geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

یونان کے موریا مہاجر کیمپ سے 139 مہاجرین کی جرمنی آمد

October 2, 2020 0 1 min read
Refugees
Share this:

Refugees

یونان (اصل میڈیا ڈیسک) گزشتہ ماہ کے آغاز میں بدنام زمانہ موریا مہاجر کیمپ میں آتشزدگی کے واقعے کے بعد چھت تک سے محروم ہو جانے والے مہاجرین صحت کی انتہائی تشویشناک صورتحال کے ساتھ جرمنی پہنچ گئے ہیں۔

یونان کے موریا کیمپ کے جل جانے کے نتیجے میں کیمپ کے بے سرو سامان مہاجرین میں سے 139 جرمنی کے شمالی شہر ہنوور پہنچ گئے ہیں۔ ان میں بغیر کسی سرپرست کے بچے، سخت بیمار بچے اور سنگین صحت کے مسائل سے دوچار اور ان کی فیملی کے قریبی اراکین شامل ہیں۔ ان میں سے کم از کم 51 افراد پر مشتمل مہاجرین کا گروپ بدنام زمانہ موریا کیمپ سے آیا ہے جبکہ بقیہ مہاجرین کا تعلق یونان کے مختلف جزیروں پر قائم انتہائی گنجان مہاجر کیمپوں سے ہے۔

یونان کے ہجرت کے امور کے متبادل وزیر گیورگوس کوموٹساکوس نے کہا ہے کہ یونان کے سب سے بڑے مہاجر کیمپ ‘موریا کیمپ‘ کے جل جانے کے بعد یہ مہاجرین کی دوبارہ آباد کاری کے ان کی پہلی پرواز ہے۔

موریا کیمپ میں آتشزدگی کے بعد اُس میں مقیم مہاجرین کو زندگی سڑکوں پر گزارنا پڑ رہی ہے۔ موسم سرما کی آمد اور کورونا وائرس کی وبا جیسے انتہائی خطرناک مسائل کے سبب یورپی یونین نے ان بے سرو سامان اور بے یار و مددگار انسانوں کی بقا کے لیے ممکنہ اقدامات کے سلسلے میں مذاکرات کیے جس کے بعد یورپی یونین کی رکن ریاستوں نے کُل 400 بچوں کو بطور مہاجرین مختلف ممالک میں لانے پر آمادگی ظاہر کی۔ جرمن حکومت نے ان میں سے 150 تک بچوں کو اپنے ہاں لانے کا وعدہ کیا تھا۔

جرمنی کی وزارت داخلہ کے مطابق موریا کیمپ میں آتشزدگی سے قبل بھی 17 بیمار بچے اور ان کی فیملی کو جرمنی لایا گیا تھا۔ یہ اقدام دراصل جرمنی کی طرف سے طبی امداد کے شدید ضرورت مند ایسے 243 بچوں کو جرمنی لاکر انہیں علاج و معالجے کی سہولت فراہم کرنے کے وعدے کے تحت کیے گئے۔ جرمن وزارت نے 2020 ء میں یونان کے مہاجر کیمپوں سے جرمنی لائے جانے والے مہاجرین کی تعداد کے بارے میں مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ مجموعی طور پر اس سال 713 افراد، جن میں 104 بغیر کسی سرپرست کے نو عمر بچے اور 142 ایسے بچے جنہیں صحت کے شدید مسائل کا سامنا تھا، یونان سے جرمنی بذریعہ ہوائی جہاز لائے گئے۔

جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے کہا ہے کہ یونان کے تباہ شدہ مہاجر کیمپ سے بچوں کو جرمنی لے کر آنے کا عمل انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر کیا جانے والا اقدام ہے تاہم یہ ” طویل المدتی عمل نہیں ہے۔‘‘ بُدھ کو جرمن چانسلر نے جرمن قانون سازوں سے مذاکرات کے دوران کہا، ” ہم نے حالیہ دنوں میں یورپی یونین کے رکن ملک یونان کے جزیرے لیسبوس کی خوفناک تصاویر دیکھیں۔ میں سمجھتی ہوں جرمنی نے انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر مدد کے لیےجو قدم اُٹھایا وہ بالکل صحیح تھا، حالانکہ ہم جانتے ہیں کہ یہ ان مسائل کا کوئی پائیدار حل نہیں ہے۔‘‘ میرکل نے مزید کہا کہ وہ یورپی یونین کی طرف سے مہاجرین کے بحران کے حل سے متعلق دی گئی حالیہ تجاویز کے لیے شکر گزار ہیں۔ میرکل نے کہا، ”یہ مسائل بہت پیچیدہ ہیں اور یہ محض دو تین سال کی بات نہیں بلکہ میری پیشنگوئی ہے کہ یہ موضوع آئندہ دہائیوں تک ہمیں مصروف رکھے گا۔‘‘

جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے یورپی سطح پر ایک مشترکہ پالیسی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ میرکل نے کہا،”اگر ہم ہجرت اور مہاجرین کے سوال پر یورپی یونین کے رکن ممالک کے مابین مشترکہ بنیادی موقف نہیں رکھ سکتے تو یہ یورپی یونین کی مشترکہ عمل کی صلاحیت پر بھاری بوجھ بنے گا۔‘‘ میرکل کے پیغام کی تائید اور حمایت کرتے ہوئے ان ہی کی جماعت سی ڈی یو کے دفتر خارجہ کے وزیر مملکت میشائل روتھ نے یورپی ریاستوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ”یورپی ازائلم لاء‘‘ یا ”یورپ کی پناہ کے متلاشی افراد سے متعلق قانون‘‘ میں اصلاحات کے لیے کھلے ذہن کا مظاہرہ کریں۔

میشائل روتھ نے وفاقی جرمن پارلیمان میں ایک عام بحث کے دوران کہا ، ”اگر ہم مشترکہ یورپی حل تلاش کرنے کی کوشش کرنا چھوڑ دیتے ہیں تو یہ آخرکار قوم پرستوں اور عوام پرستوں کی جیت ہوگی۔‘‘ روتھ نے کہا کہ 30 سال قبل جرمنی کے دوبارہ اتحاد کے بعد ملک کو ایک خاص ذمہ داری ملی تھی۔ انہوں نے کہا،”ہم متحدہ، مربوط اور خودمختار یورپ کے لیے خصوصی کوشش کرتے رہیں گے۔‘‘

ساتھ ہی انہوں نے زور دے کر کہا،”ہمیں یہ یقینی بنانا ہوگا کہ یورپ اب بھی دوسرے ویلیو ماڈلز کے ساتھ مقابلے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔ اس میں صرف متحدہ یورپی قوتوں کے ساتھ مل کر ہی کامیابی حاصل ہو گی۔‘‘
یونان کے مہاجر کیمپوں سے مہاجرین کو جرمنی لانے کے تازہ ترین اقدام کے تحت جرمنی پہنچنے والوں کو خاندانی روابط اور خصوصی طبی ضروریات کی بنیاد کے مطابق متعدد جرمن ریاستوں میں تقسیم کیا جائے گا۔

Share this:
Nawaz Sharif
Previous Post توشہ خانہ ریفرنس: نواز شریف کی جائیداد ضبطی کے احکامات جاری
Next Post عمرہ کے انتظامات مکمل حرمین انتظامیہ نے تفصیلی’عمرہ’ پروٹوکول جاری کر دیا
Ahmed bin Muhammad Al Mansoori

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.