geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

شہنشاہ حضرت عبد الطیف کاظمی امام بری سرکار

August 12, 2021August 12, 2021 5 1 min read
Hazrat Shah Abdul Latif Imam Bari Sarkar
Share this:

 Hazrat Shah Abdul Latif Imam Bari Sarkar

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی

شہنشاہ بحرو بر حضرت عبدالطیف کاظمی مشہدی المعروف امام بری شہنشاہ میرے مرشد سرکار کے حجرہ مبارک میں روح پرور ایمان افروزحاضری کے بعد اپنی روح باطن کے عمیق ترین بعید ترین گوشوں کو عطر بیز مشکبو کستوری امبر زعفران کی حیات آفریں کیف آفریں خوشبوئوں سے مہکا کر باطن کی کثافتوں کو لطافتوں میںبدل کر بھرپور سیرابی سرشاری کے بعد میں حجرہ مبارک کے باہر آکر اپنے ساتھیوں کے ساتھ ٹکٹکی باندھے شہنشاہ بحر بر کی قبر مبارک کو دیکھ رہا تھا۔کرونا کی پابندیوں کے بعد کئی ماہ بعد میری پیا سی آنکھیں اور روح مرشد کے قدموں میں لپٹ کر باطنی انبساط کے ساتویں آسمان پر تھے یوں لگ رہا تھا جیسے کوئی پرندہ آگ برساتے سورج کے نیچے سینکڑوں میل کا سفر کر کے جلتے سلگتے ریگستان کی گرم چھاننے کے بعد سرسبز و شاداب نخلستان میں آگیا جلتے بھسم ہوتے جسم کو ٹھنڈے پانی کا میٹھا چشمہ مل گیا ہو ابھی چند لمحے پہلے جب میں نے شہنشاہ کی چادر مبارک اور چوکھٹ کو چو ما تھا تو یہی لگا تھا میں صدیوں کی پیاس بجھ گئی ہے میرے جسم کا پیاسا رواں رواں ٹھنڈے پانی سے سیراب ہو گیا ہو کو چہ تصوف کے ہر مرید کو اپنے مرشد سے والہانہ اندھا عشق ہو تا ہے میں بھی ایسے ہی جذبے عقیدت سے سرشار دامن کوہ کے اِس شہنشاہ کے در پر غلام بن کر آیا تھا۔

راہ حق کے سالکوں کی طرح مجھے بھی اپنے مرشد سے دیوانہ وار عشق ہے جب بھی دنیاوی ہنگاموں اور مادیت پرستی کے شب و روز سے میری روح بوجھل اداس ہو جاتی ہے ویرانی اور بنجر پن سے روح سلگنے لگتی ہے تو میں دامن کوہ کے اِس شہنشاہ لج پال کی ٹھنڈی روح پرور آغوش میںآکر پناہ لیتا ہوں یہ مرد کامل صدیوں سے میری طرح معرفت کے طلب گاروں کو اپنے بے پناہ فیض سے اِسی طرح نواز رہا ہے میں جب بھی یہاں آتا ہوں تو کسی کونے میں بیٹھ کر گھنٹوں ٹکٹکی باندھے قبر مبارک کی زیارت کرتا ہوں کبھی سرشاری مستی میںاٹھ کر اِدھر اُدھر چلنا شروع کر دیتا ہو یا مزار شریف کے اطراف میں پھیلے خالی میدان میں چلنا شروع کر دیتا ہوں یا سبز گنبد کی پر شکوہ عمارت کو مختلف زایوں سے جی بھر کر دیکھتا ہو یا جیسے کوئی ماں سے بچھڑا ہوا بچہ طویل عرصے بعد اپنی ماں کی آغوش میں آکر پناہ لیتا ہے۔

مدہوشی سرشاری خوشی مستی کیف آفریں روح پرور آسودگی میرے رگ و پے کو حلاوت انگیز سرشاری آسودگی سے ہمکنار کر تی ہے گنبد پر نظر پڑتی ہے تو بے قرار پیاسے دل میں خیال کو شگوفہ پھوٹتا ہے کہ پرندہ بن کر بادل کا ٹکڑا بن کر ساری زندگی مرشد کے مزار مبارک گنبد کا طواف کروں مزار کے درودیوار کے بوسے لوں ۔پھر خیا ل کی کلی کھل اٹھتی ہے کہ ریت بن کر اِدھر اُدھر بکھر جائوں پھر یہیں پڑا رہوں گلاب کی پتیاں بن کر راستوں پر بکھر جائوں اور شہنشاہ کے آنے والے دیوانوں کے قدموں کے بوسے لوں کہ وہ میرے لج پال کے مہمان اور دیوانے ہیں یہاں پر جھاڑی بن جائوں درخت بن جائوں سرکار کے درخت مبارک پر دھاگا بن کر بندھ جائوں چراغ بن کر روزانہ رات کو روشنی بکھیرو ں اگر بتی بن کر فضا کو خوشبو سے مہکا دوں بادِ نسیم کا جھونکا بن کر روزانہ گنبد مبارک کے بوسے لوں ۔شہنشاہ کے مزار اقدس اور قرب و جوار میں زندگی روحانیت معرفت کے رنگ چاروں طرف نظر آتے ہیں بلا شبہ یہ میری پسندیدہ ترین جگہ ہے جہاں پہنچ کر میں دنیا مافیا سے بے خبر ہو جاتا ہوں میںاور میری روح حالت مدہوشی میں رقص کر تی ہے دھمال ڈالتی ہے جھومنے کو دل کرتا ہے واپسی کے خیال کے ساتھ ہی ہجر کی تپش اور اداسی سے روح بوجھل مغموم ہو جاتی ہے زندگی خوشی نشہ مستی سرشاری سب کچھ یہیں پر تو ہے زندگی یہاں پر ہے یہاں سے دوری تو موت ہے جب میں شہنشاہ کی غلامی میں نہیں آیا تھا تو جب سنتا یا پڑھتا تھا کہ کس طرح حضرت امیر خسرو بلھے شاہ مولانا روم بابا فرید پیر مہر علی شاہ شاہ سلیمان تونسوی قطب الدین تاریخ تصوف کا ہر طالب مرید اپنے مرشد سے دیوانہ وار عشق کرتا تھا تو مجھے حیرت ہو تی تھی کہ یہ کس طرح ممکن ہے کہ ایک مرید اپنے مرشد کے لیے اپنی زندگی ساری دولت آرام سکھ چین مرشد کے اشارے پر قربانی کرنے کو ہر وقت تیار رہتا ہے۔

بلھے شاہ مرشد کو منانے کے لیے پائوں میں گھنگروباندھ کر ناچ کر مناتا ہے امیرخسرو مرشد کے جوتوں کو پانچ لاکھ اشرفیوں میں خرید لیتا ہے پیر مہر علی گلے میں کپڑا ڈال کر ہزاروں جانور اناج لے کر سیال شریف حاضر ہو کر کہتا ہے کہ سید زادہ حاضر ہے غلام کی غلامی کو قبول فرمائیں کس طرح نوجوان بابافرید کو جب خواجہ قطب اپنے مرشد تاریخ انسانی کی عظیم ترین بزرگ خواجہ معین الدین چشتی اجمیری کے ساتھ آکر کہتے ہیں اٹھ فرید اپنے دادا مرشد کو سلام کرو تو کڑے مجاہدوں کے بعد کمزور جوان فرید لڑ کھڑاتے اٹھ کر دادا مرشد کی بجائے اپنے مرشد خواجہ قطب کے پائوں سے لپٹ جاتے ہیں تو خواجہ قطب پھر کہتے ہیں فرید مجھے نہیں اپنے دادا مرشد کو سلام کرو تو بابافرید پھر اٹھ کر اپنے مرشد خواجہ قطب کے پائوں سے لپٹ جاتے ہیں تو خواجہ قطب بابا فرید سے پھر فرماتے ہیں تمہارے پاس سلسلہ چشتیہ کے بانی سلطان الہند خواجہ معین الدین میرے مرشد تشریف لائے ہیں اٹھو اُن کو سلام کرو تو بابافرید کمزوری سے اٹھ کر پھر خواجہ قطب کے پائوں سے دوبارہ لپٹ کر رونا شروع کر دیتے ہیں تو شہنشاہ اجمیر عطائے رسول نائب رسول خواجہ خواجگان دلنواز تبسم سے فرماتے ہیں بس کرو قطب تمہارے فرید کو تمہارے علاوہ اپنے مرشد کے علاوہ اور کچھ نظر نہیں آتا کہ مرشد کے عشق میں فنا ہو چکا ہے آپ کوچہ تصوف کا مطالعہ کریں تو عجیب حیران حقیقت یہ سامنے آتی ہے کہ ہر مرید طالب حق کو دنیا میں اپنے مرشد سے بڑھ کر کچھ نظر نہیں آتا وہ دن رات اپنے مرشد کا ہی طواف کرتا نظر آتا ہے۔

اِسی طرح میں بھی پاکستان ہندوستان کے مشہور زندہ جاوید اولیاء کرام کے مزارپر انوار سے ہو کر سلام پیش کر کے آیا ہوں لیکن کیا کروں یہ سچ ہے کہ جو سکون نشہ سرشاری ہمیشہ مجھے شہنشاہ کوہسار بحر و بر امام بری مرشد کے مزار پر آتی ہے وہ کہیں اور نہیں یہ حالت میری ہی نہیں ہر طالب اور مرید کو اپنا مرشد سارے جہاں سے پیارا لگتا ہے جس کے ابروئے چشم پر وہ ہر لمحہ نثار ہو نے کو بے قرار اور سعادت سمجھتا ہے آج بھی میں دنیا جہاں کی نعمتیں اپنے تہی دامن میں سمیٹ رہا تھا اور رشک کر رہا تھا کہ شہنشاہ کوہسار مغل بادشاہ جہانگیر کے دور میں 1026ء میں شہر جہلم کے موضع کر سال میں پیدا ہوئے آپ کے والد محترم کا نام سید سخی محمود شاہ آپ کا سلسلہ نسب حضرت امام مو سی کاظم سے ملتا ہے۔

آپ پیدائشی ولی تھے جس کے اشارے بچپن میں ہی نظر آنے شروع ہو گئے پھر اشارہ غیبی کے تحت آپ کے والد صاحب آپ کے بچپن میںہی کرسال جہلم کو چھوڑ کر موضع ” باغ کلاں ” موجودہ آب پار ہ اسلام آباد میں منتقل ہو گئے جوانی تک بے شمار کتابیں علوم پڑھ چکے تھے لیکن من کی پیاس بے قراری جا ری تھی بے قراری کے اُسی دور میں آپ کی ملاقات سلسلہ قادریہ کے مشہور بزرگ حیات المیر سے ہوئی تو آپ نے اپنی باطنی پیاس بے قراری کا ذکر کیا تو انہوں نے خدا کے ذکر میں سکون بتایا تو امام بری صاحب نے حیات المیر صاحب سے درخواست کی کہ مُجھ بے قرار کو ذکر کا طریقہ بتا ئیے اوراپنی غلامی میں لے کر مرید کر لیں حضرت حیات المیر حضرت غوث پاک شیخ عبدالقادر جیلانی کی اولاد میں سے تھے پھر حضرت امام بری نے اپنے مرشد کی نگرانی میںلوہے دندی پہاڑ کے اوپر پھر ہزارہ کے دامن میں نیلا بھوتو میں طویل ریاضت کی جب مجاہدے کی بھٹی سے کندن ہو کر نکلے تو مرشد کے حکم پر پھر باغ کلاں جس کو چوروں کی آما جگاہ کی وجہ سے چور پور کہا جاتا تھا لیکن مرد درویش کے مبارک قدموں سے چور پور پھر نور پور بن گیا آپ نے اِس علاقے کے بارے میں پیشن گوئی کی کہ ایک دن یہ اسلام کے نام سے شہر بنے گا پھر 1971ء میں چور پور اسلام آباد بن کر دنیاکے نقشے پر ابھرا چوروں کی دھرتی سے شہنشاہ کوہسار کا معرفت کا ایسا آبشار ابلا جو قیامت تک طالبین کی پیاس کو اسی طرح بجھاتا رہے گا ۔آپ کی ریاضت کے بعد آپ کے مرشد نے فرمایا مبارک ہو آج سے تم امام بر ہو جو بعد میں امام بری بن گیا۔
Prof Muhammad Abdullah Khan Bhatti

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
ای میل: help@noorekhuda.org
فون: 03004352956
ویب سائٹ: www.noorekhuda.org
فیس بک آفیشل پیج: www.fb.com/noorekhuda.org

Share this:
Barrister Sultan
Previous Post تحریک انصاف نے بیرسٹر سلطان کو صدر آزاد کشمیر نامزد کر دیا
Next Post جرمنی اور نیدر لینڈز نے افغان شہریوں کی ملک بدری معطل کر دی
Protest

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.