geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

حکومت کے احساس پروگرام کا آج سے آغاز

April 9, 2020 3 1 min read
Ehsas Programe
Share this:

Ehsas Programe

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) آج سے حکومت کے احساس پروگرام کا آغاز ہوگا اور مستحق خاندانوں میں امدادی رقم تقسیم ہو گی۔

احساس پروگرام کے تحت مستحقین کے لئےمختلف سرکاری اسکولز میں سینٹرزقائم کیے گئے ہیں جو صبح 8 بجے سےشام 5 بجے تک کھلے رہیں گے، امدادی رقوم کی تقسیم کے لئے محکمہ تعلیم سمیت بینک کا عملہ تعینات ہے، ہر مستحق خاندان کو بائیومیٹرک تصدیق کے بعد 12000 روپے کی امدادی رقم دی جائے گی، مستحقین خواتین کی سہولت کے لیے ان کے گھروں کے قریب سینٹر بنائے گئے ہیں۔

حکومت کے قائم کردہ مراکز اور نجی بینک کے اے ٹی ایمز کے ذریعے یہ رقم ملے گی۔ حکام کے مطابق احساس پروگرام کی شفافیت کو برقرار رکھنے کے لئے اور کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لئے تمام اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ امداد کے حصول کے لئے 8171 پر ایس ایم ایس سروس کے ذریعے اب تک 4 کروڑ چالیس لاکھ پیغامات موصول ہوچکے ہیں۔

ملک بھر میں 17 ہزار مقامات سے رقوم دی جائیں گی، پہلے مرحلہ میں 23 لاکھ خاندانوں کو امداد دی جائے گی، اگلے اڑھائی ہفتے تک 144 ارب روپے تقسیم کئے جائیں گے، مجموعی طور پر ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں کو اس پروگرام کے تحت پیسے فراہم کیےجائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ احساس پروگرام میں کسی قسم کی سیاسی مداخلت نہیں ہے، احساس امدادی پروگرام کے تحت ہر خاندان میں سے ایک فرد کو یہ امداد ملے گی، کورونا ریلیف ٹائیگر فورس ضلع، تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر کام کرے گی،وہ غریبوں کی نشاندہی کرے گی اور ان کی مشکلات کے ازالہ میں تعاون فراہم کرے گی،

ٹائیگر فورس احساس پروگرام کے تحت غریبوں کی 8171 پر ایس ایم ایس کے ذریعے رجسٹریشن کرے گی، یہ فورس کسی بھی علاقہ کے لاک ڈائون کی صورت میں وہاں لوگوں کو خوراک اور اشیاء خورونوش فراہم کرنے کی ذمہ دار ہو گی۔

معاون خصوصی سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بتایا رقم کی ترسیل بائیو میٹرک تصدیق کے بعد ہوگی،حقداروں کی نشاندہی کیلئے ایس ایم ایس سروس شروع کی، 8171 پر قومی شناختی کارڈ کا نمبر سینڈ کیا جائے، ایس ایم ایس15مرحلوں سے گزرے گا، ہر مرحلے پر ایس ایم ایس نوٹی فکیشن آئے گا، کسی مسئلے کی صورت میں 080026477 ہیلپ لائن پر کال کی جاسکتی ہے، حکومت نے 8171 پر ایس ایم ایس سروس چارجز ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

Share this:
Coronavirus in Pakistan
Previous Post ملک میں آج کورونا سے مزید 2 ہلاکتیں، تعداد 63 ہو گئی، مجموعی کیسز 4339 تک جا پہنچے
Next Post پاکستان میں کورونا کا پھیلاؤ مصدقہ کیسز سے کہیں زیادہ ہو سکتا ہے، چینی ڈاکٹر
Corona Patient

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.