geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
November 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Before the First Date, the First Question: How Do You Vote?فرانسیسی سنگلز اب پہلی ڈیٹ سے پہلے سیاسی نظریات کی چھان بین کر رہے ہیں
    • What Your Walking Speed Reveals About Your Personalityتیز چلنے والے لوگ: ماہرینِ نفسیات کے مطابق آپ کی چال آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتی ہے؟
    • France's Protest Aftermath: When Dinner Table Debates Turn Toxicفرانس میں مظاہروں کے بعد خاندانی مباحثے: تشدد کی خبریں، مطالبات نظرانداز
    صحت و تندرستی
    • Breathe Easy: The Best Ways to Clear a Blocked Nose and Speed Up Cold Recoveryبند ناک سے نجات کے مؤثر طریقے: ناک کی دھلائی سے لے کر بھاپ تک
    • What Your Walking Speed Reveals About Your Personalityتیز چلنے والے لوگ: ماہرینِ نفسیات کے مطابق آپ کی چال آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتی ہے؟
    • Want to Age Well? Doctors Say These Daily Habits Matter Mostصحت مند بڑھاپے کے لیے ماہرین کی تجاویز: ورزش، سماجی تعلقات اور ذہنی مشق
    دلچسپ اور عجیب
    • GTA VI's Tender Heart Sparks Masculinist Meltdownجی ٹی اے 6 کی محبت بھری کہانی پر مردانہ بالادستی کے حامیوں کا غم و غصہ
    • Nvidia Espionage Suspect Used Hong Kong Passport to Enter Taiwanاینویڈیا جاسوسی اسکینڈل: ایلس ہوانگ نے تائیوان میں داخلے کے لیے ہانگ کانگ پاسپورٹ استعمال کیا
    • Before the First Date, the First Question: How Do You Vote?فرانسیسی سنگلز اب پہلی ڈیٹ سے پہلے سیاسی نظریات کی چھان بین کر رہے ہیں
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • GTA VI's Tender Heart Sparks Masculinist Meltdownجی ٹی اے 6 کی محبت بھری کہانی پر مردانہ بالادستی کے حامیوں کا غم و غصہ
    • AI Claims Breakthrough on Riemann Hypothesis as Human Rival Emergesریمان مفروضے پر اے آئی کا دعویٰ، سائنسی دنیا میں مقابلے کی فضا
    • Microsoft 365 Outage Leaves Millions Without Outlook, Teams and Copilot Worldwideمائیکروسافٹ کی عالمی بندش: آؤٹ لک، ٹیمز اور کوپائلٹ گھنٹوں سے معطل، لاکھوں صارفین متاثر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کیا حکومتوں کی ٥ سال پورے ہونے کی ریت کو اپوزیشن ختم کرنا چاتی ہے

October 17, 2019 2 1 min read
Opposition
Share this:

Opposition

تحریر : میر افسر امان

سابقہ وزیر اعظم کو جب عدالت عالیہ کی طرف سے آئین پاکستان میں درج دفعہ ٦٢۔٦٣ کے تحت امین وصادق نہ ہونے پر ملکی سیاست سے تاحیات نا اہل ہونے کی سزا سنائی تھی تو اس فیصلہ کو نہ مانتے ہوئے انہوں نے ایک سلوگن عام کیا تھا کہ ” مجھے کیوں نکالا گیا” سارے ملک میں مظاہروں اور ریلیاں اور جلسے کر کے، اپنے ہی ملک کی فوج اور عدلیہ کو بدنام کر کے ہنگامہ کھڑا کیا تھا۔ آپ نے کہا کہ مقتدر حلقوں نے ٧٠ سالوںسے پاکستان کے کسی بھی وزیر اعظم کو پانچ سال کی مدت حکمرانی نہیں کرنے دی۔کوئی نہ کوئی الزام لگا کر عوام کے منتخب شدہ ویر اعظموں کوحق حکمرانی سے ناجائز طریقے سے ہٹا دیا گیا۔ آپ نے ملک کے دو ٹکڑے کرنے والے غدار پاکستان مجیب کو بھی مظلوم بنا دیا تھا۔ ملک کے خیر خواہ عناصرنے اسے سنجیدگی سے لیا اور یہ سوچنے پر مجبور ہوئے اور اپنے تجزیوں میں تبصرے کرتے رہے کہ ایسا کیوں ہوا اور آیندہ کیا ہونا چاہیے ،کہ ملک سیاست کی گاڑی اپنی صحیح سمت چلتی رہے۔۔

کوئی بھی کسی کو ناجائز نہ نکالے۔جیت کے آنے والا وزیر اعظم اپنی مدت حکمرانی پوری کرے۔ان تجزیوں میں ایک بات ہر کسی نے لکھی کہ ملک کے الیکشن کے نظام کو سیاست دان کیوں نہیں ایسا بناتے کہ جو جیت کر پارلیمنٹ میں آئے اسے اپنی مدت پوری کرنے کا موقعہ ملے۔ ہارے والا اس پر واویلا نہ کرے اور ملک میں اختلافات کو ہوا نہ دی جائے۔ جیتنے والا ملک کی ترقی میں یک سو ہو کر کام کرے۔ اپوزیشن اس حکومت کے غلط کاموں پر حق اختلاف صحیح طریقے سے استعمال کرے۔ سیاست کی گاڑی صحیح سمت پر چلتی رہے۔اس میں پہلا کام ملک کی الیکشن کے نظام میں تبدیلی لانا ہے۔ پڑوسی ملک میں ای لیکٹرونک سسٹم رائج ہے۔ جعلی ووٹنگ کا راستہ بند ہے۔ ہر ووٹر اپنے انگوٹے کا نشان لگا کر ووٹ کاسٹ کرتا ہے۔ا لیکشن جیتنے اورہارنے والے اس نظام سے مطمئن ہیں۔ پارلیمنٹ مقننہ ہے یعنی جوہرقسم کے قانون بنانے کی مجاز ادارہ ہے ۔ پھر ہمارے سیاستدان ا یسا قانون کیوں نہیں بناتے کہ ہر ہارنے ولا اپنی اپنی ہار کو مانے اورہر جیتنے والا اپنی مدت پوری کرے؟

دوسری بات پاکستان کے آئین کے اندر فوج، عدلیہ اور حکومتوں کے متعلق دفعات موجود ہیں۔ مہذب اور جدید حکومتیں اس پر عمل کرتی ہیں۔ پاکستان کے آئین کے اندر یہ بات موجود ہے اور سیاست دانوں نے خود اس آئین کوبنایا ہے۔کہ اگرفریقین کے اندر کسی چیز پر اختلاف ہو جائے تو ملک کی عدلیہ آئین اورقانون کے مطابق اس کا فیصلہ کرے۔تاکہ ملک کی گاڑی صحیح سمت چلاتے رہے ۔یہ ہے ایک جدید جمہوری حکومتوں کا طریقہ ہے۔اگر سابق وزیر اعظم فرماتے ہیں کہ مجھے کوکیوںنکالا تو صاحب آپ(سیاست دانوں) نے ہی ملک کے آئین میں فعہ ٦٢۔ ٦٣ رکھی ہے۔ آپ نے ہی خود سپریم کورٹ کو خط کو خط لکھا کہ آپ کا کیس سن کر فیصلہ دے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے۔جب عدالت نے آپ کا کیس سنا اور آپ کے بنائے ہوئے قانون کے مطابق آپ کو سزادی تو پھر مہذب دنیا کے مہذب وزیر اعظموں کی طرح آپ کو کا فیصلہ ماننا چاہے تھا ۔مگر آپ نے اس کو نہ مان کر پورے ملک کے عوام کو اپنی ہی ملک کی قابل قدر سپریم کورٹ اورفوج کے خلاف اُکسایا ۔ آپ نے خودہی دو دفعہ الیکٹرونک میڈیا اور ایک بار پارلیمنٹ میں کہا کہ اپوزیشن کے مطالبہ پر تحقیق ہونے چاہیے۔ تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے۔

٢٠١٨ء کے الیکشن ہوئے۔ سارے دن الیکشن پر امن ہوتے رہے۔ جب گنتی کا وقت آیا اور الیکشن کمیشن نے نتائج کا اعلان کرنا شروع ہوا تو ہارنے والوں نے حسب روایت شور کرنا شروع کر دیا کہ خلائی مخلوق(فوج) نے دھاندلی کرائی ہے۔ نئی حکومت بنی تو اس نے پارلیمنٹ میں کہا کہ ہم نے تو سابقہ حکومت کو صرف چار حلقوں کے کھولنے کی بات کرتے تھے۔ اپوزیش جتنے حلقے چائے موجودہ حکومت کھلے کے لیے تیار ہے۔اس کے لیے پارلیمنٹ میں حکومتی اور اپوزیش کے ممبران پر مشتمل ایک فیکٹ فائنڈنگ ایک کمیٹی بھی بنائی گئی۔ مگر اپوزیشن کی ایک پارٹی ایم ایم اے کے سربراہ نے کہا کہ ہم پارلیمنٹ کو نہیں چلنے دیں ۔ جیتنے والے حلف نہ اُٹھائیں۔ جیتنے والا منتخب وزیر اعظم نہیں بلکہ سلیکٹڈ وزیر اعظم ہے۔

جتنے والی پی ٹی آئی پارٹی کے منشور میں کرپشن کو پاکستان سے ختم کرنے کا عوام سے عہد شامل ہے۔ اس کے مطابق وہ اپنے ایجنڈے پر عمل درآمند کرنا چاہتی ہے۔ اپوزیشن کے لیڈروں کے خلاف نیب میں پرانے مقدمے چل رہے تھے۔ ان پر کاروائی شروع ہوئی ہے۔ حکومت کہتی ہے ہمارے دور میں یہ مقدمے قائم نہیں کیے گئے۔ اپوزیش لیڈروں کو اپنی سچائی عدالت میں ثابت کر کے کرپشن کے مقدموں سے جان چھڑانی چاہیے۔ کرپشن کو سیاست کی نذرنہیں ہونے دیں گے۔ حکومت کہتی ہے کہ ہم کرپشن پر کوسمجھوتا نہیں کریں گے۔ جس نے بھی کرپشن کی ہے اور مقدمے عدالتوں میں ہیں ۔کرپشن ثابت ہوجائے تو وہ اس کو قانون کے مطابق لوٹا ہوا پیسا واپس غریب عوام کے خزانے میں جمع کراکر اپنی جان کی خلاصی کرا لیں۔ کسی قسم کا این ار او نہیں ہوگا۔ صاحبو!کیا یہ طریقہ صحیح نہیں کہ جس پر بھی کرپشن کے کیس ہیں وہ عدالتی کاروائی میں تعاون کریںاورقانون کا احترام کرتے ہوئے اپنی بے گنائی ثابت کر کے سرخ رو ہو جائیں۔ملک کے نظام کو صحیح سمت میں چلنے دیں۔

ملک کے ارد گرد دملک سارے دشمن جمع ہو گئے ہیں۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی دفعہ ٣٧٠ اور٣٧۔ اے ختم کرکے غیر آئینی طور پر پاکستان کی شہ رگ کاٹ کر اپنے ملک میں شامل کر لیا ہے۔پاکستان پر جنگ مسلط کر دی ہے۔جنگ بندی لین پر روانہ کی بنیاد پر بغیر اشتعال انگیزی کے سرحد پرپاکستانی عوام کو شہید کر رہا ہے۔ کسی وقت بھی پاکستان پر حملہ کر نے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے مسلمان تکمیل پاکستان کی جنگ کوآخری نجام تک پہنچانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پرشہید ہورہے ہیں۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں آٹھ لاکھ کو فوج بڑھا کر نو لاکھ کر دی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میںتین ماہ سے زیادہ وقت سے کرفیولگا ہوا ہے۔کشمیری اپنے بچوں کو پاکستان کے ہلالی پرچم میں لپیٹ لپیٹ کر پاکستان کو بچانے کے لیے دفنا رہے ہیں۔ ایسے حالات میں اپوزیش پاکستان کے دالخلافہ پر چڑھائی کر کے کیا دشمن کے مضبوط تو نہیں کرنا چاہتی ہے؟ پاکستان میں دو سابقہ حکومتوں نے اپنی اپنی ٥ سال کی مدت پوری کی،یہ ایک اچھی ریت بن گئی تھی۔کیااپوزیشن موجودہ حکومت کوگرا کر سابقہ حکومتوں کی ٥ سال پورے ہونے کی ریت کو ختم کرنا چاہتے ہیں؟
Mir Afsar Aman

تحریر : میر افسر امان

Share this:
Fawad Chaudhry
Previous Post فواد چوہدری کا بیان سرکاری نوکریاں نہیں نوجوانوں کا خواب چکنا چور
Next Post اسرائیلی فوج کا غزہ کی سرحد پر ڈرون طیارہ مار گرانے کا دعویٰ
Israeli Army Spokesman

Related Posts

Iraq PM Moves to Seize Kurdish Oilfields and Borders

عراقی وزیراعظم کا کرد علاقوں کے تیل کے میدانوں اور سرحدوں پر وفاقی کنٹرول کا حکم

November 25, 2026
Red Sea on the Brink: Houthis Threaten Saudi Ports as Coalition Bombs Yemen

حوثیوں کی سعودی بندرگاہوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی، اتحادی افواج کا الحدیدہ اور صعدہ پر حملہ

November 25, 2026
Kyiv Calls Libya Drone Strike Lawful Self-Defense as Tripoli Voices Anger

کیف کا لیبیا میں روسی جہازوں پر ڈرون حملے کا دفاع: ’یہ قانونی حقِ دفاع تھا‘

November 25, 2026
Zelenskiy Confirms Ukraine's Drone Strike on Russian Ship as Norway Urges Caution

یوکرین کا خلیج فن لینڈ میں روسی جہاز پر ڈرون حملے کا اعتراف، ناروے کی احتیاط کی تاکید

November 25, 2026

Popular Posts

1 Vladimir Putin

امریکی میزائل تجربے کا جواب دیا جائے، پوٹن کی ہدایات

2 Imad Wasim

قومی کرکٹر عماد وسیم بھی رشتہ ازدواج میں منسلک

3 Meeting

انجینئر افتخار چودھری نے ریاٹرڈ جرنیل ڈاکٹر محمد مصطفی الجہنی سے ملاقات کی

4 Shah Mahmood Qureshi - António Guterres

شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے درمیان رابطہ طے پا گیا

5 Khamisani Socail Welfare Trust

محمد سلیم خمیسانی کا سیفی ویلفیئر سوسائٹی کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

6 Indian Army in Kashmir

کرفیو اور لاک ڈاؤن کے باوجود ہزاروں کشمیریوں کا بھارت کیخلاف مظاہرہ

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.