھایا کہ قرآنِ مجید میں زنا کی سزا تو ہے زنابالجبر (ریب) کی نہیں۔ اُن کی خدمتِ عالیہ میں عرض ہے کہ زنا تو بہرحال زنا ہے خواہ وہ بالجبر ہو یا بالرضا۔ بالرضا میں دونوں کو سزا دی جائے گی اور بالجبر میں صرف جبراََ زنا کرنے والے کو۔ سورہ النور میں ارشاد ہوا ”اپنی لونڈیوں کو اپنے دنیاوی فائدوں کی خاطر قحبہ گری پر مجبور نہ کرو جب کہ وہ خود پاکدامن رہنا چاہتی ہو اور جو کوئی اُن کو مجبور کرے تو اِس جبر کے بعد اللہ اُن کے لیے غفور الرحیم ہے (سورة النور آیت 34 )”۔ اِس سورة مبارکہ میں صراحت سے بیان کر دیا گیا ہے کہ جس پر جبر ہو، اللہ اُس کے لیے غفور الرحیم ہے۔ فرقانِ حمید میں تو کھول کھول کر بیان کر دیا گیا اور اِس میں کوئی ”ٹیڑھ” بھی نہیں۔ اِس کے بعد غلط فہمی کا ازالہ ہو جانا چاہیے۔

اب سوال یہ ہے کہ مکمل اسلامی نظام کے مکمل نفاذکی ذمہ داری کس پر ہے؟۔ جب وزیرِاعظم بار بار ریاستِ مدینہ کی تشکیل کا اعلان کرتے ہیں تو اُنہیں ایسا کرنے سے روکا کس نے ہے؟۔ اپنے اِس عہد کی تکمیل کے لیے اُنہیں اپوزیشن کی حمایت کی بھی مطلق ضرورت نہیں کیونکہ ہمارا آئین پہلے ہی اسلامی ہے اور اِس میں کسی ترمیم کی ضرورت بھی نہیں۔ ضرورت ہے تو آئین پر مکمل عمل درآمد کی جس میں صراحت سے بیان کر دیا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں کوئی بھی قانون غیراسلامی نہیں ہوگا اور اگر ہوگا تو اُسے دینی قالب میں ڈھال دیا جائے گا۔ اسلامی نظریاتی کونسل اِسی مقصد کی تکمیل کے لیے تشکیل دی گئی جس نے سات سالوں میں تمام قوانین کو اسلامی قالب میں ڈھالنا تھا لیکن آج سینتالیس سال گزرنے کے باوجود ہم وہیں کھڑے ہیں جہاں سے چلے تھے۔
Prof Mazhar

تحریر : پروفیسر مظہر

Share this:
Group Photo
Previous Post نوجوان پیپلز پارٹی کا ہر اول دستہ ہیں۔ جانی میمن
Next Post موٹروے زیادتی کیس میں افسران کی دلچسپی کم ہونے لگی
Motorways Abuse Cases

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.