geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
February 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • English
  • French
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    • The common fruit juice that could control blood pressure and calm inflammationنارنجی کا جوس: بلڈ پریشر کنٹرول اور سوزش میں کمی کا قدرتی حل
    صحت و تندرستی
    • Immunotherapy: A Rising Star in Cancer and Infectious Disease Fightامیونوتھراپی: کینسر اور انفیکشس امراض کے خلاف ایک انقلابی علاج
    • Nearly 40% of Global Cancer Cases Linked to Avoidable Risksدنیا میں ہر دس میں سے چار سرطان قابلِ تدارک عوامل سے پھیل رہے ہیں، نئی تحقیق میں انکشاف
    • Pekin Express Star Julie Shaves Head Amid Cancer Battle’پیکن ایکسپریس‘ کی جولی کینسر کے خلاف جنگ میں سر منڈواتی ہیں، ہمدردی کی لہر
    دلچسپ اور عجیب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • Eco-Friendly Coffee Alternatives Gain Popularity in Franceماحول دوست متبادل: کیفے کی جگہ چکوری، لیوپن اور جو کا استعمال بڑھ رہا ہے
    • Error establishing a database connectionلاہور میں 25 سالہ پابندی کے بعد تین روزہ بسنت تیوہار کی تیاریاں عروج پر
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Pakistan Nears Historic Space Mission with Chinese Trainingپاکستانی خلابازوں کا چین کے خلائی اسٹیشن مشن کے لیے انتخاب، تاریخی پیش رفت
    • Apple Won the AI War Without Firing a Shot—And That's the Problemایپل نے ایک بھی گولی چلائے بغیر اے آئی کی جنگ جیت لی، اور شاید یہی اس کا مسئلہ ہے
    • Adobe Reverses Decision to Discontinue Animate Softwareایڈوبی کا بڑا فیصلہ واپس لیا، اینیمیٹ سافٹ ویئر اب بھی دستیاب رہے گا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری

حکومت سے مذاکرات کامیاب، ینگ ڈاکٹرز نے کوئٹہ کے اسپتالوں میں سروسز بحال کر دیں

April 8, 2020 0 1 min read
Young Doctors
Share this:

Young Doctors

کوئٹہ (اصل میڈیا ڈیسک) کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے صوبائی حکومت کی وزراء کمیٹی سے کامیاب مذاکرت کے بعد احتجاج ختم کرکے تمام اسپتالوں میں سروسز بحال کر دیں۔

حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ 90 فیصد ڈاکٹرز کو حفاظتی کٹس فراہم کی گئی تھیں ، حکومت ڈاکٹرز کے لیے تمام تر حفاظتی انتظامات کو یقنی بنا رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ڈاکٹروں کے مطالبات تسلیم کئے گئے ہیں، محکمہ صحت کو ایک ہزار400آسامیوں پر بھرتی کے لیے کہا گیا ہے جب کہ کنٹریکٹ ڈاکٹروں کو سروسز کو پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ریگولرائز کیا جائے گا۔

لیاقت شاہوانی نے کہا کہ ہماری ڈاکٹروں سے گزارش ہے کہ وہ کسی مافیہ کا حصہ نہ بنیں اور تھانوں سے نکل کر اسپتال آ جائیں۔

بعدازاں صوبائی حکومت کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہونے پر ینگ ڈاکٹرز نے احتجاج ختم کرتے ہوئے تمام اسپتالوں میں سروسز بحال کر دیں۔

اس بات کا اعلان صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے صوبائی وزیر زمرک خان اچکزئی کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں کیا۔

صوبائی وزیر زمرک خان نے کہا کہ صوبائی حکومت سے کامیاب مذاکرت کے بعد ڈاکٹرز تھانوں سے آگئے ہیں، ہم ڈاکٹروں کے تمام جائز مطالبات تسلیم کریں گے، ہم ڈاکٹروں اور پیر میڈیکل اسٹاف کے ساتھ ہیں۔

اس موقع پر صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈاکٹر یاسر خان نے کہا کہ ہم پوری جان لگا کر کورونا کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں، ہم صرف اپنی جان کی حفاظت کے لیے حق مانگ رہے تھے لیکن ہمیں احتجاج پر لاٹھیاں ماری گئیں۔

صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ ہمیں احسا س ہے کہ ہمارے احتجاج سے عوام کو مشکلات ہیں، امید ہے صوبائی وزراء کی کمیٹی اپنے وعدے پورے گی۔

ڈاکٹر یاسر خان نے کہا کہ ہم اسپتالوں میں فوری طور سروسز کا بائیکاٹ ختم کر رہے ہیں، رات سے ہی ہمارے ڈاکٹرز اسپتالوں میں اپنے فرائض انجام دیں گے۔

Share this:
PIA
Previous Post پی آئی اے کا خصوصی طیارہ عراق میں پھنسے پاکستانیوں کو لے کر اسلام آباد پہنچ گیا
Next Post ٹوئٹر کے سربراہ جیک ڈورسی کا کورونا فنڈ میں ایک ارب ڈالر دینے کا اعلان
Jack Dorsey

Related Posts

Maryam Aurangzeb

ڈسکہ میں الیکشن کمیشن نے آئینی ذمہ داری احسن طریقے سے انجام دی: مریم اورنگزیب

April 11, 2021
Venezuelan President Nicolas Maduro

وینزویلا کے امریکہ سے سفارتی تعلقات منقطع، سفارت خانہ اور تمام قونصل خانے بند

January 26, 2019
New Zealand Police

نیوزی لینڈ: اپنا اسلحہ حکومت کو فروخت کریں!

July 13, 2019
Kashmir Issue

لہو لہو مسلمان کشمیری

February 2, 2019

Popular Posts

1 Vladimir Putin

امریکی میزائل تجربے کا جواب دیا جائے، پوٹن کی ہدایات

2 Imad Wasim

قومی کرکٹر عماد وسیم بھی رشتہ ازدواج میں منسلک

3 Meeting

انجینئر افتخار چودھری نے ریاٹرڈ جرنیل ڈاکٹر محمد مصطفی الجہنی سے ملاقات کی

4 Shah Mahmood Qureshi - António Guterres

شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے درمیان رابطہ طے پا گیا

5 Khamisani Socail Welfare Trust

محمد سلیم خمیسانی کا سیفی ویلفیئر سوسائٹی کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

6 Indian Army in Kashmir

کرفیو اور لاک ڈاؤن کے باوجود ہزاروں کشمیریوں کا بھارت کیخلاف مظاہرہ

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.