geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

گوانتانامو حراستی کیمپ: بائیڈن انتظامیہ بندش کی کوشش کرے گی

February 13, 2021 0 1 min read
Guantanamo Bay
Share this:

Guantanamo Bay

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) نئے امریکی صدر جو بائیڈن اپنی صدارتی مدت کے خاتمے سے قبل کیوبا میں واقع گوانتانامو حراستی کیمپ کو بند کر نا چاہتے ہیں۔

صدر جو بائیڈن اپنے دور صدارت کے خاتمے سے قبل کیوبا کے جزیرے پر واقع گوانتانامو کے امریکی حراستی مرکز کی بندش کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ان کی انتظامیہ نے کل جمعے سے اس متنازعہ کیمپ کے حوالے سے ازسرنو جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔

وائٹ کی سیکرٹری جین پیسکی نے صحافیوں سے بات چيت کرتے ہوئے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ کا ارادہ ہے کہ اس حراستی مرکز کو مکمل اور مستقل طور پر بند کر دیا جائے۔ سابق صدر باراک اوباما نے بھی 2009 میں عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد اس حراستی مرکز کو ایک سال کے اندر اندر بند کرنے کا وعدہ کیا تھا تاہم وہ ایسا کر نہیں پائے تھے۔

سابق صدر ٹرمپ نے جب 2017 میں اقتدار سنبھالا تو انہوں نے اس حراستی مرکز کو بند کرنے کی اپنے پیش رو باراک اوباما کی پالیسیوں کو یکسر بدل دیا تھا۔

وائٹ ہاؤس نے اس حوالے سے اپنے تازہ ترین بیان میں اس بات کا تو کوئی ذکر نہیں کیا کہ اس مرکز کو کب تک بند کر دیا جائے گا تاہم جین پاسکی نے کہا کہ اس امر کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا اور اس میں محکمہ دفاع، محکمہ انصاف اور دیگر محکموں کے حکام کو شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی ایسے عہدوں پر تقرریاں باقی ہیں۔

ان کا کہنا تھا، ’’اس میں مختلف ایجنسیوں کے بہت سے لوگ شامل ہیں۔ انہیں اس بارے میں پیش رفت کے لیے اس سے متعلق پالیسی پر بات چیت کا حصہ بنانے کی ضرورت ہے۔‘‘

سن 2001 میں گيارہ ستمبر کے روز نیو یارک کے ورلڈ ٹریڈ پر اور واشنگٹن میں دہشت گردانہ حملوں کے بعد سینکڑوں مشتبہ افراد کی گرفتاری کے بعد ان سے تفتیش کے لیے اس حراستی مرکز کو قائم کیا گيا تھا۔

اسی وقت سے اس متنازعہ کیمپ کو دہشت گردی کے خلاف امریکا کی جنگ میں کی جانے والی زیادتیوں کی علامات کے طور پر بھی دیکھا جاتا رہا ہے کیونکہ وہاں تفتیش کے لیے جس طرح کے طریقے استعمال کیے گئے انہیں انسانی حقوق کے علم بردار زد و کوب کرنے اور تشدد سے تعبیر کرتے ہیں۔

نیشنل سکیورٹی کونسل کی ترجمان ایمیلی ہورن نے خبر رساں ادارے روئٹرز سے بات چيت کرتے ہوئے کہا، ’’ہم گوانتانامو کو بند کرنے کے اپنے وسیع تر مقصد کے تحت، بائیڈن انتظامیہ کو پچھلی انتظامیہ سے جو کچھ بھی وراثت میں ملا ہے، اس کا اندازہ لگانے کے لیے نیشنل سکیورٹی کونسل (این ایس سی) کے طریقہ کار کے تحت کام شروع کر رہے ہیں۔‘‘

ہورن کا مزید کہنا تھا، ’’این ایس سی گوانتانامو کے حراستی مرکز کی بندش کے لیے محکمہ دفاع، محکمہ خارجہ اور محکمہ انصاف کے ساتھ مل کر کام کرےگی اور اس کے ساتھ ساتھ کانگریس کے ساتھ صلاح و مشورے بھی جاری رکھے جائیں گے۔‘‘

سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش نے جب ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ‘ کا آغاز کیا تھا، تو خلیج گوانتانامو میں کیوبا کے جزیرے پر بنائے گئے گوانتانامو کے حراستی مرکز میں قیدیوں کی تعداد 780 تھی۔ تاہم صدر اوباما کے دور میں کی جانے والی کوششوں کی وجہ سے، جب موجودہ صدر بائیڈن اوباما کے نائب صدر ہوا کرتے تھے، وہاں رکھے جانے والے قیدیوں کی تعداد صرف چالیس رہ گئی تھی۔

Share this:
Iran Nuclear Deal
Previous Post ایرانی عدم تعمیل جوہری معاہدے کے لیے خطرہ، یورپی ممالک کی تنبیہ
Next Post جرمنی کو اب تیسری لہر سے بچنا ہے، میرکل
Angela Merkel

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.