geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
November 26, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Before the First Date, the First Question: How Do You Vote?فرانسیسی سنگلز اب پہلی ڈیٹ سے پہلے سیاسی نظریات کی چھان بین کر رہے ہیں
    • What Your Walking Speed Reveals About Your Personalityتیز چلنے والے لوگ: ماہرینِ نفسیات کے مطابق آپ کی چال آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتی ہے؟
    • France's Protest Aftermath: When Dinner Table Debates Turn Toxicفرانس میں مظاہروں کے بعد خاندانی مباحثے: تشدد کی خبریں، مطالبات نظرانداز
    صحت و تندرستی
    • Breathe Easy: The Best Ways to Clear a Blocked Nose and Speed Up Cold Recoveryبند ناک سے نجات کے مؤثر طریقے: ناک کی دھلائی سے لے کر بھاپ تک
    • What Your Walking Speed Reveals About Your Personalityتیز چلنے والے لوگ: ماہرینِ نفسیات کے مطابق آپ کی چال آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتی ہے؟
    • Want to Age Well? Doctors Say These Daily Habits Matter Mostصحت مند بڑھاپے کے لیے ماہرین کی تجاویز: ورزش، سماجی تعلقات اور ذہنی مشق
    دلچسپ اور عجیب
    • GTA VI's Tender Heart Sparks Masculinist Meltdownجی ٹی اے 6 کی محبت بھری کہانی پر مردانہ بالادستی کے حامیوں کا غم و غصہ
    • Nvidia Espionage Suspect Used Hong Kong Passport to Enter Taiwanاینویڈیا جاسوسی اسکینڈل: ایلس ہوانگ نے تائیوان میں داخلے کے لیے ہانگ کانگ پاسپورٹ استعمال کیا
    • Before the First Date, the First Question: How Do You Vote?فرانسیسی سنگلز اب پہلی ڈیٹ سے پہلے سیاسی نظریات کی چھان بین کر رہے ہیں
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • GTA VI's Tender Heart Sparks Masculinist Meltdownجی ٹی اے 6 کی محبت بھری کہانی پر مردانہ بالادستی کے حامیوں کا غم و غصہ
    • AI Claims Breakthrough on Riemann Hypothesis as Human Rival Emergesریمان مفروضے پر اے آئی کا دعویٰ، سائنسی دنیا میں مقابلے کی فضا
    • Microsoft 365 Outage Leaves Millions Without Outlook, Teams and Copilot Worldwideمائیکروسافٹ کی عالمی بندش: آؤٹ لک، ٹیمز اور کوپائلٹ گھنٹوں سے معطل، لاکھوں صارفین متاثر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

گوادر حملے کی ذمہ داری بلوچ علیحدگی پسندوں نے قبول کر لی

May 12, 2019May 12, 2019 0 1 min read
Gwadar Attack
Share this:

Gwadar Attack

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان کے بندر گاہی شہر گوادر میں ایک معروف فائیو اسٹار ہوٹل پر عسکریت پسندوں نے ہفتے کے روز حملہ کیا۔ حملے میں ایک سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت جبکہ ہوٹل کے اندر موجود متعدد دیگر افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

گوادر کے پرل کانٹینینٹل ہوٹل پر حملے کی ذمہ داری کالعدم بلوچ علیحدگی پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (BLA) نے قبول کر لی ہے۔ اس تنظیم کے ترجمان کے مطابق حملے میں ان کے چار عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق حملے کے وقت ہوٹل میں غیر ملکی شہریوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ سیکیورٹی حکام نے بتایا ہے کہ ہوٹل میں موجود اکثر افراد کو بروقت کسی محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا تھا۔ جائے وقوعہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق حملہ آور جدید ہتھیاروں سے لیس تھے اور ان کا سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہوٹل کے احاطے میں تقریبا پانچ گھنٹوں تک فائرنگ کا تبادلہ بھی جاری رہا۔

گوادر کے ایک سینئر سکیورٹی اہلکار محمد جاوید کے بقول ملزمان نے حملے سے قبل ہوٹل کے داخلی حصے میں ایک سکیورٹی اہلکار کو مزاحمت پر فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا۔ ڈی ڈبلیو سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید نے بتایا، حملے کا نشانہ بننے والے اس ہوٹل کے اکثر حصوں کو اب کلیئر کر دیا گیا ہے۔ عسکریت پسندوں نے ایک انتہائی منظم انداز میں یہ حملہ کیا لیکن وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہ ہوسکے۔ اس حملے کا ہدف وہ غیر ملکی شہری تھے جو ہوٹل کے اندر موجود تھے۔ سکیورٹی فورسز نے تمام عسکریت پسندوں کو ہوٹل کے داخلی حصے تک محدود کر کے ان کے عزائم کو ناکام بنایا۔

دوسری جانب کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں دعوی کیا گیا ہے کہ ہوٹل پر حملہ بی ایل اے مجید بریگیڈ کے عسکریت پسندوں نے کیا۔ بیان میں بی ایل اے کے ترجمان نے مزید دعوی کیا کہ اس حملے میں متعدد چینی سرمایہ کاروں سمیت پاکستانی سکیورٹی اہلکار بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ تاہم فی الحال اس دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ بی ایل اے نے کہا کہ ہے کہ اگر چینی سرمایہ کار سی پیک کے منصوبوں سے دست بردار ہو جائیں، تو انہیں واپسی کے لیے محفوظ راستہ دیا جا سکتا ہے۔

Share this:
Protest
Previous Post یہودیوں کے لیے معاوضے کا معاملہ، پولش شہری امریکا پر برہم
Next Post روس کے ساتھ میزائل دفاعی نظام کی ڈیل منسوخ نہیں ہوئی، ترکی
Missile Defense System

Related Posts

Iraq PM Moves to Seize Kurdish Oilfields and Borders

عراقی وزیراعظم کا کرد علاقوں کے تیل کے میدانوں اور سرحدوں پر وفاقی کنٹرول کا حکم

November 25, 2026
Red Sea on the Brink: Houthis Threaten Saudi Ports as Coalition Bombs Yemen

حوثیوں کی سعودی بندرگاہوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی، اتحادی افواج کا الحدیدہ اور صعدہ پر حملہ

November 25, 2026
Kyiv Calls Libya Drone Strike Lawful Self-Defense as Tripoli Voices Anger

کیف کا لیبیا میں روسی جہازوں پر ڈرون حملے کا دفاع: ’یہ قانونی حقِ دفاع تھا‘

November 25, 2026
Zelenskiy Confirms Ukraine's Drone Strike on Russian Ship as Norway Urges Caution

یوکرین کا خلیج فن لینڈ میں روسی جہاز پر ڈرون حملے کا اعتراف، ناروے کی احتیاط کی تاکید

November 25, 2026

Popular Posts

1 Vladimir Putin

امریکی میزائل تجربے کا جواب دیا جائے، پوٹن کی ہدایات

2 Imad Wasim

قومی کرکٹر عماد وسیم بھی رشتہ ازدواج میں منسلک

3 Meeting

انجینئر افتخار چودھری نے ریاٹرڈ جرنیل ڈاکٹر محمد مصطفی الجہنی سے ملاقات کی

4 Shah Mahmood Qureshi - António Guterres

شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے درمیان رابطہ طے پا گیا

5 Khamisani Socail Welfare Trust

محمد سلیم خمیسانی کا سیفی ویلفیئر سوسائٹی کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

6 Indian Army in Kashmir

کرفیو اور لاک ڈاؤن کے باوجود ہزاروں کشمیریوں کا بھارت کیخلاف مظاہرہ

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.