geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

حکومت کی حقیقی غریب دوست پالیسیاں

May 25, 2021 1 1 min read
Imran Khan
Share this:

Imran Khan

تحریر : حاجی محمد لطیف کھوکھر

73 سالوں بعد مفلسی و پسماندگی کے اندھیروں میں گھری ہوئی قوم کو عمران خان کے روپ میں ایک مسیحا ملا ہے کہ اگر سیا سی مخالفین اپنی سیاست چمکانے کے لئے موجودہ حکومت کی ترقی کی راہ میں روڑے نہ اٹکائے تو وطن عزیز کو آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا ، اس میں کسی شک وشبہ کی گنجائش نہیں کہ کہ تحریک انصاف کی حکومت وطن عزیز کی معیشت کو گرداب سے نکالنے اور عام آدمی کے حالات سنوارنے میں پوری تندہی سے مصروف ہے۔ وزیراعظم نے جس نئے پاکستان کا وعدہ کیا تھا اس کی انہوں نے بنیاد اپنی حکومت کے پہلے 100 دن میں رکھ دی تھی وہ دن دور نہیں جب پی ٹی آئی کی حکومت کی غریب دوست پالیسیوں سے پاکستان ریاست مدینہ کا نمونہ بن کر ابھرے گا۔

اب تک کے اقدامات سے یہ ثابت ہو چکا ہے کہ عمران خان ‘احتساب’ کے وعدے پر پختگی کے ساتھ قائم ہیں اور وہ اس حوالے سے کسی بھی سیاسی بلیک میلنگ سے ہراساں بھی نہیں۔ کیونکہ انہوں نے اقتدار سے قبل اور وزارت عظمیٰ کے عہدے پر فائز ہونے کے بعد پہلے خطاب میں قوم سے لٹیروں اور ٹیکس چوروں کو سزا دینے کا وعدہ کیا تھا اور آج بھی قوم سے کیے گئے قول کو نبھا رہے ہیںیہ وزیر اعظم عمران خان کے عزم و ارادے کی پختگی کی اعلی ٰ و روشن مثال ہے کہ کرپشن کیخلاف شروع کی گئی جنگ ہم جیت چکے ہیں اور کرپٹ ٹولے کو ملنے والی سزائوں نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ اگر حکمران کا جذبہ سچا ہو اورصحیح معنوں میں اپنے وعدوں کو ایفاء کرنے کا ارادہ کر لے تو یقیناً اس ملک کی اور وہاں رہنے والے شہریوں کی زندگیوں میں خوشحالی آجاتی ہیں۔

اب تک کے اقدامات سے یہ ثابت ہو چکا ہے کہ عمران خان ‘احتساب’ کے وعدے پر پختگی کے ساتھ قائم ہیں اور وہ اس حوالے سے کسی بھی سیاسی بلیک میلنگ سے ہراساں بھی نہیں۔ کیونکہ انہوں نے اقتدار سے قبل اور وزارت عظمیٰ کے عہدے پر فائز ہونے کے بعد پہلے خطاب میں قوم سے لٹیروں اور ٹیکس چوروں کو سزا دینے کا وعدہ کیا تھا اور آج بھی قوم سے کیے گئے قول کو نبھا رہے ہیںوزیر اعظم عمران خان مہاتیر محمد ثانی ہیں جو پاکستان کو ملائشیا کی طرح اسلامی دنیا کا لیڈر بنانے کیلئے مسلسل سرگرم ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے ملائیشین ماڈل کو اپناتے ہوئے عوام تک تعلیم و صحت اور دیگر بنیادی سہولیات پہنچانے کیلئے عملی قدم اٹھا رہے ہیں کیونکہ اسی ماڈل کے ذریعے ہی ملائیشیا کی پسماندہ معیشت میں بہتری آئی اور اسی کا شمار ترقی یافتہ ملکوں میں ہونے لگا اور عمران خان ان سے ہمیشہ متاثر رہے ہیں ۔

ہمارے وزیر اعظم عمران خان کی غریب دوست پالیسیوںسے 70فیصد پر مشتمل غریب طبقے کے حالات سنور جائیں گے ۔عمران خان کے شروع کیے گیے چند بڑے منصوبے جن میں ‘پاکستان سیٹیزن پورٹل’، ‘صحت انصاف کارڈ’، ‘احساس پروگرام’ اور ‘ کامیاب نوجوان پروگرام اور نیا پاکستان ہاوسنگ سکیم’ شامل ہیں، میں قابل ذکر پیش رفت ہوئی ہے۔بالخصوص پاکستان سیٹیزن پورٹل پر کی جانیوالی شکایات کے ازالے کے حوالے سے مثبت عوامی رد عمل پایا جاتا ہے اور اس ایپلی کیشن کے ذریعے کی جانیوالی بیشترشکایات کا حل کم سے کم وقت میں مہیا کر دیا جاتا ہے۔حکومتی احساس پروگرام کے تحت غریبوں، خاص کر غریب خواتین کے لیے شروع کیے گیے خوراک، صحت، تعلیم، روزگار اور رہائش کی لازمی فراہمی کے منصوبوں کو گیم چینجرکا درجہ دیا جائے تو غلط نہیں ہوگا ۔ تاہم اپوزیشن کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی مستعار لی گئی ایک شکل ہے۔

یہ بات واضح ہے کہ حکومت کی کارکردگی جاننے کے لیے ایک ڈیڑھ سال کا عرصہ کافی نہیں ہوتا۔ اگر ہمیں عمران خان کے ویژن پر عملدرآمد کا جائزہ لینا ہے تو اس کے لیے ضروری ہے کہ ہم ان کی حکومت کے پانچ سال پورے ہونے کا انتظار کریں اور اس کے بعد دیکھیں ۔ پاکستان تحریک انصاف کی عوام دوست پالیسیوں کی وجہ سے اب عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہورہے ہیں۔ موجودہ حکومت کی تمام ترجیحات اور پالیسیاں غریب عوام کیلئے ہیں۔ قبل ازیں عوام حقیقی تبدیلی کی ایک جھلک خیبر پختونخوا میں بھی دیکھ چکی ہے اور انشاء اللہ تبدیلی اور کامیابی کا یہ سفرپورے ملک میں جاری رہے گا۔

قیام پاکستان سے لیکر اب تک گزشتہ سالوں میں بہت سی حکومتیں آئیں اور متعدد وزرائے اعظم نے عوامی فلاح و بہبود کے دعوے و وعدے بھی کئے لیکن ان میں سے کم ہی ایفاء ہوسکے۔وزیر اعظم عمران خان نے حکومت سنبھالنے کے پہلے روز سے ہی مستحق، نادار اور کمزور طبقات کو سہولیات کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کر رکھا ہے کہ نیا پاکستان ایک فلاحی ریاست کا قیام ہوگا، نچلے طبقے کو اٹھانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے، امیروں سے ٹیکس وصول کرکے غریبوں پر خرچ کئے جائیں گے۔ ملک بھر میں لنگر خانے ان علاقوں میں کھولے گئے جہاں محنت کش و مزدور طبقہ بیروزگاری اور بھوک کا شکار ہے۔ چونکہ ریاست مدینہ میں کمزور طبقہ کی ذمہ داری ریاست لیتی ہے اور یہ فلاحی ریاست ہوتی ہے، ریاست مدینہ قرآن و سنت کی عملی تصویر تھی اور وزیر اعظم ریاست مدینہ کے تصور کی عملی تعبیر کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔

آج تک کسی حکمران نے بھی ان مسافروں کا بھی نہیں سوچا کہ وہ بے یارومددگار اپنے گھر سے دورکسی دوسرے اجنبی شہر میں جو کسی ہوٹل میں قیام کی سکت نہ رکھتے ہوں اوراگر کسی مشکل سے دوچار ہو جائے تو وہ رات کہاںٹھہرے گے، اگر بھوکے ہوں تو اپنا پیٹ کیسے بھریں گے؟۔بلاشبہ مفلسوں اور غریب مسافروں کے سرکاری قیام گاہیں کسی نعمت سے کم نہیں۔ عارضی پناہ گاہیں بلاشبہ ان کی انسان دوستی کا مظہر ہے۔ بے گھر افراد کیلئے بالخصوص جو راتیں فٹ پاتھ پر گزارتے ہیں شیلٹر ہومز کا منصوبہ پورے ملک میں بنایا گیا اور ان پناہ گاہوںمیں سے ہر ایک میں 300 افراد کی گنجائش رکھی گئی ہے جنہیں دو وقت کا کھانا بھی دیا جا رہا ہے اور یہ شیلٹر ہومز مخیر حضرات کے تعاون سے چلائے جا رہے ہیں۔ اسے بلاشبہ ایک فلاحی ریاست کی سوچ لائق تحسین اور قابل تقلید انسان دوست قوم قرار دیا جا سکتا ہے۔
Haji Mohammad Latif Khokhar

تحریر : حاجی محمد لطیف کھوکھر

Share this:
Hamas
Previous Post حماس کی ثابت قدمی اور اقوام متحدہ کی بے بسی
Next Post ملک میں مزید 2 ہزار 253 افراد میں کورونا کی تشخیص، 92 افراد جاں بحق
Corona Test

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.