geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اور بھی غم ہیں

July 25, 2019 0 1 min read
Imran Khan
Share this:

Imran Khan

تحریر : امتیاز علی شاکر:لاہور

مخالفین کچھ بھی کہیں کپتان کا دورہ امریکہ انتہائی کامیاب رہا، بھارت کی چیخیں بتا رہی ہیں کہ پاکستان کو تنہا کرنے کا خواب چکنا چور ہو چکا ہے، امریکہ میں کپتان کاجلسہ بھی انتہائی موثر تھا اور بیانیہ بھی عوام کی امنگوں کا ترجمان، عوام یہی چاہتے ہیں کہ کرپٹ مافیاکااحتساب کیاجائے اورپوری دنیاکواس تلخ حقیقت سے تفصیلی آگاہ کیاجائے کہ ہمارے ماضی کے حکمران کرپٹ تھے جن کااحتساب ہورہاہے اوراب پاکستان میں کرپشن اورلوٹ ماراس قدرآسان نہیں جتنی ماضی میں ہواکرتی تھی لہٰذاآپ پاکستان آئیں اورکھل کرسرمایہ کاری کریں یہاں آپ کاسرمایہ بھی محفوظ رہے گااورمنافع بھی،دورہ امریکہ کی کامیابی اپنی جگہ اورعوام کودرپیش مسائل اپنی جگہ،یہ بھی سچ ہے کہ اعلی نسل کی فنکاریاں اور بڑے بڑے بول قوم کیلئے نئی یاقابل اعتبار بات نہیں البتہ نئے پاکستان کے دعویدارنئے حکمران عمران خان عوام کیلئے نئے اور ان کے دعوے بھی نئے ہیں ورنہ ماضی میں بھی حکمران اپنے سیاسی مخالفین پرالزامات بھی لگاتے رہے ،مقدمات بھی بناتے اور انہیں قیدوجلاوطن بھی کرتے رہے ہیںپرقوم کو کچھ حاصل نہ ہوالہٰذاجب تک کرپٹ طبقے سے قومی دولت وصول نہیں ہوجاتی تب تک عمران خان کی بلندوبالاتقاریربھی ماضی کے حکمرانوں کے کھوکھلے سیاسی نعروں کی طرح قابل اعتبارنہیں ،جیسے جیسے وقت گزرے کامشکلات سے دوچار قوم عمران خان سے سوال کرے گی کہ عوام کواور کتنی مشکلات سے گزرنا ہو گا؟

لوٹ مار کے ذمہ دارکب تک دندناتے پھریں گے؟کب وزیراعظم پاکستان اپنے وعدے کے مطابق ملک میں یکساں نظام تعلیم رائج کریں گے؟کب مصنوعی مہنگائی کے ذمہ داران کوکڑی سزائیں دے کرمصنوعی مہنگائی کاخاتمہ ممکن ہوگا؟کب غریب وامیر کیلئے ایک جیسانظام انصاف بنے گا؟عدالتوں،تھانوں،پٹوارخانوں کی خریدوفروخت بندہوگی؟کب بغیررشوت وسفارش واپڈا،گیس،اسپتال اوردیگراداروں میں عام آدمی کے ساتھ بہترسلوک ہوگا؟جناب وزیراعظم ٹیکس دیناعوام کی ذمہ داری جبکہ صحت ،تعلیم اورفوری مفت انصاف جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے آپ نے ٹیکس لینے پرتوزوردے رکھا ہے۔

جبکہ صحت،تعلیم اورانصاف آج بھی مافیاکے ہاتھوں میں ہیں،یکساں نظام صحت،تعلیم اورانصاف فراہم کرناریاست کی ذمہ داری ہے پرافسوس صد افسوس کے تینوں محکمے پاکستان میں محفوظ اورتیزترین منافع بخش کاروباربن چکے ہیں،میرے کپتان جتنی جلدی ہوسکے ان بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ عوام آپ کاساتھ دیں ورنہ اوربھی غم ہیںزمانے میں کرپشن کے سوا،صرف سیاستدان ہی کرپٹ نہیں یہاں اوربھی بہت کچھ قابل تفتیش ہے،مصنوعی مہنگائی کوکنٹرول کرنے کیلئے کسی نئے قانون یاآئینی ترمیم کی ضرورت ہے نہ ہی امدادیاقرض لینے کی ضرورت ہے فقط ایک ذمہ دار کمیٹی قائم کریں جواشیاء خوردونوش کے معیار پرسمجھوتہ کئے بغیروزن کے مطابق مناسب ترین قیمتوں کاتعین کرکے ایک عددہیلپ لائن قائم کردے جس پرعام عوام شکایات درج کرواسکیں اورخلاف ورزی کرنے والے تاجروں ،دکانداروں کوسزااورجرمانے کریں تومصنوعی مہنگائی ختم ہو سکتی ہے۔

پاکستان کودرپیش چیلنجزمیں اہم ترین چیلنج کرپشن ہے جبکہ کرپشن کی بڑی وجہ تعلیم کی کمی ہے جب تک عوام کوتعلیم و آگاہی حاصل نہیں ہوگی لوگ کرپٹ مافیاکے ہاتھوں میں کھیلتے رہیں گے، قومی دولت لوٹنے والے ناجائزمنافع خورسرمایہ دارساتھیوں کے ساتھ مل کر انصاف اور قانون کوخریدتے اور یرغمال بناتے آئے ہیں جوآج بھی جاری ہے، عوام کوبہتر تعلیم اور شعور دیئے بغیرکوئی بھی انقلاب عارضی ہوگا۔ٹیکس لینا بہت بڑامارکہ ہے توعوام کیلئے تعلیم وصحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی بھی بڑے چیلنجز ہیں۔

آپ ۔نے دیکھا سنگین ترین الزامات میں سزاپانے والے سیاستدانوں کے ساتھ آج بھی لوگ بغیرتحقیق کھڑے ہیں تواس کی فقط ایک ہی وجہ ہے اوروہ ہے تعلیم کی کمی ،میرے کپتان ٹیکس لیناکوئی بڑی بات نہیں جب ریاست ایکشن لیتی ہے توایسے مسائل حل ہوہی جاتے ہیں،ٹیکس ضرورلیں پرساتھ ساتھ صحت ،تعلیم اورانصاف جیسی بنیادی سہولیات کی فوری اورآسان فراہمی کوبھی یقینی بنائیں ورنہ اوربھی غم ہیں زمانے میں کرپشن کے سوا،کھاتے ہیں توکیالگاتے بھی توہیں والا نظریہ ابھی زندہ ہے یعنی راحتیں اور بھی ہیں ،وضاحتیں اور بھی ہیں۔
Imtiaz Ali Shakir

تحریر : امتیاز علی شاکر:لاہور
imtiazali470@gmail.com.
03134237099

Share this:
Moin-ul-Haq
Previous Post پیغام : الوداع سفیر پاکستان جناب معین الحق
Next Post فیصل آباد جلسہ اپوزیش کا حق ہے وہ کریں لیکن قانون کو جو بھی ہاتھ میں لے گا قانون اس کی گردن کو پہنچے گا۔ انجیئر افتخار چودھری
Engineer Iftikhar Chaudhry

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.