geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

گوجرانوالہ جلسہ، کارکنوں پر لاٹھی چارج اور بینر اتار دیے گئے

October 14, 2020 1 1 min read
Mariam Nawaz
Share this:

Mariam Nawaz

لاہور / گوجرانوالہ / کامونکے (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان ڈیموکریٹک موومینٹ کا گوجرانوالہ میں 16 اکتوبر کا جلسہ ناکام بنانے کے لیے صوبائی و مقامی انتظامیہ متحرک ہوگئی جب کہ منڈی بہاؤالدین میں پولیس نے مسلم لیگ ن کے کارکنوں کے اکٹھ پر لاٹھی چارج کر کے منتشر کر دیا۔

گوجرانوالہ میں جلسہ کے بینر اتارنے پر ایم پی اے نواز چوہان کی پٹیشن پر سینئرسول جج ناصرہ پروین کی عدالت نے ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کو آج طلب کرلیا۔ گوجرانوالہ میں جلسے میں شرکت روکنے کیلئے انتظامیہ نے کارکنوں اور گاڑیوں کی پکڑ دھکڑکی تیاریاں مکمل کرلیں، مختلف مقامات پر کنٹینر پہنچا دیے گئے، شہر میں لگے بینرز اتار لیے گئے۔

مسلم لیگ ن پی پی 53 کے راہنما زبیر چیمہ کے ڈیرہ پر گوجرانوالہ جلسہ میں شرکت کی تیاری کیلئے ورکرز کنونشن شام تک منعقد نہ ہوسکا، پولیس نے قائدین کے استقبال کیلئے منگوائی گئی رقص کرنے والی گھوڑیاں اور کرسیاں قبضہ میں لے کر تھانہ کینٹ میں بندکردیں۔ لاہور میں مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پاسبان رضاکاروں سے ملاقات کی۔

اس موقع پران کا کہنا تھا خوفزدہ حکومت نے پکڑ دھکڑ شروع کر دی تاہم 16 اکتوبر کو ہر صورت جلسہ ہو گا، ووٹ کو عزت دو کی تحریک روکے نہیں رکے گی، کارکن گرفتاریوں سے بچیں، کسی غیر متعلقہ شخص اورفون کال کا جواب نہ دیں، اپنے گھروں میں نہ سوئیں، جلسے میں شرکت کیلئے دیگر لوگوں کو لائیں۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی صوبائی قیادت کا اجلاس گوجرانوالہ میں ہوا ،جس میں الزام لگایا گیا کہ انتظامیہ سرکاری مشینری استعمال کر کے خوف وہراس پیدا جبکہ اظہار رائے کا آئینی و قانونی حق سلب کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

اپوزیشن جماعتوں نے گوجرانوالہ جلسے میں شرکت کیلیے اپنی اپنی حکمت عملی بنالی۔ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز شریف نئی حکمت عملی کے تحت لاہور سے ریلی کی شکل میں پہنچنے کی بجائے گوجرانوالہ جلسہ گاہ پر پہنچیں گی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کھاریاں سے پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کے ہمراہ ریلی کی شکل میں 16 اکتوبر کو گوجرانوالہ جلسے کے لیے روانہ ہوںگئے ۔ان کے ہمراہ گوجرانوالہ، راولپنڈی، گجرات، جہلم، کھاریاں، سیالکوٹ اور دیگرڈویژن کے دیگر اضلاع سے کارکن ہونگے۔

Share this:
Abid Malhi
Previous Post موٹروے زیادتی کیس: مرکزی ملزم عابد کی گرفتاری کے وقت کی تصاویر سامنے آگئیں
Next Post ملک میں کورونا وائرس سے مزید 13 افراد جاں بحق
Coronavirus - Pakistan

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.