geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

فون ہیکنگ کا معاملہ، سعودی ولی عہد پھر گہرے پانیوں میں؟

January 23, 2020January 23, 2020 1 1 min read
Jeff Bezos - Mohammed bin Salman
Share this:

Jeff Bezos - Mohammed bin Salman

واشنگٹن (اصل میڈیا ڈیسک) اقوام متحدہ سے وابستہ انسانی حقوق کے ماہرین نے ایمازون کے بانی و واشنگٹن پوسٹ کے مالک جیس بیزوس کے موبائل فون کی ہیکنگ کے معاملے کی فوری تفتیش کا مطالبہ کیا ہے۔ بیزوس کا فون سعودی ولی عہد کے ایک میسج کے بعد ہیک ہوا تھا۔

اقوام متحدہ کے دو ماہرین نے اس رپورٹ کی فورا تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، جس کے مطابق جیس بیزوس کا موبائل فون امکانا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے نمبر سے ایک ویڈیو پیغام موصول ہونے کے بعد ہیک ہوا۔ امریکی شہر لاس اینجلس میں دو برس قبل ایک عشائیے کے وقت دونوں نے ایک دوسرے کا ٹیلی فون نمبر ایک دوسرے کو دیا تھا اور یہ واقعہ اس عشائیے کے بعد کا ہے۔

ماہرین کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ محمد بن سلمان سے اس بارے میں بھی پوچھ گچھ ہونی چاہیے کہ وہ ان افراد کو مسلسل نشانہ بنانے کی کوشش کیوں کرتے رہے ہیں جنہیں وہ اپنا حریف سمجھتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ایمازون کے مالک جیف بیزوس کے فون ڈیٹا کو ہیک کرنے کے لیے جس نمبر کا استعمال کیا گیا، وہ محمد بن سلمان کے ذاتی استعمال میں تھا۔ اس بات کا انکشاف ایک رپورٹ میں ہوا ہے۔ تاہم

گزشتہ روز سعودی عرب نے ایسے الزامات کی سختی سے تردید کی۔

اقوام متحدہ سے منسلک ایگنس کلامارڈ اور ڈیوڈ کائی نے اس معاملے کی فوری تفتیش کی مطالبہ کیا ہے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق کلامارڈ نے اس سے متعلق ایک بیان میں کہا کہ انہیں یقین ہے کہ فون اس لیے ہیک کیا گیا تاکہ سعودی عرب سے متعلق واشنگٹن پوسٹ میں شائع ہونی والی خبروں کو اگر مکمل طور پر روکا نہ بھی جا سکے، تو ان پر اثر انداز ہوا جا سکے۔ اس معاملے کی امریکا کی جانب سے فوری طور پر تفتیش ہونی چاہیے۔

جیف بیزوس امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے بھی مالک ہیں۔ یہ وہی اخبار ہے، جس کے لیے سعودی صحافی جمال خاشقجی کام کرتے تھے، جنہیں سن 2018 میں ترکی میں سعودی سفارت خانے میں قتل کر دیا گیا تھا۔ اس واقعے کے بعد جیف بیزوس اور سعودی عرب کے مابین تعلقات کشیدگی کا شکار ہو گئے تھے۔

چونکہ ان سفارشات پر عمل لازم نہیں ہے، اس لیے ابھی یہ واضح نہیں کہ امریکی حکام اقوام متحدہ کے ان ماہرین کیمطالبات پر کیا کارروائی کریں گے۔ لیکن معروف اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکی تحقیقاتی ادارہ ایف بی آئی اس معاملے کی تفتیش کر رہا ہے۔

واشگٹن پوسٹ نے ایک رپورٹ تیار کی ہے جس کے مطابق جیف بیزوس کا فون ایک ویڈیو فائل کے ذریعے ہیک کیا گیا۔ یہ ویڈیو فائل مئی 2018 میں اسی واٹس ایپ اکانٹ سے بھیجی گئی تھی، جس کا استعمال سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کرتے تھے۔ رپورٹ کے مطابق جیسے ہی بیزوس کے فون میں یہ ویڈو فائل پہنچی، ان کے آئی فون سے ڈیٹا منتقل ہونا شروع ہو گیا اور جس کے سبب ان کے فون میں عجیب و غریب تبدیلیاں بھی دیکھی گئیں۔ اطلاعات کے مطابق محمد بن سلمان اور جیف بیزوس نے واقعے سے ایک ماہ قبل ہی اپنے فون نمبروں تبادلہ کیا تھا۔ مذکورہ ویڈیو فائل پہنچتے ہی بیزوس کے فون سے بہت سارا ڈیٹا کھینچ لیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق اس کے ذریعے جیف بیزوس کی ذاتی اور خفیہ معلومات حاصل کی گئیں اور بعد میں انہیں ایک امریکی اخبار میں شائع کیا گیا۔

امریکا میں سعودی سفارت خانے نے اپنے ٹوئٹر اکانٹ پر ان خبروں اور ولی عہد پر عائد کیے گئے الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔ سفارت خانے کا کہنا ہے، ہم ان دعووں کی فوری تفتیش چاہتے ہیں تاکہ حقائق سامنے آ سکیں۔ دوسری جانب ایمازون کے مالک جیف بیزوس کی جانب سے اس بارے میں ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

Share this:
America Firing
Previous Post امریکی شہر سیاٹل میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، 5 زخمی، ملزم فرار
Next Post آزاد عدلیہ کا تصور
Judiciary

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.