geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

گروپ 7 دنیا بھر میں کووِڈ-19 ویکسین کی ایک ارب خوراکیں مہیا کرے گا: اعلامیہ

June 14, 2021 0 1 min read
G7
Share this:

G7

برطانیہ (اصل میڈیا ڈیسک) دنیا کے سات بڑے صنعتی ممالک پر مشتمل گروپ آیندہ ایک سال کے دوران دنیا کو کووِڈ-19 ویکسین کی ایک ارب خوراکیں مہیا کرے گا۔اس کے علاوہ وہ نجی شعبے، جی 20 اور دیگر ممالک کے ساتھ مل کر آیندہ مہینوں میں کرونا وائرس کی وبا سے نمٹنے میں مالی تعاون میں اضافہ کرے گا۔

جی 7 نے برطانیہ کے جنوب مغربی شہر کارنوال کے نواح میں اپنےسربراہ اجلاس کے بعد تیارکردہ اعلامیے میں کہا ہے کہ ہم نجی شعبے، جی 20 اور دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کام کریں گے اورآیندہ مہینوں میں اس ضمن میں تعاون میں اضافہ کیا جائے گا۔

ایک سفارتی ذریعے نے بتایا ہے کہ اس اعلامیے پربعض اختلافات پائے جاتے ہیں اور حتمی مسودے میں انھیں دور کر لیا جائے گا۔سفارتی ذرائع کے مطابق جاپان نے چین کے بارے میں سخت مؤقف اختیار کرنے پر زور دیا تھا۔

جی 7 نے غیر حتمی مسودے میں کہاہے کہ کرونا وائرس ویکسین کی اب تک کم سے کم 70 کروڑ خوراکیں برآمد کی جاچکی ہیں یا رواں سال برآمد کی جائیں گی۔ان میں سے کم سے کم 50 فی صد خوراکیں غیر جی 7 ممالک کو بھیجی جا چکی ہیں اور ان ہی میں عطیات کی شکل میں دی جانے والی خوراکیں بھی شامل ہیں۔

جی 7 ممالک نے غیرمنافع بخش بنیاد پر کوویکس کو بھی کرونا وائرس کی ویکسین مہیا کی ہے۔عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور گلوبل الائنس فار ویکسین اینڈ ایمونائزیشن (گاوی) کی حمایت سے کوویکس کی سہولت کا مقصد 2021 کے آخر تک کم آمدنی والے ممالک کوویکسین کی دوارب خوراکیں مہیا کرنا ہے۔

اعلامیے میں کووِڈ-19 کے علاج، جانچ اور صحتِ عامہ کے نظام کے ساتھ ساتھ ویکسین کی تیاری کا نظام مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اے سی ٹی ایکسلریٹر شراکت داری کا مقصد ویکسین کے ڈیزائن، پیداوار اور تقسیم کے نظام کو مربوط بنانا تھا۔

گروپ نے اے سی ٹی اے مینڈیٹ کو 2022ء تک توسیع دینے کے حوالے سے بات چیت کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔

آئی ایم ایف سربراہ کا انتباہ
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی سربراہ کرسٹلینا جارجیفا نے کووِڈ-19 کی وَبا سے معاشی بحالی کی رفتار میں گہرے فرق کے بارے میں خبردارکیا ہے کیونکہ کچھ ممالک ویکسین تک رسائی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

گروپ سات کے سربراہ اجلاس کے موقع پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جارجیفا نے کہا:’’ہم خطرناک حد تک مختلف بحالیوں کے بارے میں خبردار کرتے رہے ہیں۔ حالیہ اعدادوشماراس امر کی تصدیق کرتےہیں کہ یہ رجحان نہ صرف جاری ہے بلکہ مزید گہرا ہوتا جا رہا ہے۔‘‘

آئی ایم ایف کی سربراہ نے مزید کہا کہ ’’اگرچہ انھیں توقع ہے کہ افراطِ زر میں اضافہ عارضی ثابت ہوگا لیکن دنیا اسے خاطرمیں نہیں لا سکتی اور وہ ابھرتی ہوئی معیشتوں میں افراطِ زر کی بڑھتی ہوئی شرح کے بارے میں زیادہ مشوش ہیں۔‘‘

جی 7 کے سربراہان نے کووِڈ-19 کی وَبا سے نبردآزما ممالک کی مدد کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے 650 ارب ڈالر کے نئے منصوبے کا بھی خیر مقدم کیا ہے اوراگست کے آخر تک اس پر عمل درآمد پر زوردیا ہے۔

Share this:
Germany Corona Epidemic
Previous Post جرمنی نے کورونا کی وبا والے پُر خطر ممالک، علاقوں کی فہرست مختصر کر دی
Next Post وہ دن گئے جب جی-7 جیسے چھوٹے گروپ دنیا کی قسمت کا فیصلہ کیا کرتے تھے، چین
Chinese Foreign Ministry

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.