geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

او خدایا! عید پھر آ گئی

May 21, 2020 1 1 min read
Eid-ul-Fitr
Share this:

Eid-ul-Fitr

تحریر : شاہ فیصل نعیم

بازارِ دنیا گرم ہے تڑکے اُٹھے ہوئے متلاشیانِ رزق شام کے دھندلکے میں اپنی مکین گاہوں کی سمت پلٹ رہے ہیں کچھ پیٹ کا ایندھن اُٹھائے ہوئے اور کچھ خالی ہاتھ ہیںبس اسی طرح محفلِ ہستی کا یہ قافلہ رواں دواں ہے کوئی آرہا تو کوئی جا رہا ہے۔کیا نئے آنے والے کے لیے پرانے کا جانا ضروری ہے ؟تاحدِنظر پھیلی ہوئی کائنات اور ا س کا حسن دیکھنے والوں کے لیے اپنے دامن میںبہت سے مناظر سمیٹے ہوئے ہے۔چیونٹی کو بوجھ اٹھاتے ہوئے دیکھا تو انسان نے یہ راز پا لیا کہ اگر یہ حقیر سی مخلوق بوجھ اُٹھا سکتی ہے تومیں کیوں نہیں ؟درخت کا وجود بھی انسان کو اس کی اصلیت سے آگاہ کرتاہے ۔شجر کا وجود ایک بیج کی عطاہے بیج نے اپنی ذات کو قربان کیا اور ایک نئے وجود کو زندگی کی لذتوں سے آشنا کیا بیج کا وجود تو ختم ہو گیا لیکن وہ اپنے پیچھے ایک نیا وجود چھوڑ گیا جس سے بہت سے نئے وجودجنم لیں گے ۔انسان کی حقیقت بھی اسی طرح ہے انسا ن چلا جاتا ہے لیکن اپنا تُخم ،اپنی نسل پیچھے چھوڑجاتا ہے یہ کارواں ازل سے جاری ہے اور اسے چلانے والاہی جانتا ہے کہ کب تک چلتا رہے گا۔اسی لیے کہا کہ کوئی آ رہا ہے اور کوئی جارہا ہے۔

انسان کی تباہی وبربادی اس وقت شروع ہوتی ہے جب انسا ن اللہ،اس کی مخلوق اور اپنی اوقات کو بھول جاتا ہے میراسالوں سے معمول ہے کہ میں ازل اور ابد کی اصلیت کی یاد تازہ کرنے کے لیے ہر ماہ میں دو یا تین مرتبہ شہرِخاموشاںمیں ضرور جاتا ہوںکیوںکہ میرا اصل وہی ہے میرا خمیر اسی مٹی سے اٹھا یا گیا تھا اور اسی میںملایا جانا ہے ۔ازل اور ابد کے درمیان بھی انسان کی کچھ اصلیت ہوتی ہے اس کی یاد مجھے وہ ہوٹل دلاتا ہے جہاں سے میں نکلایا نکالا گیا کچھ بھی کہا جا سکتا ہے بلکہ موخرالذکر زیادہ موزوں رہے گاانسان کون سا اتنا دانش مند ہے جو دانائے عیوب کے کرم کے بغیر مصائب کی دلدل سے نکل آئے۔

اندھیرا کافی پھیل چکا تھا لیکن مجھے استا د سے ملنے جانا تھا عادت سے مجبو ر لوگوں کے ارادوںکارُخ نہیں موڑا جا سکتا میںسلام کرنے کے بعد استا د کے پہلو میں بیٹھ گیا وہ چائے بنانے میں محو تھا اور ساتھ ساتھ چھوٹے جس کا نام نعمان تھا اسے گاہکوں سے حسنِ سلوک سے پیش آنے کی ہدایات کر رہاتھا وہی پرانی باتیں تھیں جو سالوں پہلے استاد نے مجھے کہیں تھیںجب نعمان کی جگہ میں ہواکرتا تھا۔جب رش کم ہوا تو استا د نے نعمان سے پوچھا “:او نعمان پتر !کل عید ہے آپ نے بھی کوئی کپڑے لیے ہیں کہ نہیں”؟”استاد کیسی باتیں کرتے ہو جن کے پاس دو وقت کی روٹی کے لیے پیسے نا ہوں وہ کپڑے خریدنے کے لیے پیسے کہاں سے لائیں گے ؟لیکن استاد میں اگلی عید پہ ضرور نئے کپڑے خریدوں گا ۔وہ پتا ہے کیسے”؟” کیسے نعمان پُتر “؟استا د نے پوچھا۔”وہ ایسے اُستاد کل میں امراء کے دروازوں پہ جائوں گاشاید کسی کو مجھ پہ ترس آجائے اور مجھے کھال اور انتڑیاں دے د یںمیں انہیںبیچ کر پیسے بنائوں گا اور پھر اگلی عید پر اچھے کپڑے لوں گا”۔نعمان کی داستان سنتے سنتے استاد کی آنکھیں نم ہو گئیں۔”استاد کیسا لگا میرا آئیڈیا”؟نعما ن نے استاد سے پوچھا۔”نہیں یار نعمان تم میرے ساتھ چلو ہم ابھی بازار سے نئے کپڑے لے کر آتے ہیں ۔یہ میری طر ف سے تیری عیدی”۔ ایک مزدور کو سارا دن کام کرنے کے بعد جب مزدوری ملتی ہے تو اس کی شادمانی قابلِ دید ہوتی ہے اور اگر ما لک کچھ پیسے اضافی دے دے تو اس مزدور کی خوشی ہر چند دو بالا ہو جاتی ہے نعمان کی کیفیت بھی کچھ ایسی ہی تھی۔

ساتھیو !یہ ایک نعما ن کی داستان ِغم ہے ایسے کئی نعمان جو چاند رات کو بازار تو جاتے ہیں لیکن ریٹ لسٹ پر لکھے ہوئے دام دیکھ کر ہی پلٹ آتے ہیں ،جن کی مائیں اُن کو یہ کہہ کر دلاسہ دیتی ہیں بیٹا ہم اگلی عید پہ نئے کپڑے لے لیں گے عید تو ہر سال آتی ہے۔میں اس ملک کی بات کر رہا ہوں جو اسلام کے نام پر وجود میں آیاتھا عام دن تو دور کی بات جب لوگ چاند رات کو بھی ایسی زندگی گزار رہے ہوں اس ملک اور اس کے حکمرانوں کے بارے میں ان کے تاثرات کیسے ہوں گے۔کاش کوئی ان کی مدد کو بھی پہنچے وہ بھی اسی دھرتی کے باسی ہیںان کے آبائواجدانے بھی اس ملک کے حصول کے لیے قربانیاں دی ہیں۔وہ منتظر ہیں کے شاید کوئی مسیحا ادھر بھی آئے ،شاید ہمیںبھی حقیقی معنوں میں آزادی میسر آجائے،شاید ہماری صلاحیتوں کی بھی قدر کی جائے۔۔۔۔!!
Shah Faisal Naeem

تحریر : شاہ فیصل نعیم

Share this:
Alkhidmat Foundation
Previous Post والدین سے محروم بچے ہمار اقیمتی اثاثہ ہیں۔ 365 سے زائد یتیم بچوں کے خاندانوں میں پہلے ہی راشن تقسیم کیا جا چکا ہے
Next Post لاک ڈائون کا خاتمہ ۔۔ خطرہ ابھی ٹلا نہیں
Lockdown

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.