geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

حکومت کی کاوشیں اور ٹی ایل پی کی معذرت

November 7, 2021 3 1 min read
TLP
Share this:

TLP

تحریر : روہیل اکبر

حکومت پنجاب کے پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ شہروں کے برابر لانے کے لیے اپنی توانیاں صرف کررہی ہے بزدارسرکار نے پنجاب کے تمام اضلاع میں سالانہ ترقیاتی پروگرام 2021-22میں 360ارب روپے کا تاریخ ساز ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج دیا ہے پنجاب میں 6 یونیورسٹیوں کا قیام مکمل ہوچکا ہے اور مزید9 یونیورسٹیوں کی منظوری کابینہ دے چکی ہے اس طرح پنجاب میں مجموعی طور پر 21 یونیورسٹیوں کے قیام پر کام ہورہا ہے حکومت نے 2 ڈویژن میں صحت انصاف کارڈ کے پراجیکٹ کاآغاز بھی کردیا ہے باقی کے بھی 7 ڈویژن میں بھی صحت انصاف کارڈ کا اجراء کر دیا جائے گا۔ صحت انصاف کارڈ کے انقلاب آفرین پراجیکٹ پر 3 برس میں 330ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔ یہ پراجیکٹ اپنی نوعیت کا منفرد اور بہترین منصوبہ ہے جس کے تحت ہر کارڈ ہولڈر اور اس کے خاندان کو معیاری پرائیویٹ ہسپتالوں میں علاج معالجے کی جدید ترین سہولتیں بلامعاوضہ حاصل ہوں گی پنجاب کے مختلف ا ضلاع میں 8مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال بنائے جارہے ہیں۔

زچہ و بچہ ہسپتالوں کی دور افتادہ علاقوں میں بہت ضرورت ہے جو ایک سے دو سال میں مکمل ہو جائیں گی جبکہ مرکزی حکومت صوبوں کے پسماندہ علاقوں میں ہیلتھ انشورنس بھی فراہم کررہی ہے جس پر پہلے کسی نے نہیں سوچا انگلینڈ اور یورپ میں یہ سہولتیں پیسے دے کر لینی پڑتی ہیں یہاں ہیلتھ انشورنس مفت فراہم کی جا رہی ہے اس وقت پنجاب تین سو ارب روپے ہیلتھ انشورنس پر خرچ کر رہا ہے بہت جلدپنجاب میں ہر شہری کو ہیلتھ انشورنس دی جائے گی صحت کارڈغریب انسان کی جان کی امان ہے اور پنجاب بھر میں صحت کارڈ کا آغاز ہونے جارہا ہے اس لیے اب نجی ہسپتالوں کو اپنا دائرہ کاردیہی علاقوں تک وسیع کرنا چاہیے تاکہ غریب گھرانے معیاری علاج کی سہولیات سے مستفید ہو سکیں احساس سبسڈی پروگرام وفاق اور صوبائی حکومت مل کر مستحق گھرانوں کو آٹا، دالوں اور گھی پر 30 فیصد سبسڈی فراہم ہوگی، کامیاب پاکستان پروگرام 20 لاکھ گھرانوں کے لیے سود کے بغیر قرضے فراہم کرے گا، گھر تعمیر کر نے، چھوٹا کاروبار شروع کرنے، اسکلز ٹریننگ پروگرام اور چھوٹے کسان کے لیے قرضہ دیئے جائیں گے، کامیاب جوان پروگرام پہلے سے ہی ملک بھر میں نوجوانوں کو قرضے فراہم کر رہا ہے۔

اس وقت ملک میں مہنگائی ایک اہم ایشو بنی ہوئی ہے حکومت معاشی طور پر کمزور طبقے کیلئے راشن پروگرام لا رہی ہے، چینی کی قیمتوں میں اضافے کا سبب شوگر ملوں کی جانب سے کی جانے والی ذخیرہ اندوزی ہے جس پر تین شوگر ملوں کو سیل بھی کیا گیا کورونا وباء کے باعث دنیا میں معاشی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئیں عالمی سطح پرمہنگائی کا طوفان آیا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے حد اضافہ ہوا،خوردنی تیل اور دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتیں بھی کورونا وباء کے باعث بڑھیں اس وقت بھیتیل درآمد کرنے والے ممالک میں سے پاکستان میں تیل سب سے سستا ہے۔ کورونا وبا نے پوری دنیا کو لپیٹ میں لے لیا، پوری دنیا کی معیشت خسارے میں چلی گئی اور بین الاقوامی سطح پر بحران آیامگر پی ٹی آئی حکومت کی کامیاب پالیسیوں کی بدولت کورونا وبا کا مقابلہ کیا اور اس چیلینج سے نمٹنے میں کامیاب رہے، بین الاقوامی سطح پرپاکستان کی کامیاب پالیسیوں کی پذیرائی کی گئی ہماری زیادہ آبادی دیہات میں رہتی ہے اور ان کی اکثریت کاشتاکری سے وابسطہ ہے جتنی محنت ہمارا کسان کرتا ہے شائد ہی کوئی اور کرتا ہو سخت گرمیوں میں وہ ہم تک گندم پہنچاتا ہے اورسخت سردیوں میں وہ ہمارے لیے شوگر کی تیاری میں مصروف ہوجاتا ہے کبھی دن کو تو کبھی رات کے آخری پہر وہ اپنی فصلوں کو پانی لگا رہا ہوتا ہے اتنی سخت محنت کے باوجود وہ اپنے بچوں کو اچھے سکول میں پڑھا نہیں سکتا۔

پرائیوٹ ہسپتال میں داخل نہیں ہوسکتا،اپنے پھٹے پرانے کپڑے تبدیل نہیں کرسکتا اور موچی سے بار بار اپنی جوتی مرمت کروائی ہوئی کو تبدیل نہیں کرسکتا انکے بارے میں کسی نہیں سوچا مگر موجود حکومت نے انہیں شوگر ملوں کی بلیک میلنگ سے بچایا اور انکی اجناس کی قیمت بڑھائی گندم کی امدادی قیمت 1950 روپے فی من مقرر کردی گئی کھادوں پر 15 ارب روپے کی سبسڈی دیدی اس سال پاکستان میں 3 بڑی فصلوں کی ریکارڈ پیداوار ہوئی،رواں سال گندم کی سپلائی میں کوئی مسئلہ نہیں ہے،رواں سال 92 لاکھ بیلز کپاس کی پیداوار متوقع ہے،کپاس کی 30 لاکھ بیلز درآمد کرنا پڑیں گی، چینی کی قیمتوں میں اضافہ سٹے کی وجہ سے ہورہا ہے،حکومت کے پاس 22 دن کیلئے چینی کا سٹاک موجود ہے ابھی بھی جو لوگ سابق حکمرانوں کی تعریفیں کرتے نہیں تھکتے انہیں بھی معلوم ہے کہ سابق حکمرانوں کی بدترین پالیسیوں نے ملکی معیشت کو تباہ کیا جسکا کا خمیازہ ہمیں اب بھگتنا پڑ رہا ہے۔

سندھ میں زیادہ تر شوگر ملز زرداری جبکہ پنجاب میں شریف خاندان چلاتا ہے،سندھ میں یکم نومبر سے گنے کی کرشنگ ہونی تھی لیکن اس میں تاخیر کی جارہی ہے سابق ادوار میں ملک کو جس بے دردی سے لوٹا گیا اسکی ایک چھوٹی سی مثال ملاحظہ کرلیں کہ کراچی ایف آئی اے نے طیاروں میں آئی پیڈز لگانے کے نام پر تین ارب روپے کی کرپشن پر کارپوریٹ کرائم سرکل نے پی آئی اے کے منیجر ایجنسی افیئرز ہارون رشید کو گرفتار کرلیا ملزم نے غیر قانونی طور پر جہازوں میں آئی پیڈز لگانے کے نام پر سرکاری خزانے کو تین ارب روپے کا نقصان پہنچایا کیس میں پہلے ہی 2 ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں آخر میں کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کا معاملہ پر امن طور پر حل کرنے پر پنجاب کے وزیر قانون راجہ بشارت بھی خراج تحسین کے مستحق جنکی کوششوں سے ٹی ایل پی نے اپنے اقدامات پر حکومت سے معذرت کرتے ہوئے مستقبل میں ایسا عمل نہ کرنے کی یقین دہانی کرا دی جماعت کی مرکزی شوری کے عہدیدار غلام غوث اور حفیظ اللہ نے درخواست دی ہیکہ ٹی ایل پی ملکی قوانین کے اندر رہ کر کام کرے گی، ریاست کی طرف سے طے کردہ قواعد و ضوابط پر کاربندرہے گی، ٹی ایل پی آئین کے تحت سیاسی جماعت کے طور پر اپنا کردار ادا کرے گی۔(
Rohail Akbar

تحریر : روہیل اکبر

Share this:
Balochistan Cabinet
Previous Post بلوچستان کابینہ کی تقریب حلف برداری آج ہو گی
Next Post ’ڈسکہ الیکشن کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد عمران خان استعفیٰ دیکر قانون کا سامنا کریں‘
Shahbaz Sharif and Imran Khan

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.