geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کئی خلیجی ممالک نے اپنی تمام سرحدیں سیل کر دیں، پروازیں بند

December 22, 2020 1 1 min read
Gulf Countries Borders Seals
Share this:

Gulf Countries Borders Seals

خلیج فارس (اصل میڈیا ڈیسک) کئی خلیجی عرب ممالک نے اپنی تمام زمینی اور بحری سرحدیں سیل کر کے اپنے ہاں فضائی آمد و رفت بھی منقطع کر دی ہے۔ سعودی عرب اور عمان نے ایک ہفتے کے لیے جبکہ کویت نے یکم جنوری تک تمام غیر ملکی تجارتی پروازیں ممنوع کر دی ہیں۔

متعدد عرب ریاستوں کے ان اقدامات کی وجہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران کئی ممالک میں اس وائرس کے پھیلاؤ کی رفتار میں دیکھا جانے والا اضافہ بنا۔ اس کے علاوہ ایک بڑی وجہ یہ بھی بنی کہ برطانیہ میں کووڈ انیس نامی بیماری کا باعث بننے والے کورونا وائرس کی ایک ایسی تبدیل شدہ یا ‘میوٹیٹڈ‘ قسم بھی گردش میں ہے، جو اس وائرس کی عمومی قسم کے مقابلے میں ستر فیصد زیادہ تیزی سے پھیل رہی ہے۔

خلیج فارس کی آبادی کے لحاظ سے بڑی اور اقتصادی طور پر علاقائی سپر طاقت سمجھی جانے والی ریاست سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے اعلان کے مطابق سعودی عرب کی بیرونی دنیا کے ساتھ تمام تر زمینی، بحری اور فضائی حدود کل اتوار کو رات گئے ہی بند کر دی گئی تھیں۔ اس کے ساتھ ہی سعودی عرب کے بیرونی دنیا کے ساتھ تمام فضائی رابطے بھی کم از کم ایک ہفتے کے لیے منقطع کر دیے گئے ہیں۔

اس مدت میں ضروری سمجھا گیا تو مزید ایک ہفتے کی توسیع کی جا سکے گی۔ تاہم اس عرصے کے دوران ان غیر ملکی تجارتی پروازوں کو سعودی عرب سے واپسی کی اجازت ہو گی، جو اس پابندی کے نفاذ سے پہلے کسی نہ کسی سعودی ہوائی اڈے پر اتر چکی تھیں۔

خلیج کی چھوٹی سی ریاست عمان نے بھی کل منگل بائیس دسمبر سے اپنی جملہ زمینی، فضائی اور سمندری حدود کی بندش کا اعلان کر دیا ہے۔ اس بارے میں ایک حکومتی فیصلے کی سرکاری ٹیلی وژن سے آج پیر کے روز نشر کی گئی تفصیلات کے مطابق کل منگل کے دن سے ملک کی جملہ حدود اور غیر ملکی مسافر پروازوں کی آمد و رفت بھی ایک ہفتے کے لیے بند رہیں گی۔

کویتی وزارت مواصلات کی طرف سے ٹوئٹر پر پیر اکیس دسمبر کو کیے گئے ایک اعلان کے مطابق ملک کی تمام بری، بحری اور فضائی حدود مقامی وقت کے مطابق آج پیر گیارہ بجے قبل از دوپہر سے اگلے برس یکم جنوری تک کے لیے سربمہر کر دی گئی ہیں۔ اس عرصے کے دوران بیرونی ممالک سے آنے والی کسی بھی مسافر پرواز کو کویت میں اترنے کی اجازت بھی نہیں دی جائے گی۔

کویت نے بھی یہ فیصلہ کورونا وائرس کے نئے ‘سٹرین‘ کے اپنے ہاں پہنچنے کو روکنے کے لیے کیا ہے۔ اس کے علاوہ کویتی حکومت نے سعودی عرب اور عمان کے برعکس اپنے ملک کا بیرونی دنیا سے ہر قسم کا سفری رابطہ منقطع کر دینے کا فیصلہ صرف ایک ہفتے کے لیے نہیں بلکہ 12 دنوں کے لیے کیا ہے۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے نئے ’سٹرین‘ کے باعث پیدا شدہ صورت حال اور اس وبا کے تیز رفتار پھیلاؤ کے پیش نظر آج پیر 21 دسمبر کے روز پاکستان نے بھی اپنے ہاں برطانیہ سے آنے والے ملکی یا غیر ملکی مسافروں کے داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔

اس بارے میں کابینہ سیکریٹریٹ کے شہری ہوا بازی سے متعلق ڈویژن کی طرف سے جاری کردہ ایک نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ منگل 22 دسمبر کو رات بارہ بجے سے 29 دسمبر رات 12 بجے تک پاکستان کی فضائی حدود میں برطانیہ سے آنے والی تمام مسافر پروازوں کی لینڈنگ پر پابندی ہو گی۔

پاکستانی حکومت کے فیصلے کے مطابق اس پابندی کا اطلاق ان مسافروں پر بھی ہو گا جنہوں نے اپنا سفر برطانیہ سے شروع کیا ہو یا جو گزشتہ دس دنوں کے دوران برطانیہ میں موجود رہے ہوں اور وہ چاہے براہ راست برطانیہ سے پاکستان پہنچنے کا اردادہ رکھتے ہوں یا کسی دوسرے ملک کے راستے۔

برطانیہ میں کووڈ انیس کا باعث بننے والے نئے کورونا وائرس کی ایک جینیاتی طور پر بدلی ہوئی قسم کی تشخیص کا اعلان برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کل اتوار کے روز کیا تھا۔ ساتھ ہی جانسن نے یہ بھی کہا تھا کہ ‘میوٹیٹڈ‘ وائرس عام کورونا وائرس کے مقابلے میں 70 فیصد زیادہ رفتار سے پھیل رہا ہے۔ اس اعلان کے ساتھ ہی برطانوی سربراہ حکومت نے برطانیہ خاص کر انگلینڈ کے کئی حصوں میں کورونا وائرس کی وبا کے خلاف انتہائی نوعیت کے لاک ڈاؤن اور پابندیوں کا اعلان بھی کر دیا تھا۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کی تبدیل شدہ قسم کا وبائی پھیلاؤ ثابت ہونے کے بعد سے اب تک درجنوں یورپی اور غیر یورپی ممالک برطانیہ کے ساتھ اپنے تمام زمینی، بحری اور فضائی رابطے معطل کر چکے ہیں۔ متعدد عرب ممالک کی طرف سے بیرونی دنیا کے ساتھ فضائی رابطے معطل اور اپنی جملہ سرحدوں کو سربمہر کر دینے کے فیصلے بھی اسی تناظر میں کیے گئے کہ کورونا وائرس کے نئے ‘سٹرین‘ کو ان ممالک میں پہنچنے سے روکا جا سکے۔

Share this:
Israeli Army
Previous Post ایران اور اس کے اتحادیوں کا منہ توڑ جواب دیں گے: اسرائیل
Next Post لداخ: چینی فوجیوں کی بھارتی گاؤں میں مبینہ دراندازی
Ladakh Chinese Soldiers

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.