geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

حکومتی دعوے اور فلاحی اداروں کی خدمات

April 22, 2020 0 1 min read
Siraj ul Haq
Share this:

Siraj ul Haq

تحریر : رانا اعجاز حسین چوہان

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کرونا وائرس لاک ڈاؤن کے باعث کاروبار، صنعتیں، سیاحت، مذہبی مقامات سب بند ہو گئے۔ یوں تو اس صورتحال سے ہر طبقے کے لوگ متاثر ہوئے لیکن سب سے زیادہ پریشانی غریب محنت کش طبقے کو اٹھانا پڑی۔ لاک ڈائون کے نتیجے میں غریب و تازہ روزی کما کر گھر کا چولہا چلانے والے ان افراد کے گھروں میں فاقہ کشی کی نوبت آگئی، اوراس کڑے وقت میں انسانی زندگیاں بچانے کے لیے غریب افراد تک راشن ، ادویات اور ضروری سامان زندگی پہنچانا ضروری ہوگیا ۔ اس وقت جب حالات سے نبٹنے کے لیے وفاقی و صوبائی حکومتیں امداد کے محض اعلانات کررہی تھیں، فلاحی اداروں کی خدمات انتہائی لائق ستائش اور قابل تحسین رہی۔

جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سینیٹر سراج الحق نے تو اپنے ذیلی ادارے الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر انتظام چلنے والے 53 ہسپتال،81میڈیکل سینٹر ز، کرونا ٹیسٹ کی صلاحیت رکھنے والی 10 جدید ترین لیبارٹریز ،300 ایمبولنس، طبی عملے اور خدمت خلق کے جذبے سے سرشار لاکھوں کارکنوں کی خدمات وفاقی و صوبائی حکومتوں کو کروناوائرس سے نمٹنے کے لیے پیش کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں جماعت کا ہر کارکن قوم کی خدمت کے لیے تیار ہے ، اور ہمارے لاکھوں مخلص کارکن قوم کی خدمت میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ تشہیرسے بے نیاز الخدمت فاؤنڈیشن کے بڑے بڑے شہروں میں علاج معالجے کے لیے53 بڑے ہسپتال چل رہے ہیں۔ ،ڈسپنسریز ،فارمیسیز، لیبارٹریز وکلیکشن پوائنٹس کے علاوہ عوام کو صاف پانی کی فراہمی کے لیے واٹر فلٹر پلانٹس، کفالت یتیم، تعلیمی وظائف،نادار گھرانوں میں راشن کی تقسیم ،بچت بازار اور دیگر پرو جیکٹس بھی جاری ہیں۔

اور جب کبھی ملک و قوم پر کٹھن وقت آیا ، الخدمت فاؤنڈیشن نے سب سے پہلے آگے بڑھ کر عوام کی خدمت کی، اور یہ ثابت کیا ہے کہ وہ ہر ذات پات، رنگ و نسل ، فرقہ سے بالاتر ہو کر قوم کی خدمت کا جذبہ رکھتی ہے ۔ پاکستان سمیت دنیا بھر کے عالمی میڈیا نے ہمیشہ الخدمت فاؤنڈیشن کی پرامن فلاحی سرگرمیوں کو سراہا ہے ۔ آج بھی کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے الخدمت کے رضاکاربلاکسی خوف و خطر قوم کی خدمت کررہے ہیں، اور فیلڈ ورکرز میں خواتین بھی شامل ہیں جوکہ امدادی کاموں میں مصروف عمل ہیں۔ ان کا طریقہ کار بہت اچھا ہے پہلے ایک ٹیم آتی ہے جو گھروں کا سروے کرتی ہے ، افراد خانہ کی تعداد اور مالی حالات بارے آگاہی حاصل کرلیتی ہے ، اس کے بعد ایک دوسری ٹیم خاموشی سے مستحق گھروں میں امداد تقسیم کر کے چلی جاتی ہے۔

لاک ڈاؤن کے دنوں میں انہوں نے مستحق لوگوں کے گھروں تک رات کی تاریکی میں ایک ماہ کا راشن پیکیج پہنچایا تاکہ ان کی عزت نفس محفوظ رہے ۔ کرونا وائرس کے سبب لاک ڈاؤن کے دوران ریلوے کے قلیوں، غریب دیہاڑی دار مزدوروں، رکشہ ڈرائیوروں اور خواجہ سراؤں کا بھی خیال رکھا ۔ الخدمت فائونڈیشن کے کارکنوں نے نا صرف کرونا وائرس کے خاتمہ کے لیے مساجد میں سپرے کیا بلکہ اس فلاحی تنظیم کے رضاکار مندروں، گوردواروں اور چرچوں وغیرہ میں بھی سپرے کرتے نظر آئے ۔ان کا مقصد یہ تھا کہ چاہے کسی کا کوئی بھی مذہب ہو، اس وائرس سے انسانیت کو بچانے کے لیے سب کی خدمت کرنی ہے ۔

اس دوران کرونا وائرس کا شکار مریضوں کے علاج میں مصروف الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے نائب صدر اور پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) سندھ کے سابق سربراہ ڈاکٹر عبدالقادر سومرو کرونا وائرس کے سبب انتقال کر گئے ، جو کہ کرونا کے مریضوں کے علاج میں مصروف تھے۔ مگر الخدمت فائونڈیشن کے کارکنوں نے اللہ تعالیٰ سے مدد طلب کرتے ہوئے تمام احتیاطی تدابیر کے ساتھ خدمت خلق کا سفر جاری رکھا ۔ مجھے ترجمان جماعت اسلامی کنور محمد صدیق نے جماعت اسلامی کی اب تک کی جانے والی امدادی سرگرمیوں کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کرونا متاثرین پر ابتک ایک ارب روپے سے زائد خرچ کر چکی ہے۔

ملک بھر میں آگاہی مہم برائے کرونا وائرس کے سلسلے میں بینر لگا ئے گئے ،لاکھوں ماسک اور سینی ٹائزر تقسیم کئے گئے ، سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹرز تک حفاظتی لباس پہنچایا گیا ۔لاک ڈائون سے متاثر لوگوں میں کروڑوں روپے کا پکا پکایا کھانا اور راشن پیک تقسیم کیے گئے۔ 10الخدمت ہسپتالوں میں3،3 وینٹی لیٹرز اور10 پیشنٹ مانیٹرز کے ساتھ باقاعدہ آئی سی یو فعال کیے گئے۔ اور یہ سب مخیر حضرات کے جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن پر اعتماد کا مظہر ہے، جو کہ جانتے ہیں کہ صرف جماعت اسلامی کا الخدمت فاؤنڈیشن ہی وہ واحد ادارہ ہے جو ان کے عطیات کو مکمل دیانت داری کے ساتھ حقیقی مستحق لوگوں پر خرچ کرے گا ۔ جبکہ دوسری طرف وفاق اور صوبائی حکومتوں کے ریلیف پیکج کے ثمرات کہیں دیکھنے میں نہیں آرہے، بلکہ لمبی لمبی قطاروں اور تنگ جگہوں پر ہزاروں خواتین کو کھڑا کرکے کرونا وبا کے پھیلاؤ کا خطرہ مول لیا جارہا ہے۔اس موقع پر حکومت اگر جماعت اسلامی کی تنظیمی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھائے اور سبق سیکھے تو اس کی امدادی سرگرمیوں میں ایک تحریک پیدا ہو سکتی ہے۔
Rana Aijaz Hussain

تحریر : رانا اعجاز حسین چوہان

ای میل:ranaaijazmul@gmail.com
رابطہ نمبر:03009230033

Share this:
Doctor Seemi Jamali
Previous Post باہر کھیلنے والے بچے جراثیم گھر لے جاتے ہیں: ڈاکٹر سیمی جمالی
Next Post کورونا وائرس کی دہشت, میڈیا اور نفسیاتی اثرات
Coronavirus

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.