اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وفاقی وزارت خزانہ نے رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ کے قرض کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔
دستاویز کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں 6 ارب 51 کروڑ ڈالر قرض لیا۔
دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ حکومت نے رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں 3 ارب 47 کروڑ چالیس لاکھ ڈالر قرض واپس کیا۔
