geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

خوشی ہر پل ہمارے آس پاس ہوتی ہے

August 27, 2019 0 1 min read
Happiness
Share this:

Happiness

تحریر : روشن خٹک

خوشی ، عقل کے ایک ایسے احساس کا نام ہے جس میں اطمینان، تسلی،پیار ،فرحت و مسرت کی کیفیات اجاگر ہوتی ہیں۔یہ کیفیت والدین خصوصی طور پر اس وقت محسوس کرتے ہیں جب ان کی اولاد ترقی کے زینہ پر اوپر کی طرف قدم رکھتی ہے ،ماہ اگست2019 میںایک ایسا ہی دن گزرا جو میرے لئے باعثِ مسرت اور خوشی کا دن تھا کیونکہ میں نے اپنے ہاتھوں سے اپنے فرزندِ ارجمند کو میجر رینک کے بیجز لگائے ،یہ لمحہ نہ صرف یہ کہ لمحہ یادگار بنا بلکہ مجھے یہ احساس بھی دلایا کہ خوشی تو زندگی کی گواہی ہے،زندہ ہونے کا اظہار ہے،زندہ دلی کی دلیل ہے۔خوشی کسی مادی شے یا دولت کی محتاج نہیں کیونکہ اگر ایسا ہوتا تو وہ لوگ جن کے پاس دنیاجہاں کی ہر شے ہے،کبھی نا خوش نہ ہوتے۔موجودہ زمانے میں زمانے میں ذہنی دبائو، ڈیپریشن اور نفسیاتی امراض بہت زیادہ ہیں۔

بہت کچھ ہونے کے باوجود آج کا انسان موجودہ طرزِ زندگی سے خوش نہیں ہے حالانکہ پہلے زمانہ کی نسبت آج کے زمانہ میں بہت سہولیات موجود ہیں۔آج سے پچا س سال پہلے لوگ ساگ، پیاز کے ساتھ کھانا کھا کر خوشی کے دولت سے مالامال تھے ،آج دستر خوان پر کئی
قسم کے کھانے مہیا ہیں مگر خوشی پھر بھی نہیں ہے۔حالانکہ خوشی ہماری صحت کے لئے صرف اچھی ہی نہیں بلکہ بہت ضروری اور لازمی بھی ہے۔خوش رہنے والے لوگوں کی قوتِ مدافعت زیادہ مضبوط ہوتی ہے اور ایسے لوگ زیادہ لمبی عمر پاتے ہیں ۔خوشی لوگوں کے دلوں میں وسعت پیدا کرتی ہے،طمانیت کا احساس پیدا کرتی ہے اور تکالیف سے گزرنے کا حوصلہ دیتی ہے۔دیگر انسانوں سے تعلقات میں بہتری لانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے جبکہ نا خوشی ہماری صلاحیتوں،ہمارے کام کرنے کے جزبہ پر اثر انداز ہو تی ہے بلکہ ہمارے اندر زندہ رہنے کے خواہش کو کمزور بنا دیتی ہے۔

درحقیقت خوشی ایسی خوش کن ذہنی جزبات و کیفیات کا نام ہے جس میں طبیعت مثبت اور اور خوشگوار جذبات جنم لیتے ہوں۔ماہرینِ نفسیات اور ماہرینِ صحت خووشی کو چار درجوں میں تقسیم کرتے ہیں۔پہلا درجہ خوشی کا وہ ہے جو مادی اشیاء سے حاصل ہوتی ہے ۔مثلا دولت، اچھا کھانا ،پینا وغیرہ۔دوسری خوشی وہ ہوتی ہے جو کسی کام میں کامیابی حاصل کرنے سے ملتی ہے۔ تیسری قسم وہ ہے جو اچھے اور نیک کام کرنے سے ملتی ہے۔آخری اور کامل خوشی اندر کی خوشی ہے۔ دراصل یہی اندر کی خوشی روحانی کیفیت کا نام ہے۔جو لوگ اپنے نصیب پر خوش ہوتے ہیں،وہی لوگ خوش نصیب ہیں کیونکہ ایسے لوگوں کی روح خوش ہوتی ہے اور جس کسی کی روح خوش ہو، وہ مطمئن اور پر سکون ہوتے ہیں،ان کا جسم اور دماغ بھی پر سکون اور خوش رہتے ہیں۔۔

ایسے لوگ صبر، شکر،امید،قناعت وگیرہ پر عمل پیرا ہو کر اپنی زندگی کو خوشیوں سے بھر دیتے ہیں۔جن لوگوں میں غموں سے نمٹنے کی صلاحیت کم ہو تی ہے ، وہ مشکل صورتِ حال میں اچانک گھبرا جاتے ہیں اور حوصلہ چھوڑ جاتے ہیں ۔انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ زندگی اللہ کی جانب سے دیا گیا ایک حسیں تحفہ ہے،اس حسیں تحفے کی قدر کرنی چا ہیے۔جس طرح موسم اپنے اندر ہر رنگ لئے ہوئے ہوتا ہے اسی طرح زندگی کا موسم بھی اپنے اندر دھوپ چھائوں لئے ہوئے ہوتا ہے۔نا موافق حالات میں بھی مثبت سوچ اور مثبت طرزِ عمل بہت کار آمد ثابت ہوتا ہے۔ انسانی کا مثبت طرزِ فکر چھوٹی چھو ٹی خوشیوں کو بھی بہت بڑا بنا دیتی ہے اور بڑے بڑے غموں کو چھوٹا کر دیتی ہے لہذا ہمیشہ ہر چیز میں اچھائی تلاش کریں۔ ملازمت کے دوران ترقی ملنا ایک معمول کی بات ہے ،میرے بیٹے کو ترقی ملی تو میں نے اس چھوٹی سی خوشی کو کئی گنا زیادہ بنانے کے لئے اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کو کھانے پر مدعو کرکے ہنسی مذاق اور ہلہ گلہ کرکے اپنی خوشی کو دوسروں میں بھی تقسیم کیا ، اس طرح میری خوشی دوبالا ہو گئی۔ گویا خوشی کو دوسروں میں تقسیم کرنے سے خوشی میں اضافہ ہو تا ہے۔ہمارے ارد گرد بہت ساری چھوٹی چھوٹی خوشیاں موجود ہوتی ہیں مگر ہمیں ان کا احساس نہیں ہو تا ،۔ یاد رکھیئے خوشی انعام کی صورت میں نہیں ملتی اسے ڈھونڈنا پڑتا ہے، خوشی ایک غیر محسوس ٹھنڈے اور لطیف احساس کا نام ہے جو ہر مرض کی دوا ہے، یہ دوا آپ کے ارد گرد،ہر پل موجود ہوتی ہے، جس کے لئے مثبت سوچ کی ضرورت ہوتی ہے۔۔۔
Roshan Khattak

تحریر : روشن خٹک

Share this:
Aamir Khan
Previous Post باکسر عامر خان کا ایل او سی کا دورہ، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی
Next Post کشمیر کی بیٹیاں محمد بن قاسم کو پکار رہی ہیں
Kashmiris

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.