geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

حکومت کب جاگے گی

March 31, 2020 3 1 min read
Imran Khan
Share this:

Imran Khan

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی

ٹی وی پر چلتی خبر کو دیکھ کر باقی پاکستانیوں کی طرح میرا فشارِ خون بھی دماغ کی طرف چڑھنا شروع ہو گیا ارباب اقتدار کی خاموشی ‘سستی ‘ نااہلی یاعقل پر ماتم کر نے کو دل کر رہا تھا کہ ہم جائیں تو کہاں جائیں ‘کیا کریں ہماری حکومت کب ہو ش کے ناخن لے گی ارباب اقتدار یہ بات ذہن میں رکھیں کہ مسئلے کو ابتدا میں پکڑ لیا جائے تو آسانی سے حل نکل آتا ہے وہی چھوٹا سا مسئلہ بعد میںبہت زیادہ سرمائے اور کوششوں سے بھی حل نہیں ہو تاٹی وی پر خبر چل رہی تھی کہ تفتان بارڈر سے ایرا ن سے ایک سو سے زائد زائرین پھر بارڈر کراس کر کے پاکستان آگئے ہیں جبکہ ظفر مرزا صاحب سر عام اعلان بلکہ اقرار کر چکے ہیں کہ پاکستان میں 78 فیصد کرونا آنے کی وجہ زائرین ہیں اگر اُن کو اچھے طریقے سے کنٹرول کیا جاتا تو پاکستان ابھی تک اِس ہولناک وبا ء سے پاک ہی ہو تا اور اگر چند مریض ہو تے بھی تو انہیں آسانی سے کنٹرول کیا جاسکتا تھا پاکستان کے عوام نے سکھ کا سانس لیاتھا کہ شکر ہے گورنمنٹ آف پاکستان نے تمام بارڈر سیل کر دئیے ہیں تمام بین الاقوامی پروازوں کو معطل کر دیا گیا ہے۔

بارڈر سیل کر نے کے ساتھ ساتھ تقریبا سارے ملک میں لاک ڈائون لگا کر اِس بے قابو عفریت کو قابو کر نے کی کو شش کی جارہی ہے ‘ اِن حالات میں تفتان بارڈرسے مسلسل زائرین کا پاکستان وفاقی گورنمنٹ کے لیے اور اُن کی کار کردگی کے سامنے سوالیہ نشان ہے پورے ملک میں خوف و ہراس کے سیاہ بادل چھائے ہو ئے ہیں خوف و ہراس کی اِس فضا میں تمام قوم گورنمنٹ سے اچھے دانش مندانہ فیصلوں کی امید کر تی ہے اِ ن حالات میں اگر زائرین اِسی طرح پاکستان آتے رہیں گے تو آ پ کبھی بھی کرونا کی خوفناک و با کو کنٹرول نہیں کرسکتے جبکہ ہم اچھی طرح جانتے ہیں کہ اِس پراسرار خوفناک وبا کے سامنے دنیا کی سپر پاورز بے بسی کی تصویر بن چکی ہیں وہ ترقی یافتہ جن کے پاس سائنس و ٹیکنالوجی معاشی استحکام اور اچھا صحت کا نظام ہے تو ہمارے جیسا ترقی پذیر ملک کس طرح اِس کا مقابلہ کر سکتا ہے ہیلتھ سسٹم تو پہلی ہی مرض الموت کا شکار ہے بلکہ بے بس لاچار عوام تو سالوں سے عطائی ڈاکٹروں کی تجربہ گاہوں کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں یا پھر پرائیویٹ ہسپتالوں کے ذبح خانے ہیں جہاں لوگ اپنے زیور اشیاء جائیداد بیچ کر اپنے جسم اور روح کے رشتے کو برقرار رکھتے ہیں یا پھر دم جھاڑوں کے سہارے جسمانی ایمیون سسٹم کے تحت زندگی گزار رہے ہیں جب حکومت کو اپنی اوقات کا اچھی طرح ادراک ہے تو پھر کیوں ہوش کے ناخن نہیں لے رہی ہمارا ملک چار پانچ کروڑ آبادی والاملک نہیں جس کو آسانی سے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔

یہ بائیس کروڑان پڑھ جہالت میں لپٹے بیچارے انسانوںکا ریوڑھ ہے جو تقدیر اور خدا کے رحم و کرم پر زندگی کے دن پورے کر رہا ہے ایران ہمارا برادر اسلامی ملک ہے اور وہاں پر مذہبی مقامات ہمارے لیے بہت مقدس ہیں اور یہ بھی سچ ہے کہ پاکستان میں بہت سارے لوگ ایران سے مذہبی رہنمائی بھی لیتے ہیں اِس لیے ایران کو بھی اپنی ذمہ داریاں پوری کر نی چاہیے جب بلوچستان کی صوبائی گورنمنٹ کے ترجمان سے پوچھا جاتا ہے کہ آپ لوگوں نے بارڈر سیل نہیں کیا تو کہتے ہیں بلکل نہیں روزانہ کی بنیاد پر زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اِس کی وجہ وہ یہ بتاتے ہیں کہ ایران نے پاکستان کے زائرین کوایگزٹ کی سٹیمپ لگا کر بارڈر کی طرف دھکیل دیا اب پاکستان زائرین بیچارے بے یارو مددگار کھلے آسمان کے نیچے بے یارو مددگار پاکستانی انٹری کے لیے جمع ہو جاتے ہیں ایرانی حکام اِن کو مسلسل بارڈر کی طرف دھکیل رہی ہے اب پاکستان گورنمنٹ کے پاس انہیں اندر آنے کی اجازت کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ‘ وزیر اعلی بلوچستان اِس مسئلے کے حل کے لیے ایران کے سفیر سے بھی مدد مانگ چکے ہیں لیکن ابھی تک کو ئی حل نہیں نکلا اب اگر گورنمنٹ کی یہ بات مان بھی لی جائے کہ ایرانی حکام واپسی کی سٹیمپ لگا کر زائرین کو زبردستی پاکستان دھکیل رہے ہیں تو یہاں پر وفاقی حکومت کو ایکشن لینا چاہیے جس طرح چین میں پھنسے پاکستانی طلبا کو واپس نہ بلا کر حکومت نے دانشمند فیصلہ کیا اور اُس کے اچھے اثرات بھی ہم نے دیکھے کہ الحمداللہ تمام پاکستانی طلبا صحت مند ہو چکے ہیں اور وہ پاکستان میں کرونا کو پھیلانے کا موجب بھی نہیں بنے۔

اِسی دانش مندی سے ایرانی زائرین کے مسئلے کو بھی ہینڈل کر نا چاہیے تھا ہم سے بہتر حکمت عملی تو دشمن ملک بھارت نے دکھائی ہماری طرح ہندوستان سے بھی بہت سارے زائرین قم میں گئے ہو ئے تھے انہوں نے اِس کو کیسے ہینڈل کیا اِن کے منسٹر جے شنکر نے پارلیمنٹ میں کھڑے ہو کر حکومتی پالیسی اور مینجمنٹ کو بتایا کہ وہ بھار ت نے اِس مسئلے کے پیدا ہونے کے فوری بعدد ایران قم میں ہندوستانی سفارت خانے کو متحر ک کیا اور ساتھ ہی ڈاکٹروں اور معاون طبی عملے کی ایک ٹیم کو فوری طور پروہاں بھیج دیا جنہوںنے جا کر خود اپنے زائرین کے ٹیسٹ لیے اب جو کلیر ہو تا اُس کو بھارت بھیج دیتے جن کے کرونا ٹیسٹ مثبت آتے اُن کو علاج یا قرنطینہ میں ٹہرنے کا انتظام کر تے اب جومشکوک کیس تھے وہ ایران میں اُس وقت تک رہے جب تک اُن کے کرونا ٹیسٹ منفی نہیں آئے اِس طرح کرونا کی فیکٹریاں بھارت نہ جاسکیں اِس طرح انہوں نے آنے والی آفت یا وبا کو کنٹرول کرنے کی کو شش کی یہی سوال جب پاکستانی وزیر خارجہ سے کیا جا تا تو لفظوں کی جادوگری میں الجھانے کی کو شش شروع کر دیتے ہیں یا پاکستان میں ایرانی سفارت خانہ آئیں بائیں شائیں بہانے بازی کردیتا ہے اِن حالات میں وفاقی سطح پر ایرانی گورنمنٹ سے بات کر نے چاہیے کہ جناب آپ ہمارے برادر اسلامی ملک ہیں جو سہولت بھارت کو دے رہے ہیں۔

وہ ہمیں بھی دے دیں اقتدار کے ایوانوں میں وہ بااثر جو ایران کے قریبی سمجھے جاتے ہیں ان کا بھی یہ فرض بنتا ہے کہ اپنے مثالی تعلقات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایرانی حکام سے بات کریں تاکہ وہ زائرین سے جان چھڑانے کے لیے واپسی کی مہر لگا کر بارڈر پر انسانوں کو جانوروں کی طرح بے یارو مددگار نہ چھوڑ دے ‘ایسی صورتحال میں تو کرونا کی پنیری پھر پاکستان آکر دوسروں کو بھی اِس وبا میں مبتلا کر ے گی چلو یہ مان لیا کہ پاکستانی زائرین کو سنبھالنا ہمارا کام ہے ہم یہ تسلیم کر تے ہیں اب جنوری کے مہینے میں یہ وبا چین میں پھوٹی تو ا ِس کی پیچیدگی اور پھیلائو کی نفسیات سب کو سمجھ آگئی تھی کہ اِس نے ہر حال میں پاکستان کا رخ کر نا ہی کر نا ہے اور پھر جب ایران میں وبا کرونا کے عفریت نے انسانوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹنا شروع کیا تو وہ بھی وقت تھا گورنمنٹ کو جو اب اربوں روپے کرونا فنڈ کے لیے مختص کر رہی ہے فوری طور پر بلوچستان کی صوبائی گورنمنٹ سے رابطہ کر تے چند کروڑ لگا کر WHOکے صحت کے اصولوں کے مطابق قرنطینہ سنٹر قائم کر تی تاکہ آج پاکستان اِس وبا سے پاک ہو تا اُس وقت وفاقی گورنمنٹ خواب غفلت میں ڈوبی ہو ئی تھی۔

ہزاروں زائرین کو بھیڑ بکریوں کی طرح مختلف کمروں اور خیموں میں ٹھونس دیا گیا جب کہ دنیا کا قانون ہر ایک کو الگ رکھتا ہے اِس طرح جب سینکڑوں لوگ ایک ہی عمارت اور چند واش روموں میںاکٹھے دن رات گزاریں گے تو اسطرح تو ہم نے اِس وبا کو موقع دیا کہ خوب پھیل جائو شکار تمہارے پاس ہیں اور پھر رزلٹ ہمارے سامنے ہے اب کرونا کی وبا نے باقی دنیا کی طرح پاکستان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ابھی بھی گورنمنٹ خطرے کو نہیں بھانپ رہی ابھی تک بارہ ہزار ٹیسٹوں میں سے پندرہ سو مریض نکل آئے ہیں اگر ایک لاکھ کا کرائیں تو کیا ہو گا اِس لیے خدا کے لیے فوری طور پر زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کروائیں جائیں تاکہ بر وقت اِس وبا کا علا ج کیا جاسکے ساوتھ کوریا نے دنیا میں سب سے اچھا مقابلہ کیا اُس کی وجہ ساری آبادی کا کرونا ٹیسٹ تھا ابھی بھی ٹیسٹ نہ کرائے گئے تو مریضو ں کی گنتی نہیں ہو سکے گی اور پھر وہی بات کہ وقت کی نماز اور بے وقت کی ٹکریں۔
Prof Muhammad Abdullah Khan Bhatti

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
ای میل: help@noorekhuda.org
فون: 03004352956
ویب سائٹ: www.noorekhuda.org
فیس بک آفیشل پیج: www.fb.com/noorekhuda.org

Share this:
PTI Karachi
Previous Post کرونا کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی مدد پر مشکور ہیں، بھاشانی شاہ
Next Post کورونا وائرس، حکومتی اقدامات، لاک ڈائون کی خلاف ورزیاں
Lockdown

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.