geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
August 11, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • to Find the Perfect Spot to Watch the August 12 Solar Eclipseصاف افق، بہترین موسم… 12 اگست کے سورج گرہن کو دیکھنے کے لیے بہترین جگہ کیسے تلاش کریں
    • How to Turn Kids' Hikes Into Joyful Adventuresبچوں کے ساتھ ہائیکنگ کو مہم جوئی میں کیسے بدلیں؟ ماہرین کے آسان اور کارآمد مشورے
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    صحت و تندرستی
    • France Flips the Script on Telemarketing: Strict New Rules from August 11فرانس میں ٹیلی مارکیٹنگ کا انقلاب: 11 اگست سے بغیر اجازت فون کالز پر پابندی
    • Tiger Mosquito to Invade Over 70% of France by 2085خطرے کی گھنٹی: 2085 تک فرانس ک 70 فیصد حصہ ٹائیگر مچھر کی لپیٹ میں آ سکتا ہے
    • French Authorities Issue Urgent Squishy Toy Safety Warningاسکویشی کھلونے: ’احتیاط برتیں‘، فرانسیسی حکام نے والدین کو خبردار کر دیا
    دلچسپ اور عجیب
    • France Flips the Script on Telemarketing: Strict New Rules from August 11فرانس میں ٹیلی مارکیٹنگ کا انقلاب: 11 اگست سے بغیر اجازت فون کالز پر پابندی
    • Tiger Mosquito to Invade Over 70% of France by 2085خطرے کی گھنٹی: 2085 تک فرانس ک 70 فیصد حصہ ٹائیگر مچھر کی لپیٹ میں آ سکتا ہے
    • French Authorities Issue Urgent Squishy Toy Safety Warningاسکویشی کھلونے: ’احتیاط برتیں‘، فرانسیسی حکام نے والدین کو خبردار کر دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Nvidia Partners with Six Financial Giants on $500B AI Fundنوڈیا نے مصنوعی ذہانت کے بنیادی ڈھانچے کے لیے 500 ارب ڈالر سے زائد کے فنڈ کا اعلان کر دیا
    • Rare Total Solar Eclipse to Darken Europe on August 12یورپ میں 12 اگست کو نایاب سورج گرہن، اسپین میں پورا سورج چھپ جائے گا
    • SpaceX Rocket Stage Crashes on Moon, Telescopes Confirmسپیس ایکس راکٹ کا ملبہ چاند سے ٹکرا گیا، سائنسدانوں نے تصدیق کر دی
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

نصف صدی بعد سلووینیہ کے مسلمانوں کی سن لی گئی

February 5, 2020 0 1 min read
Slovenia Mosque
Share this:

Slovenia Mosque

سلووینیہ (اصل میڈیا ڈیسک) ورپی ملک سلووینیہ کے دارالحکومت لُبلیانہ میں پہلی مسجد کھول دی گئی ہے۔ دائیں بازو کے حلقے اس مسجد کی شدید مخالفت کرتے رہے تھے اور یہی اس کے افتتاح میں تاخیر کا باعث بھی بنا۔

سلووینیہ کے مسلمانوں نے پچاس برس قبل اس مسجد کے قیام کی درخواست کی تھی۔ اس کی تعمیر میں مختلف القسم کی رکاوٹیں مسلسل پیدا کی جاتی رہیں۔ تعمیر کے لیے خلیجی ریاست قطر نے کثیر سرمایہ فراہم کیا۔ دائیں بازو کے حلقے اور دوسری سماجی تنظیمیں اس سرمائے کی فراہمی کی بھی مخالفت کرتی رہی تھیں۔ مسجد کے مخالفین کی مسلسل کوششوں کی وجہ سے اس کا تعمیراتی عمل رکتا رہا۔

مسجد کے قیام کی مخالفت کی طرح اس کی تعمیر کو بھی روکنے کے لیے ہر قسم کا حربہ استعمال کیا۔ سن 2016 میں ایک مرتبہ سؤر کا سر بھی مسجد کے احاطہ رکھا گیا اور بعض اوقات اسی جانور کے خون کا چھڑکاؤ بھی مسجد کے اندر کیا گیا۔

اس مسجد کے فعال ہونے پر سلووینیہ کے مسلمانوں کے مفتی نجات قرابرس نے اسے ملکی تاریخ کا سنگ میل قرار دیا ہے۔ اس مسجد کی تعمیر کی درخواست کے پینتیس برس لُبلیانہ بلدیاتی حکام نے مسلمانوں کی کونسل کو اجازت نامہ کی اطلاع دی۔

ابتدا میں اسے تعمیر کے لیے مالیاتی مسائل کا سامنا ہوا اور دوسری جانب دائیں بازو کے انتہا پسندوں کی بھی مخالفت جاری رہی۔ اس کی باضابطہ تعمیر سن 2013 میں شروع ہوئی۔ اس پر چونتیس ملین یورو یا انتالیس ملین ڈالر کی لاگت آئی ہے۔ اس مجموعی لاگت میں قطری حکومت نے اٹھائیس ملین یورو فراہم کیے۔

یہ مسجد لُبلیانہ کے نیم صنعتی علاقے میں تعمیر کی گئی ہے۔ اس میں ایک وقت میں چودہ سو نمازی جمع ہو سکتے ہیں۔ اس کا مینار چالیس میٹر بلند ہے۔ اس کا گنبد نیلے رنگ کا ہے، جو استنبول کی تاریخی نیلی مسجد کی یاد دلاتا ہے۔ اس گنبد کی وجہ سے مسجد کے اندر نیلی روشنی بھی دلفریب منظر پیش کرتی ہے۔

اس مسجد کی عمارت کے ایک جانب سلووینیہ کی مسلم کمیونٹی کا دفتر بھی قائم کیا جائے گا۔ یہ سلووینیہ کے مسلمانوں کا اسلامی ثقافتی مرکز بھی ہو گا۔

اس یورپی ملک کی کل آبادی میں مسلم اقلیت کا حجم ڈھائی فیصد کے لگ بھگ بنتا ہے۔ مقامی مسلم کمیونٹی کا خیال ہے کہ مسجد کی تعمیر میں تاخیر سے کئی نوجوان مذہب سے دور ہو چکے ہیں۔

Share this:
Corona Virus in China
Previous Post چین: کورونا وائرس سے مزید 65 افراد ہلاک، مجموعی تعداد 491 ہو گئی
Next Post پاکستان میں کورونا وائرس کے دو مشتبہ مریض سامنے آ گئے
Patients

Related Posts

Israel Begins Work on New Illegal Settlement of 650 Homes

مقبوضہ مغربی کنارے میں نئی یہودی بستی کی تعمیر کا آغاز، 650 گھر بسائے جائیں گے

August 11, 2026
The Iberian Trilogy: Europe’s Rare Trio of Solar Eclipses Begins

یورپ میں سورج گرہن کی نایاب سہ گانہ: 2026 سے 2028 تک تین فلکیاتی مہمات

August 11, 2026
France Flips the Script on Telemarketing: Strict New Rules from August 11

فرانس میں ٹیلی مارکیٹنگ کا انقلاب: 11 اگست سے بغیر اجازت فون کالز پر پابندی

August 11, 2026
AR Rahman's Son Ameen Injured in Chennai Car Crash

چنئی میں اے آر رحمان کے صاحبزادے اے آر امین کار حادثے میں بال بال بچ گئے

August 11, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.