geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

حکومت بہار، متنازعہ اور اردو مخالف سرکلر جلد واپس لے

July 16, 2020 2 1 min read
Urdu
Share this:

Urdu

تحریر : ڈاکٹر سید احمد قادری

حکومت بہار کی وزارت تعلیم کے ذریعہ بہار کے تمام ہائی اسکولوں کے لئے جاری کئے جانے والے بے حد متنازعہ اور اردو مخالف سرکلر (نمبر : 799 ) مورخہ : 15 مئی 2020 ء کو بلا تاخیر واپس لئے جانے کا مطالبہ، بہار کے وزیر اعلیٰ اور وزیر تعلیم سے کرتے ہوئے اردو کے معروف صحافی اور ادیب ڈاکٹر سیّد احمد قادری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت بہار کی وزارت تعلیم کا یہ سرکلر نہ صرف بے حد متنازعہ اور اردو مخالف ہے ، بلکہ بہار میں اردو کو حاصل دوسری سرکاری زبان کے حاصل شدہ درجہ اور ضابطہ کے خلاف ہے ۔ ڈاکٹر سید احمد قادری کے بیان کے مطابق مزکورہ مکتوب ،جسے محکمہ تعلیم کے جوائنٹ سکریٹری کی جانب سے جاری کیا گیا ہے ۔ اس میں بہت ہی شاطرانہ انداز میں اردو زبان کو جس طرح منصوبہ بند سازش رچ کر فارسی اور عربی زبان کو اسکولوں کے نصاب سے خارج کیا گیا ، ٹھیک اسی طرز پر وزارت تعلیم کے متعصب افسران بہار کے ہائی اسکولوں کے نصاب سے اردو زبان کو ختم کر دینے کی سازش کر رہے ہیں ، جو بہت ہی افسوسناک اور قابل مذمّت ہے ۔ ڈاکٹر قادری کے مطابق مزکورہ حکم نامے کے بموجب ہائی اسکولوں کے نصاب میں دوسری سرکاری زبان ”اردو ”کو لازمی زمرے سے نکال کر اختیاری زمرے میں رکھنے کی کوشش ہی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ جاری کئے جانے والے اس سرکلر کے پس پشت وزارت تعلیم کی کیا منشا ٔ ہے۔

محکمہ تعلیم کے اس حکم نامے سے قبل بہار کے وزیر اعلیٰ کی خواہش کے مطابق بہار کے ہر اسکول میں لازمی طور پر اردو زبان کے ایک استاد کی تقرری ہو ئی تھی ، جس کی وجہ کر جن جن اسکولوں میں اردو استاد کے مقرر ہوتے(متعصب افسران اردو یونٹ پر بھی دوسری زبان کے اساتذہ کی تقرری سے باز نہیں آتے ) ،وہاں وہاں اردو پڑھنے والے بچوں کی اچھی تعداد ہوا کرتی ہے ۔ لیکن نئے حکم نامے کے مطابق اب بہار کے ہر ہائی اسکول میں صرف چھ استاد ہوا کرینگے ، جن میں ان پانچ مضامین ہندی ، انگریزی، حساب، سائنس، سماجیات کے لئے ایک ایک استاد ہونگے اور ایک استاد دوسری سرکاری زبان اردو یا سنسکرت یابنگلہ کے لئے مقرر کئے جائینگے ،یعنی اردو زبان ،جسے بہار کی دوسری سرکاری زبان ہونے کا حق حاصل ہے ، اسے لازمی کے بجائے سنسکرت اور بنگلہ زبان کے ساتھ رکھ کر اختیاری زمرے میں ڈال کر اس اردو زبان کی بھرپور حق تلفی کی جائے ۔ ڈاکٹر سیّد احمد قادری کے مطابق مزکورہ حکم نامے کے ذریعہ رچی گئی سازش کے تحت اب بہار کے ہائی اسکولوں میں نہ ہی اردو زبان کے استاد کی تقرری ہوگی اور نہ اردو کی تعلیم کا نظم ہوگا ، یعنی اب بہار کے ہائی اسکولوں سے ہر سال ہزاروں اردو آبادی کے بچے اردو زبان سے نا بلد ہونگے۔ جب اسکول میںاردو کا استاد ہی نہیں ہوگا ،تو پھر اردو پڑھنے والے بچے کہاں ہونگے ۔اس ضابطے سے بے ضابطگی ہی بڑھے گی اور بہار کے سرکاری اسکولوں میں بھی وہی صورت حال ہوگی ، جو ریاست کے مشن اسکولوں اور دیگر پرائیوٹ اسکولوں میں اردو زبان کا حال دانستہ طور پر کر دیا گیا ہے۔ان اسکولوں کے مالکان اور انتظامیہ اردو آبادی کے مطالبے کے باوجود اردو اساتذہ بحال نہیں کرتے ہیں،جس کے نتیجے میںجن بچوں کی اردو مادری زبان ہے ، وہ بھی ان اسکولوں میں سنسکرت یا بنگلہ پڑھنے پر مجبور ہیں ۔

اس تناظر میں اردو زبان کو بہار کے ہائی اسکولوں کے نصاب سے خارج کئے جانے کا منصوبہ بند سازش عیاں ہے ۔ ڈاکٹر سیّد احمد قادری نے بہار کی پوری اردو آبادی کی جانب سے حکومت بہار کے وزیر اعلیٰ جناب نیتش کمار،وزیر تعلیم کے ساتھ ساتھ جے ڈی یو کے ان تمام رہنماؤں سے جن کی مادری زبان اردو ہے ، مؤدبانہ گزارش کی ہے متعصب اور فرقہ پرست افسران کی سازش کو سمجھیں اوریہ بھی باور رہے اس حکم نامے سے نیتش کمار اور ان کی حکومت کی اردو آبادی کے درمیان کافی بدنامی ہو رہی ہے ۔ ریاست بہار اسمبلی کا انتخاب سر پر ہے ، ایسے میں اردو مخالف اس متنازعہ سرکلکر سے نیتیش کمار کی مقبولیت اثر انداز ہوگی اور ان سے اردو آبادی کے روٹھ جانے کا بھی خطرہ لاحق ہے ۔ اس لئے جنتا دل (یونائٹیڈ) سے تعلق رکھنے والے وہ تمام رہنمأ جو جے ڈی یو کے لئے اردو آبادی کے درمیان حمایت اور ووٹ کے لئے دورہ کر رہے ہیں اور یہ کہتے نہیں تھکتے کہ نیتیش کمار اردو زبان کو فروغ دینے میں دلچسپی رکھتے ہیں اور ان کے دور میں اردو زبان کی ترقی ہوئی ہے۔

وہ اس متنازعہ اور اردو مخالف سرکاری حکم نامے کو بلا تاخیر واپس لیتے ہوئے پرانے ضابطے کے مطابق بہار کے اسکولوں میں اردو زبان کی تعلیم کا نظام برقرار رکھنے کے لئے اپنی اردو نوازی کا ثبوت دیتے ہوئے بہار کی بڑی اردو آبادی کے احساسات و جذبات کو مجروح نہ ہونے دیں ۔اتفاق سے نیتیش کمار کی حمایت میں ریاست بھر کا دورہ کرنے والے جے ڈی یو کے رہنماؤں میں اردو اخبارات کے مدیران بھی ہیں ،اردو کے پروفیسر بھی ہیں اور ایسے لوگ بھی ہیں جنھیں اپنی مادری زبان پر ناز کیا کرتے ہیں ۔ اس لئے ان کی ذمّہ داری ہے کہ یہ لوگ تھوڑی ہمّت دکھائیں ،اور وزیر اعلیٰ بہار نیتش کمار کے علم میں اس بہت ہی اہم مسئلہ کو پیش کرتے ہوئے ،اس سازش کا ناکام بنانے میں اپنا رول ادا کریں۔ اگر ایسا نہیں ہوتا ہے تو بنیادی سطح سے ، دوسری سرکاری زبان کا حق رکھنے والی اردو زبان ختم ہو جائے گی ،جس کی ذمّہ دار ہر حال میں موجودہ حکومت ساتھ ساتھ وہ لوگ بھی ہونگے ،جو اس حکومت کی حمایت میں آئے دن بیان دے کر اس حکومت کو اردو آبادی کی ہمدرد بتانے میں متحرک نظر آتے ہیں۔

اگر ایسا نہیں ہوتا ہے تو ڈاکٹر سید احمد قادری نے حکوت اور حکومت سے قربت رکھنے والے اردو دان نیتاوں کو انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہار کی اردو آبادی جے ڈی یو ،اور نیتیش کمار کی حکومت کی مخالفت کرنے میں حق بجانب ہوگی ، اور اس کے ذمّہ دار جے ڈی یو سے وابستہ لوگ ہونگے ،جو ہر وقت اس حکومت کا گن گان کرتے رہتے ہیں ۔ اگر اردو مخالف اس سرکلر کو فوری طور پر واپس نہیں لیا جاتا ہے ، تو بہار میں اردو زبان کو یقینی طور پر بھاری نقصان ہوگا ، اس کے لئے تاریخ ان لوگوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی ۔ اس لئے بہتر ہے کہ اس سے پہلے کہ اردو مخالف سرکلر کے خلاف مورچہ بندی ہو ، مظاہرے اور احتجاج کا سلسلہ طول پکڑے ، جے ڈی یو کے رہنمأ اردو مخالف سازش کو سمجھتے ہوئے ، اپنی سیاسی بصیرت کا مظاہرہ کریں اور وزیر اعلیٰ کی قیادت میں وزارت تعلیم کے مزکورہ متنازعہ سرکلر کو واپس لینے پر مجبور کر دیں ۔اگر ایسا فوری طور پر ہوتا ہے تو اس کے لئے جے ڈی یو اور اس پارٹی کی حکومت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے ، اور اگر کسی وجہ کر ایسا نہیں ہوتا ہے تو اردو آبادی کی ناراضگی کا خمیازہ بھگتنے کے لئے یہ حکومت اور اس کے رہنمأ تیار رہیں۔
Dr Syed Ahmad Quadri

تحریر : ڈاکٹر سید احمد قادری

Share this:
Sports for Life Online Squash Challenge inaugurated
Previous Post اسپورٹس فار لائف آن لائن اسکواش چیلنج ٹورنامنٹ کا آغاز :کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے افتتاح کر دیا
Next Post روحانی بلیک میلنگ
Beggar

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.