geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

نفرت پھیلانا پاکستان کی مجبوری ہے، بھارت کا الزام

November 11, 2019 0 1 min read
Raveesh Kumar
Share this:

Raveesh Kumar

بھارت (اصل میڈیا ڈیسک) بابری مسجد سے متعلق بھارتی سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلہ پر پاکستان کے ردعمل کی مذمت کرتے ہوئے بھارت نے کہا ہے کہ یہ ’بھارت کے داخلی معاملات سے اس کی عدم واقفیت، ان پر تبصرہ کرنے اور نفرت پھیلانے کی ذہنی بیماری کی علامت‘ ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے کہا، ”ہم ایک سول معاملے میں بھارتی عدالت عظمٰی کے فیصلے پر پاکستان کے نامناسب اور غیر ضروری تبصروں کو مسترد کرتے ہیں۔”

بابری مسجد سے متعلق بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اس حوالے سےپاکستانی دفتر خارجہ نے ایک بیان جاری کیا جس کے مطابق، ”بھارتی سپریم کورٹ کے تاریخی بابری مسجد کے حوالے سے فیصلے پر ہمیں گہری تشویش ہے۔ فیصلہ ایک مرتبہ پھر انصاف کے تقاضے برقرار رکھنے میں ناکام رہا۔ اس فیصلے نے بھارت کے نام نہاد سیکیولر بھرم کو کھوکھلا کردیا ہے اور واضح کردیا ہے کہ بھارت میں اقلیتیں محفوظ نہیں ہیں۔ وہ اپنے عقائد اور اپنی عبادات کے مقامات کے حوالے سے خوف کا شکار ہیں۔” پاکستانی دفتر خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا، ”بھارت میں ہندوتوا کے نظریات پر عمل کرتے ہوئے ایک ہندو راشٹر کی شکل میں تاریخ کو نئے سرے سے رقم کرنے کا عمل جاری ہے۔”

بھارتی سپریم کورٹ نے ہفتہ نو نومبر کو بابری مسجد سے متعلق مقدمے میں اپنا فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا کہ ایودھیا میں متنازع زمین پر مندر قائم کیا جائے گا جبکہ مسلمانوں کو ایودھیا میں ہی مسجد کی تعمیر کے لیے نمایاں مقام پر پانچ ایکڑ زمین فراہم کی جائے۔ یاد رہے کہ چھ دسمبر 1992 کو ہندوؤں کے ایک ہجوم نے بابری مسجد کو منہدم کردیا تھا۔ جس کے بعد بدترین فسادات نے پھوٹ پڑے تھے اور دوہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی کرتارپور کوریڈور کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بابری مسجد معاملے پر عدالت کے فیصلے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ کیا اس کو کچھ دن ٹالا نہیں جاسکتا تھا۔ ان کا کہنا تھا، ”آپ (وزیر اعظم مودی) کو کرتار پور کوریڈور سے توجہ ہٹانے کے بجائے اس خوشی کے موقع کا حصہ بننا چاہیے تھا۔ یہ ایک حساس تنازعہ تھا اور اسے اس مبارک دن کا حصہ نہیں بننا چاہیے تھا۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمان پہلے ہی کافی دباؤ میں ہیں اور بھارتی عدالت کا یہ فیصلہ ان پر مزید دباؤ بڑھا دے گا۔

پاکستان کے دفتر خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ بابری مسجد سے متعلق فیصلے نے بھارت کے نام نہاد سیکیولر بھرم کو کھوکھلا کردیا ہے اور واضح کردیا ہے کہ بھارت میں اقلیتیں محفوظ نہیں ہیں۔

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے پاکستانی الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا، ”یہ فیصلہ قانون کی حکمرانی اور تمام مذاہب کے لیے یکساں احترام کے نظریات سے متعلق ہے جو ان (پاکستان) کے اخلاقیات کا حصہ نہیں ہے۔ اس لیے پاکستان کی عدم واقفیت کوئی حیرت کی بات نہیں۔ نفرت پھیلانے کے واضح ارادے کے ساتھ ہمارے داخلی معاملات پر تبصرہ کرنے کی ان کی یہ ذہنی بیماری اور مجبوری قابل مذمت ہے۔”

اس دوران بھارتی سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد وزارت خارجہ کے اعلٰی حکام نے متعدد غیر ملکی سفیروں کو اس فیصلے کی براہ راست اطلاع دی۔ ان میں بعض سفراء کا تعلق اہم اسٹریٹیجک اور بھارت کے قریبی اتحادی ممالک سے ہے۔ بھارت کے خارجہ سیکرٹری وجے گوکھلے نے انہیں براہ راست بریف کیا۔

دہلی میں ڈپلومیٹک کور کے ڈین ہانس ڈین برگ کیسٹیلانوس کا اس حوالے سے کہنا تھا، ”حالانکہ یہ یقینی طور پر بھارت کا داخلی معاملہ ہے لیکن وزارت خارجہ کے اس اقدام کی وہ کافی تعریف کرتے ہیں جس میں اس فیصلے کے تاریخی پس منظر سے ہمیں آگاہ کیا گیا۔ ہمیں اس سے سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے تاریخی پہلووں کو پوری طرح اور بہتر طور پر سمجھنے میں مدد ملی۔”

پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی کرتارپور کوریڈور کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بابری مسجد معاملے پر عدالت کے فیصلے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ کیا اس کو کچھ دن ٹالا نہیں جاسکتا تھا۔

رواں برس پانچ اگست کو جب مودی حکومت نے جموں وکشمیر کو خصوصی آئینی حیثیت دینے والے آئین کی دفعہ 370کو ختم اور ریاست کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا تھا تو اس کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچوں مستقل اراکین اور متعدد دیگر یورپی اور افریقی ملکوں کے سفیروں کو بریف کیا گیا تھا۔

دریں اثنا بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ”پوری دنیا جانتی ہے کہ بھارت دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک ہے اور آج یہ بھی ثابت ہوگیا کہ یہ بھرپور صلاحیت کا حامل اور مضبوط ملک ہے۔جس طرح سے ہر طبقے کے لوگوں نے اس فیصلے کو کھلے دل سے قبول کیا ہے، اس سے اتحاد کا مظاہرہ ہوتا ہے۔”

وزیر اعظم نریندر مودی نے بابری مسجد تنازعے پر سپریم کورٹ کے فیصلہ کا موازنہ دیوار برلن کے انہدام سے کیا۔ انہوں نے کہا، ”آج نو نومبر ہے۔ 1989ء میں آج ہی کے دن برلن کی دیوار گرادی گئی تھی جس کے بعد دو حریف نظریات آپس میں ملے تھے اور جرمنی میں ایک نئے دور کا آغاز ہوا۔ آج ہی سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا ہے۔اس فیصلے سے ہمیں ایک نئی شروعات کا موقع ملا ہے، اس تنازع سے کئی نسلیں متاثر ہوئی ہیں تاہم ہمیں اس کو پس پشت ڈال کرایک نئے بھارت کا آغاز کرنا چاہیے۔”

Share this:
Taliban
Previous Post ننگرہار میں داعش کو شکست دے دی ہے، افغان حکام
Next Post وعدوں سے مکرنے والا وزیراعظم ریاست مدینہ نہیں بنا سکتا: مریم اورنگزیب
Maryam Aurangzeb

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.