geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

حمزہ بن لادن کون تھا: اسامہ بن لادن کا بیٹا مارا گیا، امریکی حکومت

September 15, 2019 0 1 min read
Hamza bin Laden
Share this:

Hamza bin Laden

واشنگٹن (اصل میڈیا ڈیسک) امریکا نے تصدیق کر دی ہے کہ دہشت گرد نیٹ ورک القاعدہ کے بانی اسامہ بن لادن کا بیٹا حمزہ بن لادن مارا گیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق حمزہ کی انسداد دہشت گردی کے ایک آپریشن کے دوران ہلاکت القاعدہ کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔

واشنگٹن میں امریکی صدر کی سرکاری رہائش گاہ وائٹ ہاؤس کی طرف سے بتایا گیا کہ حمزہ بن لادن جولائی کے آخر میں مارا گیا تھا۔ امریکی حکومت نے اس کی تصدیق البتہ ہفتہ چودہ ستمبر کو کی۔ ساتھ ہی حمزہ بن لادن کی موت کا ٹھیک وقت یا دن بتائے بغیر یہ بھی کہا گیا کہ حمزہ بن لادن ‘افغانستان/پاکستان کے خطے میں کیے جانے والے انسداد دہشت گردی کے ایک آپریشن کے دوران مارا گیا‘۔

خبر ایجنسی ڈی پی اے کے مطابق اس سے مراد یہ بھی ہو سکتی ہے کہ حمزہ بن لادن شاید پاکستان اور افغانستان کے درمیانی قبائلی علاقوں میں سے کسی جگہ پر یا پاک افغان سرحد کے قریب کہیں مارا گیا کیونکہ دوسری صورت میں امریکی حکام کو یہ کہنے کی ضرورت نہ پڑتی کہ حمزہ بن لادن کو ‘افغانستان/پاکستان کے خطے میں‘ ہلاک کر دیا گیا۔

ساتھ ہی وائٹ ہاؤس کی طرف سے یہ بھی کہا گیا کہ اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن کی موت نہ صرف علامتی سطح پر دہشت گرد نیٹ ورک القاعدہ کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے بلکہ اس سے اس دہشت گرد تنظیم کی کارروائیوں پر بھی اثر پڑے گا۔

حمزہ کے والد اور القاعدہ کے بانی رہنما اسامہ بن لادن کو امریکا میں نیو یارک اور و اشنگٹن میں 11 ستمبر 2001ء کو کیے جانے والے دہشت گردانہ حملوں کا ماسٹر مائنڈ کہا جاتا تھا۔

پیدائشی طور پر سعودی عرب کا یہ شہری، جس کی سعودی شہریت اس کی موت سے کئی برس قبل ریاض حکومت نے مسنوخ کر دی تھی، 54 برس کی عمر میں یکم مئی 2011ء کو پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں امریکی فوجی کمانڈوز کی ایک خفیہ شبینہ کارروائی میں مارا گیا تھا۔

نیوز ایجنسی اے ایف پی نے لکھا ہے کہ حمزہ بن لادن اپنے والد کی موت کے بعد القاعدہ میں اہم کردار کا حامل ہو گیا تھا اور گزشتہ چند برسوں سے وہ القاعدہ کی پروپیگنڈا مہم میں بھی زیادہ نظر آنے لگا تھا۔ 2015ء کے بعد القاعدہ کے کئی ایسے پیغامات بھی سامنے آئے تھے، جن میں حمزہ بن لادن نے اس گروپ کے عسکریت پسندوں کو امریکا اور اس کے اتحادیوں پر حملے کرنے کے لیے کہا تھا۔

وائٹ ہاؤس کی طرف سے حمزہ بن لادن کی موت کی ہفتہ 14 ستمبر کو کی جانے والی تصدیق سے قبل جولائی کے آخر ہی میں امریکی ذرائع ابلاغ میں یہ خبریں بھی دیکھنے میں آئی تھیں کہ تیس سالہ حمزہ مارا گیا ہے۔

تب لیکن امریکی حکومت نے اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی تھی۔ قبل ازیں اسی سال امریکی وزرات خارجہ نے فروری میں یہ اعلان بھی کر دیا تھا کہ حمزہ بن لادن کے سر کی قیمت بڑھا کر ایک ملین ڈالر کر دی گئی تھی۔

حمزہ بن لادن، جس کا نام امریکا کو مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں 2017ء میں شامل کیا گیا تھا، امریکی وزارت خارجہ کے مطابق 1989ء میں سعودی عرب کے شہر جدہ میں پیدا ہوا تھا۔ وہ اسامہ بن لادن کے 20 بچوں میں سے 15 ویں نمبر پر تھا اور اس کی والدہ اسامہ بن لادن کی تیسری بیوی تھی۔

Share this:
Food as Medicine
Previous Post طاقتور دواؤں جیسی تاثیر رکھنے والی عام غذائیں
Next Post بااثر ترین مسلم شخصیات کی فہرست میں عمران خان، ملالہ اور مولانا طارق جمیل بھی شامل
Imran Khan, Malala, Maulana Tariq Jameel

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.