geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

حج ادائیگی کا آسان طریقہ

July 23, 2020July 23, 2020 0 1 min read
Hajj
Share this:

Hajj

تحریر : شہزاد عمران رانا ایڈووکیٹ

پاکستان میں بمطابق 29 جولائی، ایک دن کے فرق کے ساتھ سعودی عرب میں تاریخ 8 ذو الحجہ 1441ھ ہو گی اور اِسی دن انشاءاللہ حج کا باقاعدہ آغاز ہوگامگر اِس بار بدقسمتی سے عالمی موذی مرض کورونا (COVID-19)کے اثرات کے پیش نظر حج کی سعادت صرف مقامی افراد ہی حاصل کرسکیں گے کیونکہ اِس حوالے سے سعودی حکام نے بیرون ممالک کے حجاجِ کرام کی آمد پر پابندی عائد کررکھی ہے اور اِس وقت بین الاقوامی فلائٹس بھی مکمل طور پر معطل ہیں۔میرا آج کا کالم حج ادائیگی کے آسان طریقہ کار پر ہے جو اُن حجاجِ کرام کو فائدہ پہنچاسکتاہے جو اُردو زبان پڑھناجانتے ہیں۔ طریقہ کار درج ذیل ہے۔

جس دن عرفات کے میدان جانا ہے اُس سے ایک دن قبل ایک بیگ تیار کرنا ہے جس میں مندرجہ ذےل اشیاءہو نی چاہیے۔

دو عدد چادر احرام فالتو پاس رکھیں٭قرآن مجید (چھوٹا سائز)٭دو سوٹ کپڑے٭بند جوتا٭ ایک گرم چادر٭ ہوا بھرنے والا تکےہ٭ ہلکی جا ئے نماز٭ ©مناجات ِ مقبول بمعہ ترجمہ٭ ایک عددتسبیح٭ ایک ہفتے کی دوائی (اگر کھارہے ہوں)٭ پانی کی چھوٹی بوتل ،بسکٹ وغےرہ٭ فولڈنگ چٹائی٭ کنکریاں والی تھیلی٭ بند جوتا رکھنے والا تھیلہ٭
پلاسٹک کا کڑا:حج کے دنوں میں پلاسٹک کا کڑا ہا تھ میں پہنے رکھنا ہے۔
8ذوالحجہ پہلا دن:ایک کا م کرنا ہے( میدانِ عرفات جانا ہے)۔
1۔جانے سے 3-4گھنٹے پہلے احرام باندھ لیں۔
2۔اپنے کمرے ہی میں احرام باندھنا ہے۔
3۔دو رکعت نفل اورحج کی نیت (حج کی نیت کرتا ہوں اُسکوآسان فرما اور قبول فرما)اور تین دفعہ تلبیہ بلند آواز میں پڑھیں۔
4۔حج کا احرام باندھ کر اپنے مکتب /خیمہ میںہی 5دن رہنا ہے ۔
5۔نماز کے لئے امام مقر رکرلیں ۔
6۔احرام کی حالت میں پاﺅں ڈھانپ سکتے ہیں ۔چہرہ اور سر کھلا رہے۔
9ذوالحجہ دوسرا دن:دوکام کرنے ہیں۔
ا)وقوف عرفہ (فرض ہے)۔میدان ِعرفات میںٹھہرنا /رُکنا۔
ب )وقوف مزدلفہ(واجب ہے)۔مزدلفہ میںٹھہرنا /رُکنا۔
ا)وقوف عرفہ (فرض ہے):
1۔میدانِ عرفات میں زوال سے پہلے دو وقت کے کھانے کا انتظام کرلیں۔
2۔ قیام و مدت :زوال (ظہر ) سے سورج کے غروب ہونے تک۔
3۔اپنے خیمہ میں ہی نماز اوقات میںپڑھیں۔
4۔خیمہ کے باہر نکل کر کھلے آسمان کے نیچے کھڑے ہوکر دُعا مانگیں۔
5۔جن لوگوں نے دعا کے لئے آپ کو کہا ہے اُن کے لئے دُعا مانگیں ۔
6۔توبہ استغفار کرتے رہیں۔
7۔ ایام تشریق جو 23نمازوںپر مشتمل ہے کی پابندی ضروری ہے۔
8۔آج مغرب کی نماز عرفات کے میدان میں نہیں پڑھنی ہے۔
9۔مزدفہ کے لئے پیدل جانا ہے۔
ب )وقوف مزدلفہ(واجب ہے):
1۔وقتِ روانگی :سورج غروب ہونے کے بعد
2۔دونوںنمازیں( مغرب اور عشاءکے وقت) اکٹھی پڑھنی ہے(ایک اذان ایک اقامت میں عشاءکے وقت دونوں اکٹھی پڑھنی ہے ) اور ترتیبِ نمازیوں ہے۔3فرض مغرب ،4فرض عشائ،2سنت مغرب،2سنت عشائ،3وتر عشائ۔
3۔رات کو ہی مزدلفہ میں70کنکریاں تھیلی میں ڈالیں جومٹر کے دانے کے برابر اور کھجور کی گٹھلی سے چھوٹی ہو۔
4۔مزدلفہ میں فجر کی اذان مکہ کے ٹائم کے وقت (5منٹ تاخےر سے) دینی ہے۔
5۔مزدلفہ سے روانگی فجر کی نماز کے بعدواپس منیٰ تک پیدل جانا ہے ۔
6۔مزدلفہ میں رکنے کا وقت فجر کی اذان کے بعد سورج طلوع ہونے تک ہے۔
10ذوالحجہ تیسرا دن:تین کام کرنے ہیں۔
ا)رمی یعنی کنکریاں مارنا۔ (ب )قربانی۔ (ج)سر کے بال اتروانا۔
1۔پہلے خیمہ میں پہنچیں اور اپنے بیگ کو وہاں رکھ دیں اور پھر اُس کے بعد رمی کریں کیونکہ بیگ ساتھ لے کر جانے کی اجازت نہیں۔
2۔وقت ِ رمی ۔صبح سورج نکلنے کے بعد سورج غروب ہونے تک اور تمام رات کنکریاں ماری جاسکتی ہیں۔
3۔تیسرے بڑے شیطان کو سات کنکریاں مارنی ہیں۔
4۔کنکریاں مارنے کے وقت تلبیہ بند کردیں۔(ظہر کے وقت کوشش کریں)
ب) قربانی کا پتا کر لیںا ور اگر قربانی کی تصدیق ہوجا ئے تو پھر۔
ج)سر کے بال اتروالیںاور احرام کھول لیں۔
طوافِ زیارت (فرضِ حج):
1۔ 10,11,12 ذوالحجہ فجر کے بعد تمام دن سورج غروب ہونے تک۔
2۔آج ہی مکہ مکرمہ روانہ ہوجائیں اپنے خرچ پر۔
3۔صرف گلے کا بیگ لے کر جائیں۔
4۔طوافِ زیارت (سات چکر۔طوافِ زیارت 2نفل۔سعی۔ استلام نمبر9)
5۔طوافِ زیارت کے بعدواپسی منیٰ ہوگی ۔
11ذوالحجہ چوتھا دن اور 12ذوالحجہ پانچواں دن: دونوں دن ایک ہی کام کرنے ہیں۔
1۔ظہر تک فارغ۔
2۔تین جگہ کنکریاں مارنی ہیں بہتر ہے کہ مغرب کے بعد جائیں۔
3۔وقتِ رمی۔ زوالِ ظہر سے سورج ’غروب ہونے تک اور تمام رات۔
4۔سات کنکریاں ہر جگہ مارنی ہیں بسم اللہ ، اللہ اکبر کہنا ہے۔
12ذوالحجہ کو ہی مکہ مکرمہ کے لئے روانہ ہو جائیں۔
الوداعی طواف(واجب):
1۔اپنے ملک واپس آنے سے چھ گھنٹے پہلے الوداعی طواف کریںجو واجب اور ضروری ہے۔
2۔عام کپڑوں میں ۔
3۔پہلے تین چکربغیر رمل کے(اکڑ کے نہیں چلنا)۔
4۔سات چکر واجب ِ طواف دونفل۔
5۔سعی نہیں کرنی۔

یہ تھا حج ادائیگی کا آسان طریقہ۔یہ کالم میں نے اپنے والدِ محترم کی مدد سے لکھا ہے جو 2016میںحج کی سعادت حاصل کرنیوالے خوش نصیبوں میں شامل تھے ۔چند تربیتی کورسزمیں ،میں خود بھی اِن کے ساتھ رہامگر میں اب تک حج کی سعادت حاصل نہیں کرسکا ۔ آخر میںاللہ تعالیٰ سے دُعا کرنا چاہوں گا کہ جو لوگ اِس سال حج کی سعادت حاصل کرنے جارہے ہیں اُن کی عالمی موذی مرض کورونا (COVID-19)سے حفاظت فرمااور تمام قارئین سمیت مجھے بھی حج کی سعادت جلد اور باربار نصیب فرمائے۔آمین
Shahzad Imran Rana Advocate

تحریر : شہزاد عمران رانا ایڈووکیٹ

Share this:
Fawad Chaudhry - Mufti Muneeb-ur-Rehman
Previous Post چاند کا تنازع، مفتی منیب وفاقی وزیر فواد چوہدری پر پھٹ پڑے
Next Post افغان طالبان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کو قیدیوں کی رہائی سے مشروط کر دیا
Afghan Taliban

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.