geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

حماس اور اسرائیل میں جنگ بندی کا عالمی برادری نے خیر مقدم کیا

May 21, 2021 0 1 min read
Hamas Israel Ceasefire
Share this:

Hamas Israel Ceasefire

غزہ (اصل میڈیا ڈیسک) گیارہ دنوں تک شدید لڑائی کے بعد اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا عالمی رہنماؤں نے خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزید پیش رفت کے لیے یہ ایک حقیقی موقع ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے دفتر نے 20 مئی جمعرات کی دیر رات کو غزہ میں جنگ بندی کا اعلان کیا۔ ایک سینئر اسرائیلی اہلکار نے اس جنگ بندی کو، ”خاموشی کے بدلے خاموشی” قرار دیا۔ حماس کے ایک رہنما نے بھی اس خبر کی تصدیق کی اور کہا کہ یہ، ”دو طرفہ اور ایک ساتھ جنگ بندی” ہے جس کا نفاذ جمعے کے روز مقامی وقت کے مطابق رات کے دو بجے سے شروع ہو گیا۔

جمعرات کی شب جس وقت اس جنگ بندی پر بات چیت اور اس کے اعلان کے تذکرے شروع ہوئے اس وقت بھی اسرائیل نے غزہ پر فضائی حملہ کیا جس کے جواب میں حماس نے بھی ایک راکٹ فائر کیا۔ تاہم دو بجے کے بعد سے کسی تازہ حملے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

اسرائیلی وزیر دفاع بینی گنٹز نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ حماس کے خلاف حملوں سے ”غیر مثالی عسکری فوائد حاصل ہوئے ہیں۔”

حماس نے اس جنگ بندی کو ”فلسطینی عوام کی فتح” قرار دیا اور کہا کہ جو مکانات بھی اس لڑائی میں تباہ ہوئے ہیں انہیں دوبارہ تعمیر کیا جا ئے گا۔ اس جنگ بندی کے اعلان کے بعد ہی غزہ میں لوگ کافی خوش نظر آئے جہاں جنگ کے بجائے اچانک جشن کا ماحول ہو گیا۔ بڑی تعداد میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور خوشی سے نعرے بازی کرتے دکھائی دیے۔

غزہ پر گزشتہ گیارہ دن کی اسرائیلی بمباری میں 232 فلسطینی ہلاک ہوئے ہیں جس میں 65 بچے اور تین درجن سے زیادہ خواتین شامل ہیں۔ دوسری جانب اسرائیل کے دو فوجیوں سمیت 12 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ 15 سو سے زیادہ فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ متعدد اسکول، اسپتال اور دیگر سینکڑوں رہائشی عمارتیں تباہ ہو گئیں۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران اس جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ مزید پیش رفت کے لیے ایک حقیقی موقع ہے۔ انہوں نے اس موقع پر ثالثی کی کوششیں کرنے کے لیے مصر کے صدر عبد الفتاح السیسی کا بھی شکریہ ادا کیا۔

بائیڈن کا کہنا تھا، ” میرا یقین ہے کہ اسرائیلی اور فلسطینی دونوں ہی یکساں طور پر محفوظ اور پر امن زندگی گزارنے کے مستحق ہیں اور برابری کے درجے پر آزادی، خوشحالی اور جمہوری اقدار کے بھی مستحق ہیں۔ میرے خیال سے ہمارے پاس پیش رفت کرنے کا یہ ایک حقیقی موقع ہے اور میں اس کے لیے مزید کام کرنے کے لیے پر عزم ہوں۔”

امریکی وزارت خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ انٹونی بلینکن آنے والے دنوں میں مشرق وسطی کا دورہ کرنے والے ہیں جہاں وہ اپنے اسرائیلی ہم منصب سے بھی ملاقات کریں گے۔

اسرائیل کے صدر عبد الفتاح السیسی نے بھی وائٹ ہاؤس کے بیانات کے بعد اپنی ایک ٹویٹ میں جنگ بندی میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے امریکی صدر جو بائیڈن کا بھی شکریہ ادا کیا۔

برطانوی وزیر خارجہ ڈومنک راب اور یورپ کے کئی دیگر رہنماؤں نے بھی جنگ بندی کا خیرمقدم کیا ہے۔ ڈومنک راب نے ایک ٹویٹ میں کہا، ”تمام فریقوں کو جنگ بندی کو پائیدار بنانے، تشدد اور عام شہریوں کی جانوں کے ضیاع کے ناقابل قبول تسلسل کو ختم کرنے کے لیے ایک ساتھ مل کر کام کرنا ہو گا۔ امن کے قیام کے لیے ہونے والی کوششوں کی برطانیہ کی طرف سے حمایت جاری رہے گی۔”

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے ہلاک ہونے والے افراد کو تعزیت پیش کی۔ انہوں نے اس موقع پر فلسطین اور اسرائیل سے اس مسئلے کی جڑ تک جانے اور اس کو حل کرنے کی بھی تلقین کی۔

کی اصل وجوہات کو حل کرنے کے لیے سنجیدہ بات چیت کا آغاز کریں۔ غزہ مستقبل کی کسی بھی فلسطینی ریاست کا لازمی جزو ہے اور اس تقسیم کو ختم کرنے کے لیے قومی مفاہمت لانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جانی چاہیے۔”

پاکستان نے بھی اس جنگ بندی کا خیر مقدم کیا ہے۔ پاکستانی وزیر خارجہ محمود قریشی نے کہا، ”یہ متحدہ، اجتماعی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ یہ انصاف پر مبنی ایک مقصد کے لیے ہر شخص اور قوم کی کوشش کا ثمرہ ہے۔ کاش یہ جنگ بندی فلسطین میں دائمی امن کے لیے پہلا قدم ثابت ہو۔”

دس مئی کو حماس کی جانب سے مشرقی یروشلم میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر اسرائیل پر راکٹ داغے گئے۔ اسرائیل کی جانب سے جوابی کارروائی میں غزہ پر بھاری بمباری کی گئی۔ تشدد کا یہ سلسلہ مشرقی یروشلم میں فلسطینیوں اور اسرائیلی سکیورٹی فروسزکے درمیان تصادم کے بعد شروع ہوا۔

اس سے قبل پاکستانی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اس موضوع پر ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب کے دوران غزہ میں اسرائیلی حملوں کی نکتہ چینی کی تھی۔ ان کا کہنا تھا، ”جس وقت ہم یہ بات کہہ رہے ہیں غزہ میں فلسطینی عوام کو کھلے عام قتل کیا جا رہا ہے۔ حقیقت میں تو اس وقت غزہ تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے اور وہاں صرف ایک روشنی ہے جو اسرائیلی دھاکوں کی ہے۔” ان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی آواز کو اس طرح نہیں دبایا جا سکتا۔

Share this:
Iran and United States
Previous Post خطے میں ایران کا کردار ‘شرمناک’ ہے: وائٹ ہاؤس
Next Post بھارت مقبوضہ کشمیر سے متعلق اپنے اقدام پر نظرثانی کرے: وزیراعظم
Imran Khan

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.