geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

یونان میں مہاجرین کی حق تلفی، حکام کے خلاف سنگین الزامات

May 30, 2021 0 1 min read
Greece Refugees
Share this:

Greece Refugees

یونان (اصل میڈیا ڈیسک) یونان میں پناہ کے متلاشی افراد کو اکثر عدالتی حکم کے بغیر گرفتاریوں، غیر قانونی پُش بیکس، پولیس کی من مانی اور تشدد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ماہرین ان مظالم کی آزادانہ جانج پڑتال کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

کورونا وبا پھوٹنے کے بعد سے یونان میں پناہ گزینوں کی صورت حال بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے۔ سن 2018 سے یونان میں پناہ گزینوں کے لیے کام کرنے والی کارکن برٹن ہوپ بارکر بتاتی ہیں کہ رفیوجی کیمپوں میں متعدد پناہ گزین قید ہیں یا پھر دوسری صورت میں ان کو زیرحراست رکھا گیا ہے۔ اس بات سے قطع نظر کہ ان کے پاس رہائشی دستاویزات موجود ہیں یا نہیں۔

چھبیس سالہ برٹن ہوپ بارکر سرحد پر پُرتشدد کارروائیوں کے نگراں نیٹ ورک (بی وی ایم این) سے منسلک ہیں۔ یہ غیر سرکاری تنظیم پورے بالکان خطے میں سرحدی علاقوں پر پناہ گزینوں کی صورت حال پر کڑی نگاہ رکھتی ہے اور وہاں پیش آنے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں نوٹ کرتی ہے۔ بی وی ایم این کے مطابق یونان کے زمینی علاقے میں قائم چھ حراستی مراکز میں ‘منظم تشدد اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں‘ دیکھی جارہی ہیں۔

یونان میں پناہ گزینوں کی ایک بڑی تعداد سڑکوں پر رہ رہی ہے۔ ریڈ لائٹ ایریا میں تھیسالونیکی ٹرین اسٹیشن کے گرد وہ پولیس کے خوف سے خالی مکانات اور ٹرینوں میں چھپتے رہتے ہیں۔ ان پناہ گزینوں کو ڈر رہتا ہے کہ انہیں پولیس پکڑ کر واپس ترکی ملک بدر کردے گی۔ افغانستان سے تعلق رکھنے والے رضا نے بتایا کہ ان کے پاس یونان میں پناہ حاصل کرنے کی قانونی اجازت نامہ موجود ہے لیکن وہ پھر بھی چھپتے ہیں کیونکہ ‘پولیس بلاوجہ پکڑ لیتی ہے۔‘

تئیس سالہ رضا کے بقول، ”گزشتہ چار ماہ سے کام کی تلاش میں گھوم رہا ہوں لیکن کہیں بھی روزگار نہیں مل سکا۔‘‘ یونان میں سیاسی پناہ کی درخواست منظور ہونے کے بعد بھی پناہ گزینوں کو نہ تو ملازمت ملتی ہے اور نہ ہی رہائش۔ تاہم پناہ گزینوں کو ملک بدری کے خوف کے ساتھ ساتھ ‘ڈیپورٹیشن سینٹر‘ ملک بدری کی جیل میں جانے کا ڈر ستاتا رہتا ہے۔

بی وی ایم این کے مطابق شمالی یونان میں واقع ملک بدری کی ایک جیل میں پناہ گزینوں کو کھانے کے لیے بہت کم مقدار میں خوراک دی جاتی ہے۔ ان کو کپڑے بھی نہیں دیے جاتے۔ ان کو زبانی بدسلوکی کے ساتھ ساتھ مارا پیٹا بھی جاتا ہے۔ اگر ان کی طرف سے جیل کے گارڈز کی بدسلوکیوں کے بارے میں شکایت کی جائے تو پولیس کے متعدد اہلکار زیر حراست افراد پر مزید جسمانی تشدد کرتے ہیں۔

ہوپ بارکر نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پناہ گزینوں کے ساتھ بدسلوکی اور تشدد کا یہ کوئی ایک واقعہ نہیں ہے بلکہ یونانی اہلکاروں کے طریقہ کار اس سے بھی زیادہ ظالمانہ ہوتے ہیں۔ ملک بدری سے قبل جیل میں زیر حراست پناہ گزینوں نے بی وی ایم این کو بتایا کہ جیل کے اہلکار بجلی کے جھٹکے، پانی کے ذریعے اذیت اور جبری کپڑے اتروانے سے بھی بعض نہیں آتے۔ یہ مظالم سہنے والے ایک تارک وطن کے بقول، ”گھنٹوں تک بدسلوکی کی جاتی ہے، لوگوں کو سر کے بل گھسیٹا جاتا ہے۔ یہ کوئی معمولی پُش بیکس نہیں بلکہ تشدد کی انتہا ہے۔‘‘

یونان میں پناہ گزینوں کے ساتھ قانون کی مزید خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے تارکین وطن کی امدادی کارکن ہوپ بارکر کہتی ہیں کہ ایک ایسا آزاد طریقہ کار تشکیل دیا جائے جو یونان میں تارکین وطن افراد کی صورت حال سے بخوبی واقف ہو۔ ہوپ کے بقول، ”ملک بدری سے قبل حراستی مراکز میں مظالم کی نگرانی اور جانج پڑتال کی یورپی یونین کے کمیشن کے ذریعے آزادانہ مالی اعانت کی جانی چاہیے اور ان کی طرف سے سرحدوں سمیت ملک بدری کے حراستی مراکز کا باقاعدگی سے غیر اعلانیہ کنٹرول ہونا چاہیے۔‘‘

Share this:
Israeli Foreign Minister
Previous Post غزہ جنگ بندی: مصری وزیرخارجہ اتوار کو اسرائیلی ہم منصب سے ملاقات کریں گے
Next Post حنا بخاری لندن اسمبلی کی پہلی مسلم پاکستانی رکن منتخب
Hina Bukhari

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.